Urdu news

Thursday, 15 December 2022

ریکوڈک منصوبے کا 8 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ طے

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان 8 ارب ڈالر کا ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا، جس پر وفاق کے نمائندے نے بھی دستخط کردیے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریکو ڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پاگیا، جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے جس کی  مجموعی لاگت 8 ارب ڈالر ہے۔

بلوچستان حکومت کے مطابق معاہدہ پر دستخط کے بعد پاکستان پر بین القوامی عدالت کی جانب سے عائد 6.5 ارب ڈالر کا جرمانہ بھی غیر مؤثر ہوگیا، یہ معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہوگا اور معاہدے کے تحت کمپنی کام کا فوری آغاز کرے گی۔

بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے اور بلوچستان حکومت کے نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔

The post ریکوڈک منصوبے کا 8 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ طے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nFtQg1B

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...