Urdu news

Monday, 12 December 2022

کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کی کوشش ناکام، 360 کلو چرس برآمد

  کراچی: اے این ایف نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق لسبیلہ کے قریب بڑی کارروائی کے دوران کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ گاڑی میں سے 360 کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرکے کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دوسری کارروائی میں اسلام آباد سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 25 کلو 200 گرام  چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون  برآمد کرکے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

حیدر آباد میں کارروائی کرتے ہوئےملزم سے 1 کلو 500 گرام  افیون اور 800 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ کوہاٹ درہ آدم خیل کے قریب سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 18 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اے این ایف نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

The post کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کی کوشش ناکام، 360 کلو چرس برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ji1b9PX

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...