Urdu news

Saturday, 18 May 2024

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان: ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

حلقہ این اے 148 ملتان میں8 امیدواران انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تیمور مہے کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے 275 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 69 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، 4لاکھ 44ہزار 231 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

حساس پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور رینجرز کے جوان گشت پر مامور رہیں گے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ انٹری پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔ پولیس کے 3800 اہلکار و افسران ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے لہٰذا ووٹرز بلاخوف خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پر آئیں۔

ماضی میں اس حلقے سے یوسف رضا گیلانی، سکندر حیات بوسن اور احمد حسین ڈیہڑ منتخب ہوچکے ہیں۔ 8 فروری کے الیکشن میں بھی اس حلقے سے یوسف رضا گیلانی نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کے بعد اس حلقے میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔

The post این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CFIKscG

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...