Urdu news

Thursday, 16 May 2024

عمران خان نیب ترامیم کیس میں وڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش

 اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ سماعت کر رہا ہے۔

جیل میں ویڈیو لنک انتظامات مکمل کرکے کمرے میں اسکرین نصب ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیخلاف کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

The post عمران خان نیب ترامیم کیس میں وڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XyEqKHs

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...