Urdu news

Friday, 3 May 2024

لکی مروت؛ پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

ڈی آئی خان: لکی مروت میں پولیس اہل کار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گولیوں سے چھلنی لاش دریائے کرم کے کنارے سے ملی، جس کی شناخت پولیس اہل کار کے طور پر ہوئی ہے۔ مقتول اہل کار کے لواحقین نے مردہ خانے میں لاش کی شناخت کی۔

دوسری جانب پشاور میں رنگ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں 2 خواجہ سرا زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق زخمی کامران ولد شمشیر عرف جیا سکنہ مردان عمر 20 سال اور مہک کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

The post لکی مروت؛ پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wxM7TKa

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...