Urdu news

Saturday, 18 May 2024

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

 لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو  کا الرٹ جاری کر دیا، مئی میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ 21 سے 27 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں۔

پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ اسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، گرمی اور لو سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہوگا۔ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور سر ڈھانپ کر رکھیں، بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

The post پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WXy7Ctq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...