Urdu news

Sunday, 12 May 2024

آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی

 اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف)  نے ایف بی آر سے 6 امور پر بریفنگ مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے حکام آئی ایم ایف کو نئے ٹیکس اقدامات سمیت 6 امور پر بریفنگ دیں گے۔ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی،تاجردوست اسکیم کی ناکامی کی وجوہات سے متعلق بتایا جائے گا۔

بریفنگ کے ایجنڈے میں ٹریک اینڈ ٹریس اسکیم کا موثر طریقے سے نفاذ نہ ہونا، صوبوں کی ٹیکس وصولیوں میں سست روی، تنخواہوں، پینشن اور انڈسٹری پر ٹیکس وصولیاں بھی شامل ہیں۔

آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر کے ذیلی دفاتر کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا

The post آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mlBFjep

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...