Urdu news

Tuesday, 7 May 2024

وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے  9 مئی کو ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سینٹر میں شہدا کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

تقریب میں پاک فوج، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے شہدا کے خاندان مدعو ہوں گے، تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف تقریب سے خطاب کریں گے اور اہم پالیسی بیان بھی دیں گے، بے حرمتی ان کی گوارا نہیں ہونے دینا اب دوبارہ نہیں کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 9 مئی کو ہونے والی تقریب میں سول، عسکری قیادت سمیت سفارت کار بھی شرکت کریں گے۔

The post وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QjMIs0n

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...