Urdu news

Thursday, 16 May 2024

تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری

 اسلام آباد: حکومت نے تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنانے کیلیے چھ بڑے شہروں کے  ڈپٹی کمشنرز کواہم مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیےایف بی آر نے کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کے چیف کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری کردیا ۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ  تمام ریجنل ٹیکس آفسز میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تاجر دوست اسکیم کے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے۔

The post تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fWlGnS9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...