Urdu news

Sunday, 30 December 2018

دوران پرواز بھارتی شہری برہنہ ہوگیا

لکھنو: دبئی سے لکھنو جانے والی فلائٹ کے دوران بھارتی مسافر برہنہ ہوکر طیارے میں ٹہلنے لگ گیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا کی پرواز دبئی سے لکھنو آرہی تھی جس میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے اور جب طیارہ آدھی مسافت طے کرچکا تو اس میں سوار ایک شخص نے خود کو بے لباس کرلیا اور طیارت میں ٹہلتا رہا۔

طیارے میں موجود مسافر بھی یہ منظر دیکھ کر چونگ گئے جس پر فضائی میزبانوں نے فوری طور پر برہنہ شخص کو کمبل لپیٹ  کر اس کی مقررہ کردہ نشست پر بٹھادیا، دو فضائی میزبان راستے بھر اسے شخص کو پکڑے رہے اور منزل پر پہنچنے کے بعد اسے لباس پہنا کر طیارے سے اتارا گیا۔

کپتان کی شکایت پر شرمناک حرکت کرنے والے شخص کو لکھنوایئرپورٹ کے سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کیا گیا جہاں اس سے مکمل تفتیش کی گئی، ایئرپورٹ پر مذکورہ شخص کے والدین کو بلایا گیا اور ان کی یقین دہانی کے بعد اسے رہا کردیا گیا۔

The post دوران پرواز بھارتی شہری برہنہ ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EXVS0h

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...