Urdu news

Tuesday, 30 April 2019

بلوچستان سے کوسٹ گارڈز نے 3.5 ارب روپے کی 350 کلوگرام چرس پکڑلی

کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے ساحلی مقام پر 350 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت 3 ارب45 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سمندر کے راستے بیش قیمت منشیات اسمگل کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور اولڈ میرین (جیوانی) کے علاقے میں سمندر کے کنارے مشکوک جگہ کی چیکنگ کی تو اس دوران زمین کے اندر چھپائی گئی، 350 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی اس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3 ارب 45 کروڑ 45 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈ ہر قسم کی اسمگنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کرتی رہے گی۔

The post بلوچستان سے کوسٹ گارڈز نے 3.5 ارب روپے کی 350 کلوگرام چرس پکڑلی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WgjUbS

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WgjUbS

کرپشن کی دیمک نے معاشرے کو کھوکھلا کردیا ہے، ڈی جی نیب بلوچستان

کوئٹہ: ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید نے کہا ہے کہ کرپشن کی دیمک نے معاشرے کو کھوکھلا کردیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان عابد جاوید نے نيب كے زير اہتمام سيمينار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کرپشن کرنے والا اس بات پر برہم ہوتا ہے کہ اسے کرپشن سے کیوں روکا جاتا ہے،سرکاری ملازم کے لئے جزا و سزا کا قانون موجود ہے لیکن عمل درآمد کا فقدان ہے، کرپشن کے تدارک کے لیے میڈیا ساتھ دے۔

کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کے میڈیا نے مسائل کے باوجود کرپشن کی نشاندہی کی، میڈیا نے شہر میں سیوریج منصوبے میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی ہے، منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث صوبائی دارالحکومت میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے سہولت کے بجائے عوام کے لئے زحمت بن چکے جب کہ کرپشن چھپانے کے لئے سیاسی انتقام کا نعرہ لگایا جاتا ہے۔

سینئر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے ایم پی اے فنڈ کا آغاز بلوچستان سے ہوا، فائلوں میں بننے والے ڈیمز زمین پر بنتے تو آج ہم افغانستان کو پانی دے رہے ہوتے، چنگیز خان اور ہلاکو خان نے بھی تعلیم اور طبیب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا لیکن ہم نے کرلیا۔

The post کرپشن کی دیمک نے معاشرے کو کھوکھلا کردیا ہے، ڈی جی نیب بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V6nEjR

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2V6nEjR

سونے کی قیمت میں اضافہ

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1286 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روہے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 69 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 59 ہزار 156 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 890 اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 763 روپے پر مستحکم رہی۔

The post سونے کی قیمت میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IQBNuY

صبا کی ہلاکت، ملزم ڈاکٹر کے رشتہ داروں کا صلح کے لیے بچی کے والدین پر دباؤ

کراچی: نجی اسپتال میں غلط انجکشن سے ہلاک ہونے والے بچی صبا کے والدین پر ملزم ڈاکٹر عدنان کے رشتہ دار صلح کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 8 سالہ بچی صبا نور کی غلط انجیکشن سے ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی، بچی کی والدہ فرزانہ عدالت کے سامنے الزام عائد کیا کہ جعلی ڈاکٹر عدنان کے خاندان والے صلح نامہ کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملزم ڈاکٹر کا بچی کو غلط انجکشن لگانے کا اعتراف

بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ  پولیس ملزم ڈاکٹر کو وی آئی پی پروٹوکول دے رہی ہے، ملزم نے جعلی ڈگری بنا کر دینے والے دوسرے ڈاکٹر کا نام وحید بتایا ہے اسے پولیس کیوں گرفتار نہیں کررہی؟ وہ بھی جعلی ڈاکٹر ہوگا۔ عدالت نے ملزم جعلی ڈاکٹر عدنان کو 11 مئی تک جیل بھیج دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پرمقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: غلط انجکشن سے ایک اور بچی جان کی بازی ہار گئی

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں ملزم عدنان نےعدالت کے سامنے جعلی ڈاکٹر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اسے جعلی ڈگری ہومیو پیتھک ڈاکٹر وحید نے بنا کردی تھی، جس کے عوض مجھ سے 20 ہزار روپے لئے گئے، میں کبھی کراچی یونیورسٹی نہیں گیا۔  تفتیشی افسر نے استدعا عدالت نے ملزم عدنان کو ایک دن کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

The post صبا کی ہلاکت، ملزم ڈاکٹر کے رشتہ داروں کا صلح کے لیے بچی کے والدین پر دباؤ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2vux8Gh

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2vux8Gh

کم عمری کی شادی کے بل پر تحریک انصاف کے وزراء میں ٹھن گئی

 اسلام آباد: کمرعمری کی شادی سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جہاں اس معاملے پر تحریک انصاف کے وزراء میں آپس میں ہی ٹھن گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن ڈاکٹر رمیش کمار نے کم عمری میں شادی پر پابندی کا ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا تو وفاقی وزراء آمنے سامنے آگئے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور  وزیر پارلیمانی امور علی نے بل کی مخالفت کردی جب کہ وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور اپوزیشن  کی بعض جماعتوں کے ارکان نے بل کی مخالفت کی۔

ڈپٹی اسپیکر نے بل پیش کرنے پر ووٹنگ کرائی تو 50 کے مقابلے میں 72 ووٹوں کی حمایت سے ’چائلڈ میرج ترمیمی بل‘ ایوان میں پیش کیا گیا۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ بل کو اسلامی نظریاتی کونسل بھیجا جائے جس کی وزیر پارلیمانی امور علی محمد نے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل اسلام سے متعلق ہے لیکن بل پیش کرنے کرنے والے اقلیتی ممبر ہیں ہم اسلام کے خلاف کوئی قانون منظور نہیں ہونے دیں گے، بل کی مخالفت کرتا ہوں چاہے وزارت سے ہاتھ دھونا پڑے۔

وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کوئی ایسا قانون پاس نہیں کرسکتی جو اسلام کے خلاف ہے، 18 سال سے کم عمر کی شادی کی پابندی یو اے ای، ترکی، مصر اور بنگلہ دیش میں بھی ہے کیا وہ خلاف اسلام اقدام ہوا؟ ایسا ہی فتویٰ جامعہ الازہر نے دیا، کیا خلاف اسلام دیا؟ انہوں نے تجویز پیش کی کہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔

(ن) لیگ کی شائستہ پرویز نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے جب کہ ایم ایم اے کی شاہدہ اختر علی نے کہا کہ ہم اس بل کی مخالفت کرتے ہیں جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا لیکن افسوس ہوا کہ اپنی ہی جماعت کے ممبران نے مخالفت کی، ہمارے دو وزیروں نے جس طرح کی تقاریر کیں یہ نیا پاکستان نہیں، چند منفی ذہنیت رکھنے والوں کے باعث پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے۔

انہوں نے بل کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حمایت نہ کرتی تو یہ بل کمیٹی میں نہ بھیجا جاتا، اقلیتی برادری سے ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں انسانی حقوق پر بات نہیں کرسکتا۔

The post کم عمری کی شادی کے بل پر تحریک انصاف کے وزراء میں ٹھن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DHcqaE

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2DHcqaE

بھارتی فوج کا برفانی انسان کے قدموں کے نشانات دیکھنے کا دعویٰ

نئی دہلی: بھارتی افواج نے ہمالیائی برفانی علاقے میں دیومالائی برفانی انسان ’ییٹی‘ کے مبینہ قدموں کے نشانات کی بعض تصاویر پوسٹ کی ہیں جن پر عوام نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے جب کہ بعض نے اسے تنقید اور مذاق کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

پیر کے روز بھارتی افواج کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ تصاویر جاری کی گئیں جس کے فالوور کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے۔ برف پر بنے نقوشِ پا کی لمبائی 32 انچ اور چوڑائی 15 انچ ہے جو ہمالیائی علاقے میں نیپال کے پاس واقع ماکالو فوجی کیمپ کے پاس دیکھے گئے ہیں۔

نیپالی کہانیوں میں ییٹی اور برفانی انسان کا تذکرہ ملتا ہے جو بن مانس نما ہوتا ہے لیکن اس کا قد عام انسان سے زائد ہوتا ہے۔ بعض داستاںوں کے مطابق یہ انسان نما برفانی مخلوق ہمالیہ، سائبیریا اور مشرقی ایشیا کے برفیلے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ کئی ماہرین اس پر تحقیق بھی کررہے ہیں تاہم سنجیدہ ماہرین نے اسے مسترد کرتے ہوئے صرف ایک داستان ہی قرار دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے ملکی افواج کے ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی برفانی انسان کے قدموں کا یہ پہلا تصویری ثبوت ہے جو 9 اپریل کو دیکھا گیا تھا ۔ بھارتی افواج نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ’ثبوت‘ اس شعبے کے متعلقہ ماہرین کو سائنسی تجزیئے کے لیے دیدیئے گئے ہیں۔

اس ٹویٹ کے جواب میں لوگوں نے پھبتی کسی اور اس سے وابستہ لطائف کا سلسلہ شروع کردیا۔ ایک صارف نے اسے مضحکہ خیز کہا ہے تو دوسرے نے اسے امریکی ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کی مخلوق کے نقشِ پا سے تشبیہ دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ساری تصاویر میں ییٹی یا برفانی انسان کے صرف ایک قدم کے نشانات ہی دیکھے جاسکتے ہیں۔

بین الاقوامی ماہرین نے کہا ہے کہ اس سے قبل ییٹی کی جتنی علامات اور نشانیاں بتائی گئی ہیں وہ اس علاقے میں پائے جانے والے جانوروں کی ہیں۔ 2017ء میں ان تمام شواہد پر ایک تنقیدی رپورٹ بھی منظرِ عام پرآئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ برفانی مخلوق کے بال اور قدموں کے نشانات کی اکثریت کا تعلق بھورے ریچھوں سے ہیں جو اس خطے میں عام پائے جاتے ہیں۔

The post بھارتی فوج کا برفانی انسان کے قدموں کے نشانات دیکھنے کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V3s6Qm

دنیا بھر میں سمندروں کی لہریں خطرناک ہونے لگیں

میلبرن: ایک سروے کے مطابق عالمی سمندر مزید خطرناک ہوتے جارہے ہیں جہاں ہواؤں کی شدت اور لہروں کی بلندی میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ اضافہ پوری دنیا میں دیکھا جارہا ہے۔

اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی سمندروں پر چلنے والی ہواؤں کی رفتار ڈیڑھ میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ 30 برس کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہے۔ عین اسی عرصے میں لہروں کی بلندی میں اوسط 30 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے جو 5 فیصد اضافہ ہے۔

اس معاملے پر تحقیق کرنے والے پروفیسرایان ینگ کہتے ہیں کہ  ’ اگرچہ 5 سے 8 فیصد اضافہ بہت زیادہ نہیں لگتا لیکن مستقبل میں اس کے شدید منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اگر یہ رجحان برقرار رہا تو اس سے ساحلی علاقوں پر سمندر کی سطح بلند ہوسکتی ہے‘۔

اس کے لیے ماہرین نے 1985ء سے 2018ء تک 31 مختلف سیٹلائٹ سے ڈیٹا جمع کیا ہے جس میں 4 ارب کے قریب مشاہدات شامل ہیں۔ پھر دنیا بھر کے سمندروں میں سمندری پیپے (بوئز) تیرتے ہوئے ڈیٹا جمع کرتے ہیں جن میں سے 80 بوئز کی معلومات بھی شامل کی گئی ہیں۔ یونیورسٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ بہت منظم اور تفصیلی ڈیٹا ہے جس سے دنیا بھر کے سمندروں کی امواج کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ینگ کے مطابق پانی کی لہروں میں تبدیلی سے ساحلوں پر طوفان اور سیلاب کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے جبکہ شمالی نصف کرے میں ساحلوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے جہاں آبادیوں اور عمارتوں کی تباہی بھی بڑھ جائے گی۔ حالیہ برسوں میں فلورنس طوفان نے امریکی کیرولینا ریاستوں میں شدید تباہی مچائی ہے جو اس پہلو کو ظاہر کرتی ہے۔

ینگ کے مطابق اس کی وجہ محض آب وہوا میں تبدیلی نہیں ہے بلکہ پانی کی لہروں کا چکر (سائیکل) اور عشروں میں ہونے والے تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔ اسی لیے مزید تحقیق کرکے ان دونوں تصورات کو سمجھنا ہوگا۔

The post دنیا بھر میں سمندروں کی لہریں خطرناک ہونے لگیں appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2URD0DI

اقرا عزیز کو یاسر حسین کے متنازع بیان کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا

ڈامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کو یاسر حسین کے خواجہ سرا کے حوالے سے متنازع بیان کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا۔

یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈرامہ ’دردانہ‘ میں خواجہ سرا کا کردار کی جھلک جاری کی تھی۔ تصویر پر ایک صارف نے  یاسیر حسین سے سوال کیا تھا کہ اس کردار کے کے لئے اصل خواجہ سرا کی خدمات حاصل کیوں نہیں کرتے جس پر یاسر حسین نے سیدھا جواب دینے کے بجائے مداح کو یہ جواب دیا کہ ’آپ کو یہ جاب چاہئے‘۔ اداکار کے تلخ انداز میں جواب دینے پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس موقع پر رہنمائی کرنے کے بجائے اداکارہ اقرا عزیز اُن ہی کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔

اقراء عزیز نے یاسر حسین کی تصویر پر تلخ لہجہ میں جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نفرت زدہ کمنٹس کرنے والوں نے مایوس کیا ہے،آپ لوگ خود کو انسان کہتے ہیں اور دنیا کو بہتر بنانے کے لئے مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ ہی وہ لوگ ہیں جوکہ کسی خواجہ سرا کو اپنا پڑوسی بھی نہ بنائیں۔

اقراء نے یہ بھی کہا کہ آگر آپ لوگ کسی کو اچھے بُرے کی تمیز سکھانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ آپ خود کیا غلط کر رہے ہیں اور اسی کے تحت آج ہمیں خواجہ سراؤں کے برابری کے حقوق کے لئے مہم چلانی پڑ رہی ہے جوکہ اُن کا حق ہے جوکہ ہم انہیں نہیں دیتے کیوں کہ آپ میں سے ہی کوئی نہ کوئی انہیں دل سے قبول نہیں کرتا جب کہ ہمیں ہر کسی کی عزت کرنا چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یاسر حسین خواجہ سرا کے کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آپے سے باہر

اداکارہ نے یاسر حسین کی حمایت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں کسی کی مخالفت نہیں کرنا چاہتی لیکن اچھائی کی شروعات خود سے کریں نہ کہ فنکار کے کسی کمنٹ کو غلط انداز میں سمجھ کر اپنے نمبر بڑھائیں۔

فروہ نامی صارف نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اقرا عزیز واقعی میں یاسر حسین کے بے معنی اور گھٹیا لطیفوں پر حمایت کر رہی ہیں۔ پیار اندھا ہوتا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ یاسر حسین نے اب تک اپنے اُس بیان پر معافی نہیں مانگی لیکن اقرا عزیز عجیب و غریب انداز میں یاسر حسین کا دفاع کر رہی ہیں لیکن اب اقرا کا دفاع کون کرے گا؟۔

The post اقرا عزیز کو یاسر حسین کے متنازع بیان کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XYA0Y3

فل کورٹ کا سپریم کورٹ میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں  مقدمات نمٹانے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف انتظامی امور زیرِغور آئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ریسرچ سینٹر قائم کا مقصد سپریم کورٹ کو مختلف مقدمات میں مدد فراہم کرنا ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق فل کورٹ میں یکم جنوری سے 26 اپریل تک مقدمات نمٹائے کا جائزہ لیا گیا، یکم جنوری سے 26 اپریل تک 7213 مقدمات کا اندراج ہوا اور اسی عرصے کے دوران 6169 مقدمات کے فیصلے کئے گئے،فل کورٹ نے مقدمات کے نمٹانے کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فل کورٹ میں مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے برانچ رجسٹریوں میں خصوصی بینچز تشکیل دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا،سپریم کورٹ میں اس وقت زیر التواء مقدمات کی تعداد 39338 ہے۔

The post فل کورٹ کا سپریم کورٹ میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XTmDsf

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2XTmDsf

پی ٹی اے نے موبائل فون آپریٹرز کے فرنچائزز پرموبائل رجسٹریشن سروس کا آغازکردیا

 اسلام آباد: پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائززپربھی موبائل رجسٹریشن سروس کاآغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائل ڈیوائسز کی آئی ایم ای آئی کے اندراج کے خواہشمند صارفین کی آسانی کے لئے پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائزز پر بھی موبائل رجسٹریشن سروس کا آغاز کردیا ہے، اور تمام فرنچائزز اورکسٹمرسروس سینٹر ز کی فہرست پی ٹی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: غیر منظور شدہ موبائل فون کا استعمال ممکن نہیں

اس سے پہلے پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کے لیے جو طریقہ کار وضح کیا گیا تھا وہ انتہائی پیچیدہ اور مشکل ہے، آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کرنا یا کسی بھی موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر *#06# ڈائل کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے، آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر بھیجنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے 4 میں سے کوئی ایک جواب موصول ہوگا پہلی صورت میں موبائل سیٹ کی تصدیق ہوگی جس کا مطلب ہے کہ متعلقہ فون پی ٹی اے کی منظوری سے قانونی طریقے سے درآمد کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موبائل فونز کی درآمد کےلئے پی ٹی اے کلیئرنس لازمی

The post پی ٹی اے نے موبائل فون آپریٹرز کے فرنچائزز پرموبائل رجسٹریشن سروس کا آغازکردیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZKPXD7

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2ZKPXD7

پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم مسترد کئے جانے کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسود ہ قانون منظور کرلیا ہے،اور منظور کردہ بل آج ہی گورنرپنجاب کو منظوری کے لئے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر کی منظوری اورگزٹ نوٹیفیکشن ہوتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔

اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف ایوان کے اندر  بنچوں پر کھڑے ہو کر بھرپور احتجاج کیا، ترامیم مسترد ہونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے نیا بلدیاتی نظام نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

حکومت پنجاب کے مطابق منظور کردہ بل گورنرپنجاب کی منظوری بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کا ایک سال کے اندر انتخاب کروایا جائے گا، نئے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوں گے، بلدیاتی اداروں کو چالیس ارب کا بجٹ دیاجائے گا، جب کہ  22 ہزار ویلیج کونسل قائم ہوں گی ،138 تحصیل کونسل کے انتخاب ہوں گے۔

منظور ہونے والے نئے بل کے مسودے کے مطابق نئے نظا م میں ویلیج کونسل اور شہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا، تحصیل اور میونسپل کی سطح پر انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہوگا، سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کے لئے اپنے اپنے پینل دیں گی، بل کے تحت تحصیل اور ویلیج کونسل کا نظام قائم ہوگا۔ بل کی منظوری کے بعدضلع کونسل اور یونین کونسل کا نظام ختم ہو جائے گا، شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلیج کونسل ہو گی، ویلیج کونسل اورمحلہ کونسل میں فری لسٹ الیکشن ہوگا، زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین ہوگا، زیادہ سے کم ووٹ کی طرف عہدوں کی بالترتیب نمائندگی ہوگی۔

بل کے متن میں تحریر ہے کہ لوکل گورنمنٹ تحصیل کونسل، ویلیج کونسل، نیبر ہڈ کونسل ، میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن پر مشتمل ہوگا، پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیاجائے گا، میٹروپولیٹن اسمبلی کی تعداد زیادہ سے زیادہ تعداد55اور کم سے کم 8 ہوگی، بلدیاتی انتخابات میں میئر اور اسپیکر کے لئے تعلیم کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اور بلدیاتی اسمبلی کاسپیکر کنوئینر کہلائے گا۔

بل کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال کر دی گئی ہے،  بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کی عمر کم سے کم 25 سال مقرر کی گئی ہے، اقلیتی علاقے میں اقلیتی نمائندہ ہی الیکشن لڑ سکے گا، نوجوانوں کی مخصوص نسشتیں ختم کردی گئی ہیں، ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کی اسمبلیوں میں فیصلہ شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا۔

بل کے متن کے مطابق بل نافذ العمل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کے انتخابات ایک سال کےاندر کروائے جائیں گے، پہلے اور آخری سال مئیر ، ڈپٹی مئیراور چئیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں ہو سکے گا، بلدیاتی اداروں میں کوئی بھی ترقیاتی کام کروانے کےلئے قرارداد لانی ضروری ہو گی۔

The post پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UPUksL

پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم مسترد کئے جانے کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسود ہ قانون منظور کرلیا ہے،اور منظور کردہ بل آج ہی گورنرپنجاب کو منظوری کے لئے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر کی منظوری اورگزٹ نوٹیفیکشن ہوتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔

اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف ایوان کے اندر  بنچوں پر کھڑے ہو کر بھرپور احتجاج کیا، ترامیم مسترد ہونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے نیا بلدیاتی نظام نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

حکومت پنجاب کے مطابق منظور کردہ بل گورنرپنجاب کی منظوری بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کا ایک سال کے اندر انتخاب کروایا جائے گا، نئے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوں گے، بلدیاتی اداروں کو چالیس ارب کا بجٹ دیاجائے گا، جب کہ  22 ہزار ویلیج کونسل قائم ہوں گی ،138 تحصیل کونسل کے انتخاب ہوں گے۔

منظور ہونے والے نئے بل کے مسودے کے مطابق نئے نظا م میں ویلیج کونسل اور شہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا، تحصیل اور میونسپل کی سطح پر انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہوگا، سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کے لئے اپنے اپنے پینل دیں گی، بل کے تحت تحصیل اور ویلیج کونسل کا نظام قائم ہوگا۔ بل کی منظوری کے بعدضلع کونسل اور یونین کونسل کا نظام ختم ہو جائے گا، شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلیج کونسل ہو گی، ویلیج کونسل اورمحلہ کونسل میں فری لسٹ الیکشن ہوگا، زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین ہوگا، زیادہ سے کم ووٹ کی طرف عہدوں کی بالترتیب نمائندگی ہوگی۔

بل کے متن میں تحریر ہے کہ لوکل گورنمنٹ تحصیل کونسل، ویلیج کونسل، نیبر ہڈ کونسل ، میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن پر مشتمل ہوگا، پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیاجائے گا، میٹروپولیٹن اسمبلی کی تعداد زیادہ سے زیادہ تعداد55اور کم سے کم 8 ہوگی، بلدیاتی انتخابات میں میئر اور اسپیکر کے لئے تعلیم کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اور بلدیاتی اسمبلی کاسپیکر کنوئینر کہلائے گا۔

بل کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال کر دی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کی عمر کم سے کم 25 سال مقرر کی گئی ہے، اقلیتی علاقے میں اقلیتی نمائندہ ہی الیکشن لڑ سکے گا، نوجوانوں کی مخصوص نشستیں ختم کردی گئی ہیں، ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کی اسمبلیوں میں فیصلہ شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا۔

بل کے متن کے مطابق بل نافذ العمل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کے انتخابات ایک سال کےاندر کروائے جائیں گے، پہلے اور آخری سال مئیر ، ڈپٹی مئیراور چئیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں ہو سکے گا، بلدیاتی اداروں میں کوئی بھی ترقیاتی کام کروانے کےلئے قرارداد لانی ضروری ہو گی۔

The post پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UPUksL

نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بینک دولت پاکستان نے گزشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی عیدالفطر پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کیلئے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی نامزد ’ای برانچز‘ سے نئے نوٹوں کا اجرا 20 مئی 2019ء سے 31 مئی 2019ء تک جاری رہے گا، نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کیلئے ایک ایس ایم ایس پر چارجز تقریباً 2 روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔ اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فرد کو شارٹ کوڈ 8877 پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا، جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ’ای برانچ‘ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔

ایس ایم ایس بھیجنے والے فرد کو ایک جوابی ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور ریڈیمشن کوڈ کے مؤثر ہونے کی آخری تاریخ لکھی ہوگی، کوڈ زیادہ سے زیادہ دو یوم (ورکنگ ڈیز) کیلئے مؤثر ہوگا، صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ / اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصولہ ریڈیمشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق نئے نوٹ ملک بھر کے مختلف بینکوں کی 142 شہروں کی 1700 شاخوں سے دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ مرکزی بینک کی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر سے بھی شہری نئے کرنسی نوٹ حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کی 3 گڈیاں، 50 اور 100 روپے کی ایک ایک گڈی ہے، ایک شناختی کارڈ / اسمارٹ کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے، کسی مختلف موبائل فون نمبر سے وہی سی این آئی سی / اسمارٹ کارڈ نمبر، یا اسی موبائل فون نمبر سے کوئی اور سی این آئی سی / اسمارٹ کارڈ نمبر بھیجا گیا تو کوئی ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں کیا جائے گا، بلکہ بھیجنے والے صارف کو ایس ایم ایس کی اضافی لاگت ہی اٹھانی پڑے گی۔

عوام کو معلومات / شکایات کی صورت میں مدد دینے کیلئے ایس بی پی بی ایس سی نے ایک ہیلپ ڈیسک 111008877 قائم کی ہے جس سے نیشن وائڈ ڈائلنگ کوڈ کے ذریعے رابطہ اس طرح ممکن ہے، پنجاب کیلئے 042 کوڈ، سندھ اور بلوچستان کیلئے 021 کوڈ اور خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کیلئے 051 کوڈ، ہیلپ ڈیسک کی سہولت صرف دفتری اوقات میں میسر ہوگی۔

The post نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GJYE87

علی ظفر نے اپنے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم کا پول کھول دیا

کراچی: نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چل رہی مہم کی پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے بعد ان کے خلاف بننے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جارہے ہیں۔

گلوکار علی ظفر اورمیشا شفیع کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے، چند روز قبل علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کےدوران میشا شفیع اور ان کے وکلا پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بناکرانہیں بدنام کیاجارہا ہے۔ ایف آئی اے کو ان جعلی اکاؤنٹس کے خلاف درخواست دی ہے کیونکہ یہ سائبر بلنگ کے زمرے میں آتاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشاشفیع کے الزامات سے ذہنی، نفسیاتی اور مالی نقصان پہنچا

علی ظفر نے ٹوئٹر پر ان کے خلاف بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے جیساکہ میں نے کہا تھا میرے خلاف سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں میں نے ان اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کیاتھا اور میری درخواست کے بعد اب یہ اکاؤنٹس بند کیے جارہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر کے آنسوؤں کے جواب میں میشا شفیع کا ردعمل

واضح رہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع تنازعے کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ گزشتہ برس اپریل میں ہی میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایاتھا جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاتھا کچھ عرصے پہلے تک یہ معاملہ ٹھنڈا ہوگیا تھا لیکن تین روز قبل علی ظفر کی میڈیا سے گفتگو کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ہے اور دونوں گلوکاروں کی جانب سے میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

The post علی ظفر نے اپنے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم کا پول کھول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GT8w0n

شپنگ کمپنیوں کی جعلی دستاویزات پر اربوؓ روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

لاہور: شپنگ کمپنیوں کے جعلی دستاویزات پر 70 سے زائد اکاؤنٹس کھولے جانے اور ان کے ذریعے 15 سے 20 ارب روپے منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 70 کے قریب بے نامی اکاؤنٹس کا ریکارڈ اور شپنگ کمپنیوں کے بوگس دستاویزات برآمد کرلئے ہیں، اور انکشاف ہوا ہے کہ ان اکاؤنٹس ذریعے 15 ارب سے زائد رقم ڈالر میں منتقل کر کے دوبئی اور دیگر ممالک میں منی لانڈرنگ کے زریعے بھجوائی جارہی تھی۔

ایف آئی اے کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاء اسلام نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ شپنگ کمپنیوں کے جعلی اور بوگس دستاویزات پر اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں اور ان اکاؤنٹس سے بھاری رقم ڈالر میں منتقل کر کے دوبئی اور دیگر ممالک میں منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوائی جارہی ہے، اور اس میں مختلف بینکوں کے افسران ملوث ہیں۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے گلبرگ کے مختلف بینکوں میں چھاپے مار کر آصف الرحمن، بوعلی، فرحت علی، عزیزاحمد اور خالد نامی  5 افراد کو گرفتارکرلیا، اور ان کے قبضے سے 70 سے زائد بے نامی اکاؤنٹس کا ریکارڈ اور شپنگ کمپنیوں کے بوگس دستاویزات برآمد کرلئے، اور انکشاف ہوا کہ مزید بینکوں کے افسران بھی اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں۔

ضیاء اسلام کے مطابق اس کام کے لئے شپنگ کمپنیوں کے اصل دستاویزات کی رنگین فوٹو کاپی استعمال کی جاتی رہی ہیں اور بعض ایسی بھی شپنگ کمپنیوں کے نام پر اکاؤنٹس کھولے گئے جن کا کوئی وجود ہی نہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے اب تک ان بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے 15 سے 20 ارب روپے مالیت کی رقم کو ڈالرز میں تبدیل کر کے منی لانڈرنگ کی گئی۔ بے نامی اکاؤنٹس میں رقم کراچی اور اسلام آباد سے بھی جمع کرائی جاتی رہی تھی اور منی لانڈرنگ میں منی چینجرز کے سہولت کار بھی ملوث ہیں۔

The post شپنگ کمپنیوں کی جعلی دستاویزات پر اربوؓ روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2vuA1Hm

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2vuA1Hm

دیوانی مقدمات کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائیگی، فردوس عاشق

 اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دیوانی مقدموں کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراء کی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس بریفنگ میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے کیے گئے ہیں، دیوانی مقدموں کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائےگی، بچوں سے زیادتی پر سخت سزا کا قانون لارہے ہیں۔

The post دیوانی مقدمات کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائیگی، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GIXzgK

دیوانی مقدمات کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائیگی، فردوس عاشق

 اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دیوانی مقدموں کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراء کی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس بریفنگ میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے کیے گئے ہیں، دیوانی مقدموں کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائےگی۔

The post دیوانی مقدمات کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائیگی، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GIXzgK

چیئرمین پی سی بی اور گورننگ باڈی کی شاہ خرچیاں

 لاہور: چیئرمین پی سی بی اور گورننگ باڈی نے وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شاہ خرچیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گزشتہ 7 ماہ میں 65 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے، انہوں نے گھر کے کرائے کی مد میں 20 لاکھ روپے، 4 لاکھ 54 ہزار روپے گاڑی کے پیٹرول اور ڈرائیور کی تنخواہ کی مد میں خرچ کئے، اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نے 33 لاکھ 46 ہزار روپے کی رقم بیرون ممالک دوروں پر خرچ کی جب کہ2 لاکھ 62 ہزار روپے ڈومیسٹک سطح کے سفری اخراجات پر خرچ ہوئے۔ پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں اجلاسوں میں شرکت کی حثییت سے بھی چیئرمین پی سی بی نے بورڈ سے 20 ہزار روپے وصول کئے۔

دوسری جانب پی سی بی کی گورننگ بورڈ کی شاہ خرچیوں کا بھی کوئی جواب نہیں،احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والی 3 بورڈ میٹنگز پر 29 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، 7 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد رقم صرف میٹنگ الاﺅنسز اور 6 لاکھ 80 ہزار روپے ڈیلی الاﺅنس کی مد میں خرچ کئے گئے، گورننگ بورڈ کے ارکان کی رہائش پر 5 لاکھ جبکہ سفری اخراجات پر10 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

The post چیئرمین پی سی بی اور گورننگ باڈی کی شاہ خرچیاں appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V3f1GA

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کے رائے تقسیم ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراء کی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کا امکان

کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

The post پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2USlU8I

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2USlU8I

سری لنکا کے مذہبی حالات اور سانحۂ کولمبو

21 اپریل سری لنکا میں مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر مختلف دھماکوں میں 359 کے قریب افراد ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً پانچ سو کے قریب زخمی ہیں۔ سری لنکا کے حکام نے ان حملوں کی ذمے داری لوکل سری لنکن تنظیم نیشنل توحید گروپ پر ڈالی ہے، جو ایک چھوٹی سی علاقائی تنظیم ہے۔ اس حوالے سے حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے کہ کس طرح یہ چھوٹا سا گروہ اس قدر منظم کارروائی کرسکتا ہے اور اس کے پیچھے محرکات کیا تھے؟ اس سلسلے میں ہمیں سب سے پہلے سری لنکا کے مذہبی حالات کو سمجھنا ہوگا۔

سری لنکا کی کم و بیش نو فیصد آبادی مسلمان ہے۔ یہ مسلمان صدیوں سے سری لنکا میں رہتے آرہے ہیں۔ اگر کہا جائے کہ سری لنکا کے مسلمان جنوبی ایشیا کے ابتدائی مسلمانوں میں سے تھے، تو غلط نہ ہوگا۔ بنو امیّہ کے دور میں ہی مسلمان عرب تاجر سمندر کے راستے بھارت کے جنوبی علاقوں مالابار و کیرالہ اور سری لنکا کے سواحل پر لنگر انداز ہوتے گئے۔ بہت سے عرب ان علاقوں میں بس گئے اور مقامی افراد میں گھل مل گئے۔ ان تاجروں کی وجہ سے بہت سے مقامی افراد نے اسلام قبول کیا۔ محمد بن قاسم کے حوالے سے جو کہانی بتائی جاتی ہے، اس میں سراندیپ (موجودہ سری لنکا) سے سمندری تجارتی قافلوں پر ڈاکو حملہ کرتے ہیں، جن کو راجہ داہر پناہ دیتا ہے۔ گویا سندھ کے فتح ہونے سے پہلے سری لنکا میں مسلمانوں کی آبادی موجود تھی۔

سری لنکا کے ساحلوں میں تجارت مسلمانوں کے ہاتھ میں رہی ہے۔ یہ مسلمان تاجر گرم مصالحے اور دیگر بہت سی اشیا کی تجارت کیا کرتے تھے۔ لیکن مسلمانوں کا یہ امتیاز پرتگیزیوں کی آمد کے بعد ختم ہوا۔ اسپین اور پرتگال میں اسلامی ریاست کے خاتمے اور عیسائیت کے غلبے کے بعد، وہاں کے جہاز راں دنیا بھر میں تجارت و اقتدار کے لیے لنگر انداز ہوتے رہے۔ ان میں سے ایک جہاز راں واسکو ڈی گاما 1498 میں ہندوستان تک کا بحری سفر ایک عرب تاجر کے دیے ہوئے نقشے کی مدد سے طے کرتے ہوئے جنوبی ہندوستان کی بندرگاہ کالی کٹ پہنچا۔ اس کے بعد پورے خطے کے سمندروں میں پرتگیزیوں کی اجارہ داری قائم ہوئی۔

ان پرتگیزیوں نے سری لنکا کی مسلمان آبادی جو متمول تھی اور تجارت کے پیشے سے منسلک تھی، کے خلاف قتل و غارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے تجارتی تفوّق چھین لیا۔ یہ مسلمان سری لنکا کے اندرونی علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ کینڈی کے راجہ سنارات نے مسلمانوں کی مشرقی علاقوں میں بسنے میں مدد کی۔ اسی لیے آج سری لنکا کے مشرقی علاقوں میں مسلمانوں کی غالب آبادی ہے۔ یہ مسلمان زیادہ تر تامل زبان میں بات کرتے ہیں اور اکثر شافعی و حنفی مسالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب سری لنکا ڈچ کالونی بنا تو ملایا (موجودہ ملائیشیا) اور جاوا (انڈونیشیا) سے بہت سے مسلمان سری لنکا آباد ہوئے، کیونکہ یہ تمام علاقے اس وقت ڈچ کالونی تھے۔ یہ ملائی سری لنکن آج بھی ملائی زبان میں بات کرتے ہیں اور اکثریت شافعی مسلک کی پیرو ہے۔

سری لنکا کے مسلمانوں میں صوفی تعلیمات کی گہری چھاپ ہے، متعدد صوفی سلسلے صدیوں سے رہے ہیں۔ البتہ حالیہ دور میں تصوف کے خلاف باقاعدہ مہم چلی، جس کے نتیجے میں چند سال قبل سری لنکن مسلمانوں میں مسلکی جھگڑے نمایاں ہوئے۔ ان ہی سخت گیر تعلیمات کے نتیجے میں سری لنکا کی توحید جماعت وجود میں آئی۔ جس پر آج ان حملوں کی ذمے داری عائد کی جارہی ہے۔ یہ جماعت 2017 میں بدھ مت کے پیروکاروں کے خلاف حملوں میں ملوث رہی، اور مہاتما بدھ کے متعدد مجسموں کے چہرے مسخ کیے۔ ان حرکتوں کی وجہ سے بدھ مت کے پیروکاروں کے دل میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال میں اضافہ ہوا۔

ان چھوٹی موٹی کارروائیوں کے باوجود یہ جماعت اس قابل نہیں کہ اس قدر منظم طریقے سے حملے کرسکے۔ بی بی سی کے مطابق سری لنکا میں تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے ڈائریکٹر ایلن کینن نے بتایا کہ توحید گروپ وہی گروہ معلوم ہوتا ہے جو مانیوالا بدھ مندر توڑ پھوڑ میں ملوث تھا۔ سری لنکا کے صدر میتھری پال سریسینا نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ غیر ملکی دہشتگردوں کے تعاون کے بغیر یہ حملے ممکن نہیں۔

دوسری طرف داعش نے ان حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔ لیکن ماہرین اس دعوے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ عراق اور شام میں بدترین شکست کے باوجود داعش مکمل ختم تو نہیں ہوئی لیکن سمندر پار اس قسم کی منظم سرگرمیوں کی قابل نہیں رہی۔ افغانستان میں طالبان سے پھوٹے چند چھوٹے چھوٹے گروہ داعش کا دم بھرتے ہیں لیکن یہ محض افغانستان تک محدود ہیں۔ البتہ بعض مسلمان سری لنکن نوجوانوں پر داعش کے انتہاپسند نظریات کے اثرات عین ممکن ہیں۔

سری لنکن حکام ان حملوں کی منصوبہ بندی میں ظہران ہاشم کا نام لے رہی ہے، جو نیشنل توحید گروپ کا سربراہ تھا۔ ظہران ہاشم 2017 سے دیگر مسلمان فرقوں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے پولیس کو مطلوب تھا اور تب سے مفرور تھا۔ ظہران کے علاوہ 8 مزید افراد کے نام لیے جارہے ہیں، جن میں دو سری لنکن مسلمان تاجر محمد یوسف ابراہیم کے بیٹے تھے۔

حکام کے مطابق سری لنکا حملے نیوزی لینڈ کے سانحے کا جواب تھے۔ سری لنکا بھر سے غیر ملکیوں سمیت درجنوں افراد کو پکڑا گیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، ان میں شامی اور مصری باشندے بھی شامل ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی کہ ان واقعات میں پاکستان ملوث ہے، تاہم سری لنکن حکام نے اس الزام کی پرزور تردید کی اور پاکستان کو سری لنکا کا دیرینہ دوست کہا۔

یہ صورتحال تب دلچسپ ہوئی جب ظہران ہاشم کے متعلق یہ انکشاف ہوا کہ وہ کافی عرصہ بھارت میں روپوش رہا اور تامل ناڈو میں تربیت حاصل کرتا رہا۔ ظہران ہاشم خود بھی سری لنکن تامل تھا۔ اس سے ہمیں اس کنکشن کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے جو سابقہ ایام میں تامل ٹائیگرز کے را کے ساتھ رہے ہیں۔ بھارت نے تاحال اس پر موقف دینے سے گریز کیا ہے، تاہم اس انکشاف کو اہم پیشرفت سمجھا جارہا ہے۔

اس حوالے سے کسی عالمی گیم کے خدشے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ نیوزی لینڈ حملوں کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے ہمدردی کے جذبات پیدا ہوئے تھے، اور وہ امیج جو ابتر تھا بہتر ہونے لگا تھا۔ ممکن ہے کہ بعض عناصر نے سری لنکا میں یہ حملے کروائے تاکہ اپنے تئیں اسلام کا مکروہ چہرہ پیش کیا جاسکے۔

گزشتہ دنوں سری لنکا کی ایک بندرگاہ کو چین کو تحویل دیے جانے پرامریکا نے سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا، ممکن ہے کہ سری لنکا کے امن و امان کو پھر سے تباہ کرنے کی غرض سے یہ دھماکے کروائے گئے ہوں۔

اس وقت سری لنکا کی مسلمان آبادی اضطراب کا شکار ہے، جنہیں برسوں سے بدھ انتہا پسندوں کی طرف سے سخت شکایات رہی ہیں۔ جبکہ ان تمام برسوں میں سری لنکا کی مسیحی آبادی کے ساتھ مسلمانوں کے تعلقات اچھے تھے کیونکہ دونوں اقلیت میں ہیں۔ اب اس واقعے کے بعد مسیحی برادری کے دلوں میں شکوک و خدشات کا اضافہ یقینی ہے۔ ملک بھر میں مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے، کیونکہ مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے کسی حملے کا خدشہ موجود ہے۔ مسلمان رہنماؤں نے حملہ آوروں کی لاشیں لینے اور نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سری لنکا کی مسلمان آبادی نے اس دکھ کی گھڑی میں اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو اس حوالے سے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم مرنے والے کا مذہب دیکھ کر افسوس کرتے ہیں۔ سانحۂ نیوزی لینڈ کے موقع پر تمام مسلمان ماتم کناں نظر آئے، لیکن اس کا عشر عشیر بھی سانحۂ سری لنکا کے موقع پر نظر نہیں آیا۔ پورا عالم اسلام نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا شکرگزار نظر آیا، لیکن ہم میں سے کسی نے جیسنڈا کے پیغام کا ادراک نہیں کیا۔ جیسنڈا نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا تھا کہ تمام ناحق مرنے والے ہمارے اپنے ہیں، اور کبھی بھی مرنے والے کا مذہب دیکھ کر افسوس نہ کیا جائے بلکہ انسانیت کے ناتے ہم سب کو مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے۔ لیکن جیسنڈا کو یہ کون سمجھائے کہ ہم مرنے والے کا ’’مسلک‘‘ بھی دیکھتے ہیں، مذہب تو بعد کی بات ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سری لنکا کے مذہبی حالات اور سانحۂ کولمبو appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DDb0Oq

وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھیں گے جب کہ تمام ڈونرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مقصد کے لیے عطیات دیے۔

وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا، چیف منسٹر خیبر پختونخوا سمیت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مہمند ڈیم کا سنگ بیناد رکھنے کی تقریب 2 مرتبہ موخر ہو چکی ہے۔

The post وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XXR1lw

وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھیں گے جب کہ تمام ڈونرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مقصد کے لیے عطیات دیے۔

وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا، چیف منسٹر خیبر پختونخوا سمیت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سے قبل مہمند ڈیم کا سنگ بیناد رکھنے کی تقریب 2 مرتبہ موخر ہو چکی ہے۔

The post وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2XXR1lw

لگتا ہے عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں، ابھی بجٹ آرہا ہے اور چیخیں نکلیں گی، یہ واحد حکومت ہے جس نے ایمنسٹی اسکیم چوروں کے لیے قرار دی، اب قوم سوال کرتی ہے حکومت کی ایمنسٹی چوروں کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کہتے تھے کہ میں جوہری ہوں جو ہیروں کو پہچانتا ہوں، آپ کون سے ہیرے ہیں جس نے ہیرے کو پتھر بنادیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں طاقت پر نہیں اتحاد و اتفاق پر بھروسہ کرنا چاہیے، ذوالفقار بھٹو نے بھی کچھ ٹیکنو کریٹ رکھے تھے مگر اس حکومت نے تو کمال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سارے حالات کے باوجود اپوزیشن کبھی نہیں چاہے گی لوگوں کی چیخیں نکلیں، لوگوں کو بات کرنے دیں، ان کا گلہ نہ گھونٹیں۔ ہم نے اپنے دور میں قرضے لیے تو حکومت حفیظ شیخ سے پوچھے کیونکہ وہ آپ کا حصہ ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی صورت حال اس لیے خراب ہے کیونکہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے، فوج کو حکومت کی ناکامیوں کے باوجود اس طرح سامنے نہیں آنا چاہیے، ایسے لگتا ہے کہ عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، مدارس اصلاحات کی بات سمیت دیگر مسائل اگر وزرا اٹھاتے تو بہتر ہوتا۔فوج ایسی چیزوں میں مداخلت سے گریز کرے کیونکہ اس طرح ادارے متنازع بنتے ہیں۔

The post لگتا ہے عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J6xV8f

چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی نیب درخواست منظور

 لاہور: احتساب عدالت نے چوہدری برادران کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے نیب تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

اس موقع نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان سے 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی جاچکی ہے مگر کوئی ثبوت نہیں ملا، چیئرمین نیب چوہدری برادران کےخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔ لہذا چوہدری برادران کےخلاف انکوائری بند کرکے کیس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کے درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کے 28 پلاٹس کی مبینہ غیر قانونی فروخت کا الزام تھا۔

The post چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی نیب درخواست منظور appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J4Vyyk

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2J6xV8f

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2J4Vyyk

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے وکیل کے توسط سے سپریم کورٹ میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی عبوری ضمانت 7 مئی کو ختم ہورہی ہے، عدالتی حکم کے مطابق 6 ہفتوں کے بعد ضمانت خود بخود ختم ہوجائے گی، نواز شریف نے 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، جس پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے، عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی تھی۔ نواز شریف نے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں دل اور گردوں کے امراض لاحق ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور گردوں کے تیسرے درجے کی بیماری میں مبتلا ہیں، لہذا نواز شریف کو علاج کے لیے صرف پاکستان کے اندر پابند کرنے کے 26 مارچ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

The post نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZKgZdW

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2ZKgZdW

یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا، رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

 لاہور: رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا۔

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل مفتی خالد اعجاز کا کہنا ہے کہ نیا چاند اُس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اُس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40منٹ ہوجائے، اس کے علاوہ چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔

مفتی خالد اعجاز نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 3 بج کر 46 منٹ پر پیدا ہوگا، اتوار 5 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان بھر میں کہیں بھی 29 منٹ سے زائد نہیں ہوگا لہٰذا 29 شعبان المعظم اتوار کی شام چاند دکھائی دینے کی شہادتوں کا اگر کہیں سے بھی اعلان کیا جائے گا تو وہ تمام شہادتیں جھوٹی، غیر شرعی اور سائنسی لحاظ سے ناقابلِ یقین ہوں گی۔

The post یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا، رویتِ ہلال ریسرچ کونسل appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XXKK9s

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2XXKK9s

فلم ’مولاجٹ‘ ریلیز ہوگی یانہیں؟ ہائی کورٹ نے درخواست سنسر بورڈ کو بھجوادی

لاہور: ہائی کورٹ نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی نمائش کی درخواست سنسر بورڈ کو بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ سنسر بورڈ اس بات کا فیصلہ کرسکتا ہے کہ فلم کے کرداروں کے نام اورڈائیلاگز استعمال ہوسکتے ہیں یا نہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹائٹل، کرداروں کے نام  اور ڈائیلاگز استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان نے بلال لاشاری کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ اوریجنل فلم ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ احسن مسعود عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا بلال لاشاری نے غیر قانونی طور پر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بنائی ہے، جس میں ’مولاجٹ‘ کے ٹائٹل، کریکٹر اور ڈائیلاگ کو استعمال کیا گیا ہے۔

وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا بغیر اجازت ’مولا جٹ‘ فلم کا نام، مکالمے اور کردار استعمال کیے جارہے ہیں جب کہ فلم کے تمام جملہ حقوق اور ٹریڈ مارک ان کے پاس ہیں۔’مولاجٹ‘ فلم کا ٹائٹل یا اس سے ملتا جلتا ٹائٹل استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا فلم کو غیر قانونی طور پر بنانے، نمائش کرنے اور سنسر کرنے پر کارروائی کی جائے اور عدالت  اپنے فیصلے تک فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرے۔

دوسری جانب فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری کے وکیل نے اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا  19 مارچ کے فیصلے میں عدالت نے فلم کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی، عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کرکے حکم امتناعی کا کہا جارہا ہے، قانون موجود ہے کہ ہم کریکٹر، نام اور ڈائیلاگ استعمال کرسکتے ہیں۔

دونوں جانب کے فریق کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست فلم کی نمائش کی اجازت دینے والے بورڈ  کو بھجوا دی اور کہا بورڈ قانون دیکھ کر فلم کے ڈائیلاگ، کریکٹر اور نام استعمال کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرے۔ عدالت نے مزید کہا سنسر بورڈ اس بات کا فیصلہ کر سکتا ہے کہ یہ کریکٹر، نام اور ڈائیلاگ استعمال ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ 1979 میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے نہ صرف کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے بلکہ فلم کو آج تک پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم قرار دیا جاتا ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نامور ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کا سیکوئل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بنانے کا فیصلہ کیا جس میں اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، تاہم  کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی پر فلم کی نمائش کو چیلنج کیا گیا ہے۔

The post فلم ’مولاجٹ‘ ریلیز ہوگی یانہیں؟ ہائی کورٹ نے درخواست سنسر بورڈ کو بھجوادی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GR8DcM

لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کا ڈاکٹر گرفتار، ایڈز کی تصدیق

لاڑکانہ: رتو ڈیرو کے علاقے میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کے ڈاکٹر کو ایڈز سے متاثر ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں 31 خواتین اور بچوں میں ایڈز وائرس پھیلنے کے حوالے سے سنگین انکشاف سامنے آیا ہے کہ متاثرہ بچوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مظفر گھانگرو خود ایڈز کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں ایڈز کا مرض شدت اختیار کرگیا

ڈپٹی کمشنر نے شک کی بنیاد پر ڈاکٹر مظفر کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ کروایا تو اس میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر عبدالسمی کی مدعیت میں مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف رتو ڈیرو تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دفعہ 324 ارادہ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کا کہنا ہےکہ سرکاری ڈاکٹر مظفر گھانگرو کی غلفت کی وجہ سے ایڈز پھیلا اور اسی ڈاکٹر کے مریضوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی پازیٹو پایا گیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں ایڈز کا موذی مرض شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایک ماہ میں 15 بچوں کے سیمپل ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص کے لئے بھیجے گئے ہیں، جن بچوں میں ایڈز کا وائرس مثبت آیا ہے ان کی عمریں 8 ماہ سے 8 سال تک کی ہیں۔

The post لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کا ڈاکٹر گرفتار، ایڈز کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UKaVhG

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UKaVhG

تب کہا جاسکے گا: ریاست ہے ماں کے جیسی!

نظام بدلو، صدارتی نظام لاؤ، اور ’’گو نظام گو‘‘ کے نعرے پڑھ اور سن کر میری آنکھیں، قلم اور کان سن ہو گئے ہیں۔ عوام کی اکثریت کیوں اس نظام کی دشمن بن گئی ہے؟ کیوں نظام کی تبدیلی کے نعرے کی آڑ میں انتظامیہ، عدلیہ اور اور ایوانوں سے بغاوت پر تلی ہوئی ہے؟ حالانکہ ان اداروں کا باہمی اشتراک ریاست کہلاتا ہے؛ اور ریاست تو ماں کے جیسی ہوتی ہے، سب سے پیار کرتی ہے۔ لیکن ریاست کے بیٹے بیٹیاں یعنی عام شہری اگر مطمئن نہیں، اور انہیں بنیادی حقوق میسر نہیں، تو پھر ریاست سے شکایت تو بنتی ہے۔ ریاست جو ماں جیسی ہے، پھر وعدے کے مطابق اپنے بچوں کو بنیادی سہولیات سے ہی محروم کیوں رکھے ہوئے ہے؟

ایک شہری ریاست سے سوال کرتا ہے کہ وہ ریاست سے کیے گئے معاہدے کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ لیکن کیا ریاست اپنے فرائض پورے کر رہی ہے؟ ایک عام غریب شہری سورج، چاند اور تارے توڑ لانے یا دودھ اور شہد کی نہریں تو نہیں مانگتا۔ عام شہری تو ریاست سے اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرتا ہے۔ وہ پینے کا صاف پانی، اپنی اولاد کےلیے تعلیم و صحت کا معیاری نظام، علاج اور امن و امان کا وہ ایسا نظام مانگتا ہے جہاں عزت اور جان و مال کا تحفظ ہو۔ ایک شہری پاکستان کی صادق و امین قیادت سے بھی سوال کرتا ہے کہ کیا چہروں کی تبدیلی سے کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا؟ عوام سوچتے ہیں کہ حکومت کی تبدیلی کے باوجود کرپشن کا ناسور ہماری بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے، اب اگر مالی و انتظامی کرپشن نہیں تو پھر میرے گھر، میرے علاقے اور میرے شہر میں بنیادی سہولیات میسر کیوں نہیں؟

ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، تو پھر ہر سال ساڑھے تین لاکھ بچے اس ملک میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے موت کی وادی میں کیوں چلے جاتے ہیں؟ ریاست ماں کے جیسی ہے، تو بجلی اور گیس کے نظام میں تعطل، شہری کو ریاست بتائے کہ کیوں لوڈ شیڈنگ اووربلنگ، ٹیرف سے ہٹ کر من مانے بل شہریوں پر لاد دیتی ہے؟ احتجاج کرو تو پولیس حرکت میں آجاتی ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ حق مانگو تو ریاست اور ہر حکومت کو برا لگتا ہے۔ عدل اور انصاف کا مطالبہ اقتدار پر بیٹھے لوگوں کو کیوں گراں گزرتا ہے؟ کیا اس نظام میں حکمرانی غریب آدمی سے اس کے تمام حق چھین لینے کا نام ہے؟ کیا حکومت معاشی کاموں کو ادھار پر چلانے کا نام ہے؟ ایک عام آدمی اپنے تمام نمائندوں اور ارباب اختیار سے پوچھتا ہے: کیوں ہماری قسمت میں لکھ دیا گیا ہے، کہ کیوں اشرافیہ جیسی بَلا پر مشتمل چند گھرانے عیش و عشرت سے زندگی گزاریں اور ریاست کے کروڑوں بیٹے بیٹیاں بھوک، افلاس جہالت اور بیماریوں پر مشتمل زندگی گزارنے پر مجبور؟

نہیں! اب ایسا نہیں چلے گا، عام آدمی اس نظام اور نظام چلانے والوں کو مسترد کرتا ہے۔ ظلم، جبر و استحصال اور ناانصافی کی سیاست کو رد کرتا ہے۔ اپنے بنیادی جمہوری اور آئینی حقوق کے حصول کےلیے فرسودہ اور ناکارہ نظام سے جان چھوڑانا چاہتا ہے۔ ریاست پاکستان کا شہری ایک ایسا شفاف نظام مانگتا ہے جس میں تمام پاکستانیوں کے حقوق یکساں ہوں۔ ایسا نظام جس کے تحت تمام وسائل کی تقسیم منصفانہ ہو۔ ساتھ ہی نظام بدلنے کا طریقہ بھی شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایک ایسا طریقہ جس میں دھن، دھونس، دھاندلی کا ذرّہ بھر بھی امکان نہ ہو۔ ایک ایسا طریقہ جس سے عوام مطمئن ہوں، کوئی بھی اس طریقہ کار پر انگلی نہ اٹھائے۔

جب حکومت عوام کی ہوگی، عوام میں سے ہوگی، عوام کےلیے ہوگی، تب کہا جا سکے گا کہ ریاست ہے ماں کے جیسی۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post تب کہا جاسکے گا: ریاست ہے ماں کے جیسی! appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VE2adq

سانحہ ساہیوال متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

 اسلام آباد: سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور اس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ پرموجود شواہد ضائع کردیئے، جے آئی ٹی نے اصل ملزمان کو تحفظ دینے کی ہر ممکن کوشش کی، آئی جی پنجاب کو واقعے کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اختیار ہی نہیں تھا، جے آئی ٹی کو ملزمان کا بخوبی علم تھا، لیکن اس نے ملزمان کو جانتے ہوئے بھی متاثرین کو شناخت پریڈ کیلئے طلب کیا، جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی،  وفاقی حکومت کے پاس جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اختیار ہے، لیکن حکومت کے غیر سنجیدہ ہونے کی صورت میں عدالت کو بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، لہذا سپریم کورٹ سے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ہے۔

رواں سال 19 جنوری کو ساہیوال میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دن دیہاڑے ایک گاڑی کو روک کر اس میں سوار 4 نہتے افراد کو جعلی مقابلہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ہلاک شدگان میں ایک بچی اور ایک خاتون بھی شامل تھیں۔ پولیس نے پہلے مقتولین کو دہشت گرد قرار دیا تاہم تحقیقات میں وہ بے گناہ عام شہری ثابت ہوئے۔

The post سانحہ ساہیوال متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V2v3AF

سانحہ ساہیوال متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

 اسلام آباد: سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور اس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ پرموجود شواہد ضائع کردیئے، جے آئی ٹی نے اصل ملزمان کو تحفظ دینے کی ہر ممکن کوشش کی، آئی جی پنجاب کو واقعے کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اختیار ہی نہیں تھا، جے آئی ٹی کو ملزمان کا بخوبی علم تھا، لیکن اس نے ملزمان کو جانتے ہوئے بھی متاثرین کو شناخت پریڈ کیلئے طلب کیا، جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی،  وفاقی حکومت کے پاس جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اختیار ہے، لیکن حکومت کے غیر سنجیدہ ہونے کی صورت میں عدالت کو بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، لہذا سپریم کورٹ سے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ہے۔

The post سانحہ ساہیوال متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2V2v3AF

آلودگی کیخلاف احکامات کی تعمیل نہیں ہورہی، کیا حکومت سو رہی ہے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی، کیا حکومت سو رہی ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی اہم مسئلہ ہے، لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں ماحولیاتی کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں کر رہیں،  فیکٹریوں کی چمنیوں سے زہر پھیل رہا ہے، زہریلا پانی ٹھکانے لگانے کا بھی کوئی بندوبست نہیں، عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی، کیا حکومت سو رہی ہے؟۔

عدالت نے سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

The post آلودگی کیخلاف احکامات کی تعمیل نہیں ہورہی، کیا حکومت سو رہی ہے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2ZLsa60

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZLsa60

خیبر پختونخوا کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا احتجاج

پشاور: خیبر پختونخوا کے بڑے میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں میں بھی ڈاکٹروں کی احتجاجی ہڑتال اور طبی سروسز کے بائیکاٹ نے حکومت کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے حکومتی کارروائی کی دھمکی کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے نجی کلینکس کو بھی 2 مئی سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبے بھر کی ڈاکٹرز تنظیموں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ملگری ڈاکٹران، مسلم ڈاکٹرز فورم، پیپلز ڈاکٹرز فورم، پاکستان اسلامک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، آل میڈیکل آفیسرز فورم اور ٹیچنگ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل تشکیل دے رکھی ہے جہاں سے ہونے والے تمام فیصلوں پر ڈاکٹروں نے گزشتہ 6 روز سے صوبے بھر میں تمام ضلعی وتحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں اور طبی مراکز میں باضابطہ طبی سروسز کی فراہمی کو معطل کررکھا ہے۔

خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کی کال پر خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، سیدو ٹیچنگ اسپتال سوات اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے علاوہ مختلف اضلاع میں ڈاکٹروں کی جانب سے ڈیوٹی سے بائیکاٹ آور او پی ڈی میں سروسز کی فراہمی کو معطل رکھا گیا۔

ڈاکٹروں کے احتجاج پر اگرچہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام ہڑتالی ڈاکٹروں وملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اسپتالوں کی انتظامیہ سے ان ڈاکٹروں و ملازمین کے نام بھی مانگ لئے ہیں لیکن ڈاکٹروں نے اس پر کان دھرنے کی بجائے اپنے احتجاج میں مزید شدت لانے کے لئے دیگر پیرامیڈیکس و طبی عملے کی تنظیموں سے بھی رابطے کرتے ہوئے ان کو اپنے احتجاج میں شامل کرلیا ہے، جس سے اب محکمے کو مختلف محاذوں پر مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے 2 مئی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں احتجاجی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اب نجی کلینکس کو بھی بند کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے حکومت کی جانب سے اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ریجنل ہیلتھ اتھارٹی کے قوانین کے نفاذ، سیاسی بنیادوں پر ڈاکٹروں کے ڈومیسائل کے نام پر میگا ٹرانسفرز سمیت مختلف مطالبات کررکھے ہیں۔ ڈاکٹرز تنظیموں کے میڈیکل ایکٹ میں ترامیم اور سیکیورٹی ایکٹ کے نفاذ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

The post خیبر پختونخوا کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2DBMwFi

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DBMwFi

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پانچ سال بعد منظرعام پر

شدت پسند تظیم دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی پانچ سال بعد ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ شام و عراق میں داعش کی حکومت کے خاتمے کا بدلہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ابوبکر البغدادی کو آخری بار عراق کے شہر موصل میں 2014 میں دیکھا گیا تھا جب انھوں نے شام اور عراق میں اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا۔ نئی ویڈیو میں وہ شام میں اپنے آخری گڑھ باغوز میں شکست کا اعتراف کر رہے ہیں۔ داعش کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اپریل کی ہے جو الفرقان میڈیا گروپ پر شائع کی گئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق بغدادی نے کہا کہ سری لنکا میں ایسٹر حملے باغوز میں شکست کا بدلہ ہیں، اب داعش کا دو افریقی ممالک برکینا فاسو اور مالی کی شدت پسند تنظیموں سے اتحاد ہو چکا ہے۔

البغدادی نے سوڈان اور الجزائر میں ہونے والے مظاہروں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ظالموں‘ کا ایک ہی حل ہے جہاد۔ 18 منٹ کی ویڈیو میں انھوں نے شام میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ’باغوز کی جنگ ختم ہوچکی لیکن اس جنگ کے بعد بہت سے جنگیں آئی گی۔

The post داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پانچ سال بعد منظرعام پر appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GKennr

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے بم برآمد، مشتبہ شخص گرفتار

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے بم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے فلپس ٹاؤن میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے تلاشی لیتے ہوئے ایک 33 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔ پولیس نے علاقے کے کچھ قریبی گھروں کو خالی کرایا تو ایک خالی پراپرٹی سے اسلحہ بھی ملا۔

بم ڈسپوزل ٹیم نے فلپس ٹاؤن میں موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو نیو کیسل اسٹریٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گرفتار شخص سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں عیسائی دہشت گرد نے دو مساجد میں فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

The post نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے بم برآمد، مشتبہ شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UJLRY5

Monday, 29 April 2019

علی ظفر کے آنسوؤں کے جواب میں میشا شفیع کا ردعمل

کراچی: نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے میشا شفیع کی قانونی ٹیم نے علی ظفر سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

دو روز قبل ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی ظفر میشا شفیع کی جانب سے خود پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات پر بات کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے اور روپڑے تھے، تاہم علی ظفر کے آنسوؤں کا جواب میشا شفیع نے اپنی قانونی ٹیم کے توسط سے دیتے ہوئے ان سے عام معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشاشفیع کے الزامات سے ذہنی، نفسیاتی اور مالی نقصان پہنچا

میشا شفیع کی قانونی ٹیم میں شامل وکیل نگہت داد نے گلوکارہ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں میشا شفیع کا موقف بیان کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو خاموش کرانے کے لیے ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس فائل کیا، جب کہ ہتک عزت کا بہترین جواب ’’سچ‘‘ ہے اور میشا شفیع نے کبھی بھی علی ظفر کے خلاف بُرے الفاظ نہیں کہے لہٰذا میشا کو کسی بھی عدالت سے کسی بھی ہتک عزت کے لیے قصور وار نہیں ٹہرایا جاسکتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر کی ملالہ کے حوالے سے بیان کی وضاحت

بیان میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع اورملالہ کے موازنے کو شرمناک قراردیاگیا، جب کہ یہ بھی کہاگیا ہے کہ میشا شفیع اورجنسی ہراسانی کی شکار ہونے والی دیگر خواتین پر حملے دراصل جنسی ہراسانی جیسے مسئلے کو خاموش کرانے کے لیے کیے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ میشا قانونی طریقے سے انصاف حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر کی اہلیہ میشا شفیع پر برس پڑیں

قانونی ٹیم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ علی ظفر میشا سے عام معافی مانگیں کیونکہ وہ اپنے کیے کی سزا بھگتنا شروع ہوگئے ہیں۔

The post علی ظفر کے آنسوؤں کے جواب میں میشا شفیع کا ردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GP7Zv5

افغاستان میں امن افغان عوام کے ذریعے ہی آسکتا ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغاستان میں امن افغاستان کے اپنے لوگوں کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔

پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات ضروری ہیں، افغانستان پاکستان کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان سے اچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس کو لاگو کرنا ہوگا تاکہ اعتماد سازی میں مدد مل سکے، افغاستان میں امن افغاستان کے اپنے لوگوں کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل میں امریکا کی تمام تر معاونت کر رہا ہے، انٹرا افغان ڈائیلاگ کے ذریعے ہی معاملات ٹھیک کیے جاسکتے ہیں، ٹریک ٹو مذاکرات حکومتوں کو قریب لانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کا حامی اور سہولت کار ہے، دوحا میں ہونے والے مذاکرات کا التواء بدقسمتی ہے، پاکستان افغاستان میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، حال ہی میں محمد علی جناح اسپتال کا کابل میں افتتاح کیا گیا جب کہ 50 ہزار سے زائد افغان طلبہ پاکستان میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان عوام نے کبھی تسلط برداشت نہیں کیا مگر دوستوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان میں پشتونوں کے علاوہ بھی لوگ بستے ہیں، سب ساتھ بیٹھیں، افغانستان پاکستان کو اپنے مشترکہ مفادات کا بخوبی اندازہ ہے، افغانستان میں جنگ ہوئی تو پاکستان نے کھلے ہاتھوں سے افغان بھائیوں کو اپنایا جب کہ کونسا افغان لیڈر ہے جس نے پاکستان میں اپنا گزر بسر نہ کیا ہو۔

The post افغاستان میں امن افغان عوام کے ذریعے ہی آسکتا ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V3nHgr

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...