Urdu news

Monday, 29 April 2019

غیرملکی خبررساں ادارے کے سروے، اکثریت نے پی ٹی ایم کو مسترد کردیا

 اسلام آباد:  بعض غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے پی ٹی ایم اور منظور پشتین کو غیر معمولی پذیرائی دلوانے کی مبینہ کوششوں پر سوالات پہلے بھی اٹھتے رہے ہیں۔

گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی پی ٹی ایم کی ملک دشمن سرگرمیوں پر بریفنگ کے فوراً بعد ہی غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے منفی رنگ دینے کی کوشش کی گئی مگر عوام کے ردعمل نے اسے ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یکے بعد دیگرے دو سروے جاری کئے مگر غیر ملکی ادارے کو مطلوبہ نتائج نہ مل سکے۔

ٹویٹر پر عوام نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو سچ اور آئینہ دونوں دکھا دیا، پہلے سروے میں 89 فیصد جب کہ دوسرے میں 72 فیصد لوگوں نے پاک فوج کے پی ٹی ایم کے بارے میں موقف کی حمایت کی اور پی ٹی ایم کو مسترد کر دیا۔

The post غیرملکی خبررساں ادارے کے سروے، اکثریت نے پی ٹی ایم کو مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PBFd5m

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...