اسلام آباد: وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کی مد میں1.8ٹریلین روپے چاروں صوبوں کو منتقل کرچکی ہے یہ سندھ حکومت کے اس دعوے کی نفی ہے کہ وفاق نے سندھ حکومت کی رقم روک رکھی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال این ایف سی ایوارڈ کی مد میں صوبوں کو130ارب یا7.9فیصدزیادہ رقم جاری کی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق صوبوں کو رقوم کے اجرا میں کسی قسم کی تاخیر یاکٹوتی نہیں کی گئی، چاروں صوبوں کواین ایف سی ایوارڈ کی مد میں وفاق نے پورا حصہ دیاہے۔
The post این ایف سی: وفاق نے چاروں صوبوں کو1.8ٹریلین روپے جاری کیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2V2A3VO
No comments:
Post a Comment