Urdu news

Monday, 29 April 2019

اسٹمپ پر بیٹ مارنے پر روہت شرما جرمانے کی زد میں آگئے

 کولکتہ: آئی پی ایل میں اسٹمپ پر بیٹ مارنے پر ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کردیاگیا۔

روہت شرما کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے مقابلے کے دوران جب ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تو وہ غصے سے بھڑک اٹھے اور اسٹمپس پر بیٹ دے مارا۔ شرما کا خیال تھا کہ ہیری گورنی کی گیند پہلے بیٹ سے لگی ہے اس لیے انھوں نے ریویو لیا مگر سنیکومیٹر سے گیند کے بیٹ سے ٹکرانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس میچ میں ہردیک پانڈیا کے 34 بالز پر 91 رنز کے باوجود ممبئی کو 34 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

The post اسٹمپ پر بیٹ مارنے پر روہت شرما جرمانے کی زد میں آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VxTIMV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...