Urdu news

Monday, 29 April 2019

سندھ اسمبلی میں طویل ترین سیشن کے بعد طویل ترین اجلاس کا ریکارڈ

کراچی: سندھ اسمبلی کے طویل ترین سیشن کے بعد طویل ترین اجلاس کانیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

گزشتہ روز اجلاس10گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو دوپہر 2بجے شروع ہواتھا اور اسکا اختتام دوسرے روز یعنی رات 12بجکر 20 منٹ پر ہوا۔ پری بجٹ بحث کے آخری روز طویل ترین اجلاس میں 14ارکان نے خطاب کیا۔ طویل ترین اجلاس میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے3 گھنٹے سے زائد دورانیہ پر مشتمل تقریر کی۔

سندھ اسمبلی کا رواں سیشن 9 جنوری سے جاری ہے جس میں بجٹ پربحث 6 روز جاری رہی اسمبلی کا طویل ترین اجلاس 29اپریل کو شروع ہوکر دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تقریباً ایک گھنٹہ تقریر کی۔ ان کی پری بجٹ تقریر 29 اپریل کو رات سوا 11بجے شروع ہوکر 30 اپریل کو سوا12 بجے رات ختم ہوئی۔

The post سندھ اسمبلی میں طویل ترین سیشن کے بعد طویل ترین اجلاس کا ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2vuzfKc

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...