کراچی: شہرقائد میں یکم سے 3 مئی کے درمیان آنے والے ہیٹ ویو کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی برقرارہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے 3 مئی کے درمیان آنے والے ہیٹ ویوکے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی برقرارہے۔ ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی، بلوچستان اورسندھ کی صحرائی ہوائیں شہرمیں داخل ہوں گی جب کہ ہیٹ ویو کے دوران گرمی کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند ہوسکتا ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: کراچی میں آئندہ ہفتے شدید گرمی کی پیشگوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری
ڈایئریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 2015 کے ہیٹ ویو کے مقابلے میں موجودہ ہیٹ ویو کی شدت کم درجے کی رہے گی، اگلے دو روز کے دوران آنے والے ہیٹ ویو میں ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا۔
واضح رہے کہ 2 روزقبل محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔
The post کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UKNoNL
No comments:
Post a Comment