Urdu news

Monday, 29 April 2019

ماسٹر موٹر اور فوٹون کے درمیان جوائنٹ وینچر پر دستخط

کراچی:  فوٹون انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ بیجنگ اور ماسٹر موٹر کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ(ایم ایم سی ایل) کے درمیان سرمایہ کاری کے لیے معاہدے’’ جوائنٹ وینچر‘‘ پر دستخط ہوئے ہیں۔

ایک ٹیکنیکل لائسنسنگ معاہدے کے تحت ماسٹر موٹر2003سے فوٹون برانڈ کی گاڑیاں تیار اور فروخت کررہا ہے جبکہ بعد از فروخت خدمات بھی فراہم کی جارہی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ بیجنگ کے دورے کے موقع پر ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ منصوبے کے تحت وزیر اعظم نے بیکی فوٹون کی فیکٹری کا دورہ بھی کیا، کمپنی کا پاکستان میں اشتراک ماسٹر موٹر کارپوریشن سے ہے جو پاکستان میں 17 ہزار کمرشل گاڑیاں فروخت کرچکا ہے۔

دونوں کمپنیوں کے درمیان جوائنٹ وینچر سے لاکھوں ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اس کے ساتھ ہی ٹیکنالوجی ٹرانسفر سے جدید پیداواری فیسیلیٹی نیشنل انڈسٹریل پارک نزد پورٹ قاسم کراچی میں قائم کی جائے گی۔

The post ماسٹر موٹر اور فوٹون کے درمیان جوائنٹ وینچر پر دستخط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J5MkSq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...