Urdu news

Wednesday, 1 January 2020

لاہور میں آتش زدگی سے 3 افراد جاں بحق

 لاہور: چمڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق اور 19 متاثر ہوئے۔

لاہور میں موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ گودام کے اوپر فلیٹ میں رہائش پذیر لوگوں سمیت 22 افراد آگ اور دھوئیں سے متاثر ہوئے۔

متاثرہ افراد کوریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے میو اسپتال منتقل کیا جہاں 3 افراد چل بسے۔ ڈاکٹرز کے مطابق تینوں افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آتش زدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

The post لاہور میں آتش زدگی سے 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39ANXCv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...