Urdu news

Wednesday, 1 January 2020

پاک، چین آزادانہ تجارتی معاہدہ دوم یکم جنوری سے نافذ

 اسلام آباد: پاک،چین آزادنہ تجارتی معاہدہ دوئم یکم جنوری سے نافذ ہو گیا۔

پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہو گئی۔ ایف بی آر نے ٹیرف لسٹ شیڈول میں تبدیلی کے بعد ایس آر او تیار کیا ہے جو ٹیرف خاتمے کا شیڈول C1’MOP2’MOP1’A15′ A7’A0 اور C2کیٹیگریز پر مشتمل ہے۔

اے کیٹیگری میں درج 3251ٹیرف لائینز پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔ اے 7 میں شامل اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی دوسے سات سال تک  بتدریج کم کرکے ختم کر دی جائے گی۔اے 15 میں کسٹمز ڈیوٹی چارسے پندرہ سال تک بتدریج کم کرکے ختم کر دی جائے گی۔

The post پاک، چین آزادانہ تجارتی معاہدہ دوم یکم جنوری سے نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SMhlPY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...