Urdu news

Wednesday, 1 July 2020

اسلام آباد میں نیا مندر بنانا اسلام کی روح کیخلاف ہے، پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا نہ صرف اسلام کی روح کیخلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، اس کے دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا نہ صرف اسلام کی روح کیخلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے، فتح مکہ کے موقع پر خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ ؐ  نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کیساتھ بیت اللہ شریف میں موجود 360 بتوں کو توڑا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ ’’حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا ‘‘۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کیساتھ ہیں ، پہلے سے موجود مندروں کی مرمت کی جائے ، میں نے اپنے دور میں کٹاس راج مندر کی مرمت کروائی تھی ، اپنے دور میں پہلی دفعہ پاکستان میں بجٹ میں چرچز کی مرمت کیلئے پیسے رکھے تھے۔

The post اسلام آباد میں نیا مندر بنانا اسلام کی روح کیخلاف ہے، پرویز الٰہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BudjFL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...