Urdu news

Wednesday, 1 July 2020

امریکا افغان امن عمل کیلئے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکرگزار

اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کےلیے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی سفارتخانہ زلمے خلیل زاد اور عالمی ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای و نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کیں جس میں پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے اور اس کے خطے میں امن واستحکام کےلیے کردار پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کےلیے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات کےلیے فریقین کافی قریب آچکے ہیں، افغان دھڑے بنیادی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی اہمیت سے آگاہ ہیں، افغان دھڑوں کے مذاکرات علاقائی امن و استحکام کےلیے ضروری ہیں۔

The post امریکا افغان امن عمل کیلئے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکرگزار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iirr5H

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...