Urdu news

Sunday, 26 September 2021

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کی مدد سے ماڑی پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش کے  2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ نیو ٹرک اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اور محمد عیسیٰ عرف مولودی ادریس شامل ہیں، دونوں نے افغانستان کے علاقے شورآوک، برامچہ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، اور دونوں دہشت گرد ہر طرح کا اسلحہ چلانے اور بارودی مواد کے ذریعے دھماکا کرنےکے ماہر ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد نسیم اللہ کالعدم تنظیم داعش کے ہلاک دہشت گرد حفیظ پندرانی اور محمد صدیق کا داماد ہے، نسیم اللہ 2013 میں عبداللہ بروہی کے کہنے پر کوئٹہ سے خضدار اسلحہ اور بارود سے بھری ڈاٹسن لے کر گیا تھا، اور اسلحہ اور بارود سے بھری ڈانس عبداللہ بروہی کے حوالے کی تھی۔ دہشتت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

The post کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lYYhew

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...