Urdu news

Tuesday, 28 September 2021

لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل

 لاہور: تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کے باہر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کردیا۔ مقتولہ کی شناخت خولہ کے نام سے ہوئی جو ڈاکٹر تھیں۔

ڈاکٹر خولہ کے والد ڈاکٹر بشارت کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ڈیفنس فیز 1 کی رہائشی خولہ بشارت اپنی لڑکی اپنی دوست اپنی سہیلی رجا سے ملنے اس کے گھر فیز 3 تھری گئی تھی، گھر کے باہر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کھڑے تھے ، ڈاکوؤں نے لیڈی ڈاکٹر خولہ کو دیکھ کر اس سے موبائل فون اور پرس چھیننے کی کوشش کی ، خولہ کی جانب سےمزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے ڈاکٹر خولہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، یہ تمام واقعہ ڈاکٹر خولہ کی دوست رجا نے بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کے ورثا کو مکمل انصاف فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکو ڈاکٹر خولہ کا پرس اور موبائل چھین کر فرار ہوئے ہیں، اطراف کے علاقوں کی لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں، ، جس کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

 

The post لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m5KrH3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...