Urdu news

Monday, 27 September 2021

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ چہلم امام حسینؓ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر میرپورخاص میں 2 دن اور ضلع خیرپور میں 6 دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی رات 12 بجے کے بعد شروع ہوجائے گی۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39ICbqQ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...