Urdu news

Thursday, 30 September 2021

اسرائیلی وزیر خارجہ کا بحرین کا پہلا سرکاری دورہ

مناما: اسرائیلی وزیر خارجہ نے بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد پہلی بار سرکاری دورہ کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق بحرین نے گزشتہ سال اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے بحرین کے شاہ حماد ال خلیفہ کے ساتھ  بحرین میں اسرائیل کے پہلے سفارت خانے کا افتتاح بھی کیا۔

گزشتہ سال اسرائیل کا دورہ کرنے والے بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف بن راشد الثانی نے مناما ہوائی اڈے پر اپنے اسرائیلی ہم منصب کا استقبال کیا، بعد ازاں اسرائیلی وزیر خارجہ نے شاہ حماد سے ملاقات کی جس میں معاشی اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوطرفہ بات چیت میں دونوں ممالک نے ایران کو خطرہ قرار دیا۔

اسرائیلی اور بحرینی وزیر دفاع نے اسپتال، پانی اور بجلی کے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے۔

بعدازاں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں بحرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ہم منصب کے اس دورے سے مشرق وسطی میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام بھی خوش حال ہوں گے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور خلیج میں اس کے دوست ممالک کا اتحاد ایک دلیرانہ اتحاد ہے، جس سے خطے میں رواداری، استحکام اور خوش حالی کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ بحرین امریکی ثالثی میں ہونے والے ابراہام معاہدے کا حصہ ہے، جس کے تحت متحدہ عرب امارات، مراکو اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔ جب کہ دوعرب ممالک مصر اور یمن نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے پر ابراہام معاہدے کے مخالفین کی جانب سے مناما کے مضافات میں سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج بھی کیا گیا۔ اس موقع پر کالعدم شیعہ تنظیم الوفاق کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ حسین ال دیہہ کا کہنا تھا کہ ہم بحرین میں اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے کوبحرینی عوام کی جانب سے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

The post اسرائیلی وزیر خارجہ کا بحرین کا پہلا سرکاری دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39PzmnY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...