Urdu news

Monday, 27 September 2021

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کے لیے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل نااہلی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ 2013 میں مراد علی شاہ کو دُہری شہریت چھپانے پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا، نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے، مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مستقل نااہل قرار دیا جائے۔

The post وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ie9uqq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...