Urdu news

Monday, 27 September 2021

لڑکا لڑکی برہنہ کیس؛عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد

 اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن کورٹ نے سیکٹر ای 11 لڑکا لڑکی برہنہ کیس میں عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج عطا ربانی کے روبرو سیکٹر ای 11 لڑکا لڑکی برہنہ کیس کی سماعت ہوئی۔ پبلک پراسیکیوٹر حسن عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کے کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوا۔

دوران سماعت عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان حافظ عطاالرحمان، ادارس قیوم بٹ ، ریحان، عمر بلال مروت، محب بنگش اور فرحان شاہین پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے فرد جرم کی نقول ملزمان کو فراہم کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر کو ہوگی۔

 

The post لڑکا لڑکی برہنہ کیس؛عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zM1DGC

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...