Urdu news

Sunday, 26 September 2021

کل سے گرج چمک کے ساتھ تیز اور درمیانی بارش کا امکان

 کراچی: مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج سندھ میں داخل ہوگا جب کہ کراچی میں سے گرج چمک کے ساتھ تیزاور درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم آج سندھ پر اثرانداز ہوگا جس کے نتیجے میں28 ستمبرسے 2 اکتوبرکے درمیان کراچی،حیدرآباد، میرپوخاص،سانگھڑ،بدین،ٹنڈوالہ یار،ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور شہید بینظیرآباد میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز اوردرمیانی نوعیت کی بارش ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع سکھر،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 28 سے 30 ستمبر تک بارش ہونے کی توقع ہے، اتوارکو شہر میں گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا،سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود دن بھر گرمی رہی،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔

The post کل سے گرج چمک کے ساتھ تیز اور درمیانی بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Wdn59x

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...