Urdu news

Wednesday, 29 September 2021

عالمی بینک نے پاکستان کو 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کردیئے

عالمی بینک نے پاکستان کو  بجٹری (بجٹ سے متعلق) سپورٹ قرضے کی مد میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کردیئے، یہ رقم کلین انرجی پروگرام کے تحت فراہم کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب نے عالمی بینک کی جانب قرضے کے اجرا کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک کا رقم فراہم کرنا قابل تحسین ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کا عالمی مالیاتی ادارہ اورعالمی برادری اعتراف کررہی ہے۔

وزیر اقتصادی امور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے گردشی قرضے میں کمی لانے کے لیے 6 اقدامات مکمل کرلئے ہیں،گردشی قرضے میں کمی کے لیے  بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی اور انرجی مکس کو بہتر بنایا گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے ملنے والی رقم سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے اوریہ رقم روپے کی قدر مستحکم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

The post عالمی بینک نے پاکستان کو 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XYyAT0

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...