Urdu news

Friday, 1 October 2021

حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کواین آر او دے رہی ہے، راناثنااللہ

 لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کواین آر او دے رہی ہے۔

لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا، معیشت کی حالت یہ ہے کہ ڈالر 172 روپے پر بھی نہیں رک رہا ، بیرون ملک سے مہنگی گندم درآمد کی جارہی ہے، چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی پابندیاں لگانے کا سوچا جارہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی، سیاسی، معاشی، اخلاقی تباہی کے بعد قوم کی حمیت کو بھی تباہ کرنے جا رہے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کو وزیراعظم توہین سمجھتے ہیں، یہ قائد حزب اختلاف سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہیں لیکن کہتے ہیں طالبان آئین سے وفاداری کرنا چاہتے ہیں، جن طالبان نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا انہیں این آر او دینے کی بات کررہا ہے، وزراء کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم نہیں آتی۔ اس کٹھ پتلی حکومت کو فارغ کرنے کیلئے عوام کو اپوزیشن کا ساتھ دینا چاہیے۔

The post حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کواین آر او دے رہی ہے، راناثنااللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Y8gXjJ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...