Urdu news

Friday, 1 October 2021

پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے، امریکا

 واشنگٹن: امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان پر تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپس کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر زور دیا ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف مضبوط شراکت قائم کرنا چاہتے ہیں تاہم امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا تفریق دیرپا کارروائی کرے، امریکا اور پاکستان دونوں دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں لہذا ہم تمام قسم کی عالمی اور علاقائی دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن 7 اکتوبر کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی، اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ بھارت اور ازبکستان کا بھی دورہ کریں گی۔

The post پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mkOfUW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...