Urdu news

Monday, 1 November 2021

بدترین اسموگ، لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا

 لاہور: سردیوں کا آغاز ہوتے ہی لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ شدت اختیار کر گئی ہے جب کہ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

غیرملکی ادارے کی طرف سے جاری ڈیٹاکے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی اوسط شرح 306 تک پہنچ گئی جس کے ساتھ یہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔ دہلی دوسرے، ممبئی تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس 397 تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق گلبرگ میں ائیرکوالٹی انڈکس 289، فیکٹری ایریا کوٹ لکھپت میں 498، ٹاؤن شپ 454، پنجاب یونیورسٹی 448 اور انارکلی کے علاقے میں445  اے کیو آئی رہا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے ڈائریکٹرنسیم الرحمن نے بتایا کہ آلودہ فضا دمہ کے مریضوں کیلیے سانس لینے میں تکلیف کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ دل کے مریضوں، بچوں اور بوڑھوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ دھندمیں زہریلے مرکبات شامل ہونے کوسموگ کہتے ہیں جس سے آنکھوں میں چبھن یاجلن ہوتی ہے۔

The post بدترین اسموگ، لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Ez9yK4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...