Urdu news

Friday, 9 December 2022

رواں سال پروازوں سے 111پرندے ٹکرائے

 کراچی: رواں سال جون سے نومبرکے دوران کراچی سمیت ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے111 واقعات رونما ہوئے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جون سے نومبر ایئر پورٹس پر پرندے ٹکرانے کے رحجان میں مجموعی طور پر بتدریج کمی آئی ہے، مجموعی طور پر 6 ماہ میں برڈ ہٹ کے111واقعات ہوئے، 6ماہ کے دوران سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات لاہورکے علامہ اقبال ایئر پورٹ پرپیش آئے۔

ترجمان سی اے اے  کے مطابق مجموعی طور پرسب سے زیادہ 25کے لگ بھگ پرندے ٹکرانے کے واقعات رواں سال جولائی کے مہینے میں ہوئے جبکہ سب سے کم 11برڈ ہٹس نومبرمیں رپورٹ ہوئیں۔

The post رواں سال پروازوں سے 111پرندے ٹکرائے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AG3Psox

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...