Urdu news

Saturday, 10 December 2022

مسافروں کو لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کو 20 سال قید کا حکم

  کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری میں رکشہ ڈرائیور بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنا دی۔

کراچی کی انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری میں رکشہ ڈرائیور بن کر شہریوں کو لوٹنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت نے ملزم وسیم عثمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا کا حکم دیا اور ملزم سے برآمد ہونے والا رکشہ اور پستول سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

پراسیکیوٹر نے مؤقف دیا تھا کہ ملزم کو لیاری عیدو لین سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی تھی۔ رکشہ ڈرائیور مسافروں کو اپنے رکشے میں سوار کرتا تھا اور ویرانے میں جاکر اسلحہ کے زور پر مسافروں کو لوٹ لیتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف بغدادی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

The post مسافروں کو لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کو 20 سال قید کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rZTqSQp

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...