Urdu news

Monday, 12 December 2022

الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دیے

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی پر عمران خان کے خلاف کل ہونے والے پانچ کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے کل عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر کیس کی سماعت کرنا تھی جبکہ ممنوع فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت بھی کل مقرر کر رکھی تھی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس بھی ڈی لسٹ کر دیا ہے۔

اسکے علاوہ، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن نے سماعت کرنا تھی۔

الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کرے گا جبکہ ڈی لسٹ کیے گئے کیسز کی سماعت اب 20دسمبر کو ہوگی۔

The post الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/a2fFVu1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...