Urdu news

Sunday, 11 December 2022

عوام لنگوٹ کس لیں اورالیکشن کی تیاری کریں، چوہدری نثار علی

کلرسیداں: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خان نے کہا ہے کہ عوام اپنے لنگوٹ کس لیں اور الیکشن کی تیاری شروع کر دیں۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خان نے کلرسیداں یونین کونسل تخت پڑی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام میرے اوپر نہیں، اس کا اعتراف میرے مخالفین بھی کرتے ہیں، آپ لوگ اپنے لنگوٹ کس لیں اور الیکشن کی تیاری شروع کر دیں۔

چوہدری نثار خان جب چوہدری خلیل احمد کی رہائش گاہ پر آئے توپھول کی پتیوں سے استقبال کیا گیا،انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ آپ لوگوں کی محبت ہے آپ دور دراز علاقوں سے تشریف لائے اور میں آپ کے خلوص کو فراموش نہیں کرسکتا،یہ میرا کمال نہیں آپ لوگوں کے ووٹ کی عزت ہے۔

The post عوام لنگوٹ کس لیں اورالیکشن کی تیاری کریں، چوہدری نثار علی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kqI3njN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...