Urdu news

Friday, 9 December 2022

پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ہٹاکر کسی ایماندار کو چئیرمین بنائیں، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چئیرمین بنائیں۔

رانا ثناءاللہ خان نے بیان میں کہا کہ عمران فراڈیا جھوٹی خبریں شہبازشریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا، ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے” ڈیلی میل “کے ذریعے شہبازشریف کو” بلیک میل“ کرنے کی کوشش کی، جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں، ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا ”فیس“ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے غلط رپورٹنگ پر شہباز شریف سے معافی مانگ لی

انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے، ایک جھوٹا، چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا، آئین کے تحت جھوٹا، چور، خائن لیڈر نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چئیرمین بنائیں۔

 

The post پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ہٹاکر کسی ایماندار کو چئیرمین بنائیں، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WxkXwZy

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...