Urdu news

Tuesday, 6 December 2022

قائمہ کمیٹی، ڈسکوز نجکاری، یکساں ٹیرف پالیسی ختم کرنیکی تجویز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے وفاقی حکومت کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کو یکساں ٹیرف کی پالیسی کو بھی ختم کرنے کی تجویز دیدی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے وفاقی حکومت کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کو مزید چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کرنے اور حقیقی مسابقتی مارکیٹ کے لیے یکساں ٹیرف کی پالیسی کو بھی ختم کرنے کی تجویز دیدی۔ ڈسکوزکی نجکاری پروگرام کے تحت میپکو کی نجکاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین نے ایرا ملازمین کو تمام سابقہ مراعات کے ساتھ ریگولر/ بحال کرکے 3دن کے اندر رپورٹ کمیٹی میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

سینیٹ کمیٹی امورکشمیر وگلگت بلتستان کا نیلم ویلی میں ترقیاتی کاموں اور آزاد کشمیر میں پی ایس ڈی پی کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلیے متعلقہ حکام کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت،ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کے اجلاس میں بے نظر انکم سپورٹ پروگرام (بسپ) کی جانب سے سیلاب متاثرین کو دی جانے والی امداد ، صوبہ بلوچستان میں پاکستان بیت المال کے فنڈز بند کرنے کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

سینیٹ ہائوس کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر مجاز افراد کے قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں انہی کا قبضہ ہونا چاہیے جنہیں الاٹمنٹ ہوئی ہے، آئندہ اجلاس میں تمام تفصیلات پیش کی جائیں۔

The post قائمہ کمیٹی، ڈسکوز نجکاری، یکساں ٹیرف پالیسی ختم کرنیکی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4BEZUDj

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...