Urdu news

Monday, 5 December 2022

سندھ ہائیکورٹ؛ تیزاب گردی کے مجرم کی اپیل مسترد، سزا برقرار رکھنے کا حکم

  کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سزا گردی کے مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عالیہ سندھ میں لڑکی سے شادی کے تنازع پر شہری کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں سزا یافتہ مجرم کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم محمد سہیل عرف کالو کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 14 سال قید بامشقت کی سنائی تھی، جس کے خلاف ملزم نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ ملزم نے برنس روڈ کے علاقے میں 2016ء میں اسرار احمد کے چہرے پر تیزاب پھینک کر جلا دیا تھا۔ ملزم محمد سہیل اور مدعی اسرار کے درمیان ایک ہی لڑکی سے شادی کرنے پر تنازع تھا۔

The post سندھ ہائیکورٹ؛ تیزاب گردی کے مجرم کی اپیل مسترد، سزا برقرار رکھنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4ku8wEb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...