Urdu news

Saturday, 3 December 2022

رفاہی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات، ایس بی سی اے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی ٹاؤن میں رفاہی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر ایس بی سی اے کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اورنگی ٹاؤن میں رفاہی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عمارت منہدم نہ کرنے پر عدالت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہم ہوگئی، عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے آپ لوگ صرف پیٹ بھرنے کیلیے نوکری کرتے ہیں، جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس میں کہا کہ شہر میں سارا بگاڑ آپ لوگوں کی وجہ سے ہے۔

ایس بی سی اے کی ملی بھگت کے بغیر غیرقانونی تعمیرات نہیں ہوسکتیں درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایس ٹی 2,، سیکٹر 3 پر کئی منزلہ غیر قانونی عمارت تعمیر کردی گئی ہے، عدالت نے ریمارکس دیے آپ کو اگست میں کارروائی کا حکم دیا تھا ابھی تک کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے کہا کہ مکینوں کو لیٹر لکھ دیا تھا جلد کارروائی کریںگے۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیے آپ لوگوں کو صرف لیٹر لکھنے کی تنخواہ ملتی ہے؟ 2 کیسز میں ڈی جی کو شوکاز نوٹس دی چکے ہیں، ہمیں سخت حکم جاری کرنے پر مجبور نہ کریں، عدالت نے ایس بی سی اے کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

The post رفاہی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات، ایس بی سی اے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/IvEFfhd

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...