Urdu news

Friday, 2 December 2022

اسمبلیوں کی تحلیل؛ وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

 لاہور: پنجاب اور پختونخوا اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے حکومتی اتحاد کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ن لیگ کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون پر ہو گا، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف آج صبح ہی دارالحکومت اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔

ہنگامی اجلاس میں وفاقی وزرا، سینئر لیگی رہنما، وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوں گے، جن میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق، احد چیمہ، عطا اللہ تارڑ، ملک احمد خان، اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق اور دیگر شامل ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے اہم اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں شہباز شریف گزشتہ شب نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس کی سفارشات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور میں قیام 2 سے 3 روز پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔

The post اسمبلیوں کی تحلیل؛ وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/O1V8CrK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...