Urdu news

Wednesday, 7 December 2022

فون کال پر رشتے دار کی گرفتاری کا ڈرامہ کر کے رقم ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکاروں کے دو رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے فیصل آباد کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد حسن اور یونس کے ناموں سے ہوئی، جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے عام شہریوں کو کال کرتے اور انہیں کسی قریبی رشتے دار کی جعلی گرفتاری کا بتا کر رقم کا تقاضہ کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان جعل سازی کرتے ہوئے 25 لاکھ 70 ہزار روپے کا فراڈ کر چکے تھے، متعدد شکایات کے بعد ملزمان کو ٹریس کر کے شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون کو بھی قبضے میں لے کر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

The post فون کال پر رشتے دار کی گرفتاری کا ڈرامہ کر کے رقم ہتھیانے والے ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YF24gyU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...