Urdu news

Sunday, 30 June 2024

خیبر پولیس نے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

 پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کو خیبر پولیس نے ناکام بنا دیا۔

خیبر پولیس کے بہادر اور شیر دل جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں فرارہونے پر مجبور کردیا۔

خیبر حملے میں روڈ پرمشترکہ ناکہ بندی پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خیبر پولیس نے جوان مردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوے حملہ کو پسپا کردیا، دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔

خیبر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کا کہنا تھا کہ پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے دونوں چوکیوں تختہ بیگ اور نواب شاہ شہید چوکی سے بروقت کاروائی کرنے سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

ڈی پی او خیبر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت ایک ایف سی کا جوان شہید ہو گئے ہیں۔

The post خیبر پولیس نے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dXKFw2M

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو نئے مالی سال 25-2024 کے پہلے وفاقی بجٹ کی پہلی سلامی دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.56پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا، وزارتِ خزانہ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت  میں 7 روپے 45 پیسے  کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول 258.16 روپے سے بڑھ کر 265.61روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 9 روپے 56 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد  ڈیزل کی قیمت 267.89 روپے سے بڑھ کر 277.49 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےلائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارشات پر اضافہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا گیا ہے اور بجٹ میں اعلان کردہ پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کو ان قیمتوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور یہ اضافہ اس کے بغیر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے جو اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔

 

The post حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/H3a57ft

Saturday, 29 June 2024

کراچی؛ سی ٹی ڈی نے ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنیوالے 2 سہولت کار گرفتار کرلیے

  کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ (سی ٹی ڈی) نے سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرنے والے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر احمد شامل ہیں، دونوں ملزمان کے نام دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر حکومت سندھ نے فورتھ شیڈول میں بھی نوٹیفائڈ کر رکھے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کی کثیر رقم برآمد ہوئی ہے۔ امیر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر ملزمان نے فنڈنگ کی حاصل کردہ رقم میں سے 2 خودکار جدید 9ایم ایم پستول بھی خریدے تھے۔ دونوں پستول ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے، اڈے سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم سے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں ٹیرر فنڈنگ و اسلحہ کے مقدمات درج کیے گئے۔

The post کراچی؛ سی ٹی ڈی نے ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنیوالے 2 سہولت کار گرفتار کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zKoWpV5

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق

کراچی: سائٹ میٹروول گرلز کالج کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میٹروول گرلز کالج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ خدیجہ کے نام سے کی گئی جسے سر پر گولی لگی تھی۔

جبکہ واقعہ شادی کی تقریب میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

The post شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/v7tGR4I

کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی

  کراچی: پریمیئم نمبر پلیٹس نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خرید لی۔

‏پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب ہفتہ کی شب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ (اے 1) 100 ملین روپے میں نیلام ہوئی جو مزمل کریم نے سب سے زیادہ بولی لگاکر خرید لی، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزمل کریم کو پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔

پریمیئم نمبر پلیٹ 786 چھبیس اعشاریہ پانچ ملین روپے میں نیلام ہوئی جو سروش نامی بزنس مین نے سب سے زیادہ بولی 26 اعشاریہ 5 ملین روپے لگاکر حاصل کی۔

پریمیئم نمبر پلیٹ 7 چھیالیس ملین روپے میں نیلام ہوئی جو مزمل کریم نے سب سے زیادہ بولی 46 ملین روپے لگاکر حاصل کی۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تقریب کا مقصد الیٹ کلاس کو نوازنا نہیں بلکہ ایک نوبل کاز ہے، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یو اے ای میں 14 ملین ڈالرز کی نمبر پلیٹ نیلام ہوئی اور وہاں بھی یہ رقم رقم چیئرٹی میں استعمال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سونے چاندی اور جواہرات میں سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن ہم نے ایک نیک مقصد کے لئے گاڑیوں کی پریمئم نمبر پلیٹس نیلامی کے ذریعہ خواہش مند لوگوں کو دے رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ نیلامی میں کامیابی حاصل کرنے والا پلیٹ ری سیل کر سکتا ہے۔ نیلامی سے جتنے پیسے جمع ہونگے سیلاب زدگان کے گھروں کے لئے دیے جائیں گے۔

The post کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BGL2sKd

فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پر شروع نہیں ہوئی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام خط میں جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ یہ تاثر دیا گیا جیسے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چلانے کا آغاز میری شکایت پر کیا گیا۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ نہ ہی میں نے توہین عدالت کی کارروائی چلانے کے لیے کوئی شکایت کی اور نہ ہی میں نے کوئی رائے دی۔

انہوں نے کہا کہ 2017 سے مجھے تضحیک آمیز مہم کا سامنا ہے، خط لکھنے کا مقصد یہ بات ریکارڈ پر لانا ہے کہ اس تاثر کو زائل کیا جائے کہ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پر شروع ہوئی ہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ میرے خلاف جس قدر تضحیک آمیز یا جھوٹی مہم چلائی جائے میں کسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چلانے کی رائے نہیں رکھتا۔

The post فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6NPBFIf

Friday, 28 June 2024

راولپنڈی؛ ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، مریضہ سمیت 5 افراد جاں بحق

 راولپنڈی: اٹک سے راولپنڈی فالج کی مریضہ منتقل کرنے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں ریسکیو اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

امدادی ذرائع کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث فالج کی خاتون مریضہ کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔ اٹک راولپنڈی روڈ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سامنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایمبولینس میں موجود مریضہ اور اس کے 3 رشتے بھی جاں حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق پانچوں افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 ایمبولینس کے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی، جن میں 32 سالہ ریسکیو اہلکار عمران، 52 سالہ شاہین، 70 سالہ کامنہ بی بی، 44 سالہ ریاض، 40 سالہ ثمینہ بی بی شامل ہیں۔ ایمبولینس کا ڈرائیو وقار احمد شدید زخمی ہے جب کہ دیگر زخمیوں میں 60 سالہ عبدالوحید، 36سالہ رخسانہ بی بی بھی شامل ہیں۔

The post راولپنڈی؛ ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، مریضہ سمیت 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UCcYdZV

آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے، خواجہ آصف

 اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں بلکہ ہماری ضرورت ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ماضی میں کیے جانے والے فوجی آپریشنز کے بعد ملک میں دہشت گردی دوبارہ بڑھنے کی توقع نہیں تھی ۔ آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے۔ یہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری لینی بھی چاہئیے ہے۔

خواجہ آصف نے مزید  کہا  کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے نئے جذبے اور شدت کے ساتھ آپریشن کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں گذشتہ ایک سال میں جو شدت آئی اس کے بعد نئی صف آرائی کی ضرورت تھی ۔ اس بار آپریشن سے کوئی نقل مکانی نہیں ہوگی بلکہ آپریشن انٹیلیجنس کی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ گذشتہ ایک دہائی میں کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جو بڑھتی دہشتگردی کا باعث بنے جن میں افغانستان سے نیٹو اور امریکی افواج کا انخلا اور پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے دوران ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو ملک واپس لانا شامل ہیں۔ امید تھی کہ افغان حکومت ہم سے تعاون کرے گی مگر وہ طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آئے کیونکہ وہ ان کے اتحادی تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  طالبان سے بات چیت کے بعد ان کے 4 سے 5 ہزار لوگوں کو واپس لانے کا تجربہ ناکام ہوا اور طالبان کے وہ ساتھی جو افغانستان سے کارروائیاں کر رہے تھے انہیں پاکستان میں پناہ گاہیں مل گئیں۔ اب وہ آتے ہیں ان کے گھروں میں رہتے ہیں اور پھر کارروائیاں کرتے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

اس سوال پر کہ مقامی عوام کے عدم اعتماد کے بغیر آپریشن کیسے کامیاب ہوگا، خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی ترقی کے لیے مختص رقم اور منصوبہ بندی میں کوتاہی کی گئی ہے۔ تاہم ان کے مطابق قبائلی عوام کا ایک بڑا حصہ اس آپریشن کے خلاف نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے اس تاثر کو رد کیا کہ قبائلی علاقوں سے ان سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی جن کا وہاں ووٹ بینک ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر مزید بات چیت کی جا سکتی ہے۔

The post آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے، خواجہ آصف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Smef7zM

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے عمرا یوب کی جانب سے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے دیے گئے استعفے کو مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اپنے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں متفقہ طور پر عمرایوب پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے طور مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ پارلیمانی پارٹی متفقہ طور پر مطالبہ کرتی ہے کہ عمرایوب کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے اور انہیں پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جائے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے عمران خان سے مطالبہ سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے پارٹی عہدے سے استعفے کے 24 گھنٹوں کے اندر سامنے آیا ہے تاہم عمر ایوب پارٹی کے اعلیٰ عہدے سے استعفے کے باوجود قومی اسمبلی میں بدستور قائد حزب اختلاف ہیں۔

عمر ایوب کے استعفے پر پی ٹی آئی کے اندر اختلافات کی رپورٹس پر اراکین میں کنفیوژن کا تاثر پایا جاتا ہے جہاں ایک طرف پارٹی نے عمران خان کی رہائی کے لیے ریلیاں اور احتجاج کا اعلان کردیا ہے تو دوسری طرف سیکریٹری جنرل نے پارلیمانی امور پر توجہ دینے کی غرض سے پارٹی کا اہم عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی نے ان خبروں کی شدید مذمت کی، جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور واضح کیا کہ پارلیمانی پارٹی یا پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے اور بانی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

خیال رہے کہ عمرایوب نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل میرا استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی  کامشکور ہوں، میں نے اپنا استعفیٰ 22 جون کو بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیج دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز صاحب نے بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا۔

عمر ایوب نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہا تھا لہٰذا کسی اور شخص کو پارٹی کا سیکریٹری جنرل نامزد کیا جائے۔

انہوں نے پارٹی کے بطور سیکریٹری جنرل کے علاوہ پی ٹی آئی کے چئیرمین سینٹرل فنانس بورڈ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے لیے ایک کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق کام کرتا رہوں گا۔

The post پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lhwS03o

Thursday, 27 June 2024

لاہور ہائیکورٹ؛ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کیلیے درخواست دائر

 لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، پی سی بی اور محسن نقوی کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کا موقت ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں، سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے، آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

The post لاہور ہائیکورٹ؛ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کیلیے درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://www.express.pk/story/2658570/1

انٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لی

بینکاک: انٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے تھائی حریف کو تیسرے راونڈ میں ناک آوٹ کرکے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لی۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے مقابلے میں پاکستانی باکسر نے کامیابی پاکر ناقابل شکست ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔

فتح کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں گلگت سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نے کہا کہ ایشین، مڈل ایسٹ، اورعالمی یوتھ ٹائیٹل جیت کر قوم کا نام روشن  کرنے پر  بہت مسرت ہے۔ انٹر نیشنل سطح پر فتوحات پاکر پاکستان اور گلگت، بلتسان کا نام بلند کیا لیکن آج تک کوئی دوسرا پاکستانی یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر سکا۔

عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب اپنے ورلڈ یوتھ ٹائیٹل کا دفاع نہ کرسکنے کا دکھ ہے۔ فائٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن وعدہ کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے کا افسوس بھی  ہے۔ عدم سپورٹ کے سبب عالمی ٹائیٹل لڑے بغیر مجھ سے واپس لے لیا گیا، میں نے مسلسل نو سخت محنت اور اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان کے لیے جیتا تھا۔

The post انٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Aq7QVMk

کراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق  

  کراچی: شہر میں بارش کے دوران دو الگ الگ واقعات میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی کے علاقے سیکٹر سیون اے میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، ان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت  22 سالہ اسد رضا کے نام سے ہوئی اور وہ پکوان سینٹر میں کام کرتا تھا اور بارش کے دوران دکان کے باہر کھڑا تھا کہ وہاں سے گزرنے والے بجلی کے تار سے انہیں کرنٹ لگا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا  رہی ہیں۔

ادھر اورنگی ٹاؤن نمبر نوجوان کو کرنٹ لگ گیا جنہیں فوری طور پر ریسکیو نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ مزمل احمد کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے تھا۔

ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن جمال لغاری نے بتایا کہ متوفی ٹھیلے پر حلیم فروخت کرتا تھا اور  بلب لگا رہا تھا کہ انہیں کرنٹ لگا اور اس کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔

The post کراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hBlXs34

Wednesday, 26 June 2024

نارووال؛ عدم ادائیگی پر ریلوے اسٹیشن کی بجلی دوبارہ منقطع، ریزرویشن کا عمل رک گیا

نارووال: گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ( گیپکو ) نے نارووال  ریلوے اسٹیشن کی بجلی دوبارہ منقطع کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ( گیپکو )  نے عدم ادائیگی پر نارووال ریلوے اسٹیشن کی بجلی  منقطع کردی۔

ریلوے اسٹیشن پر 13 لاکھ سے زائد کا بل واجب الادا  ہے۔

قبل ازیں 22  جون کو بھی ریلوے اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی گئی تھی جسے 2 دن بعد بحال کردیا گیا تھا، تاہم  اب ایک بار پھر بجلی منقطع کردی گئی ہے۔

ریلوے اسٹیشن پر بجلی نہ ہونے سے بکنگ /  ریزرویشن کا عمل رک گیا ہے جس  کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

The post نارووال؛ عدم ادائیگی پر ریلوے اسٹیشن کی بجلی دوبارہ منقطع، ریزرویشن کا عمل رک گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KZPVJDe

Tuesday, 25 June 2024

کراچی میں شدید گرمی، چار روز میں اموات کیوجہ سے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی

  کراچی: شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کے دوران اموات کی تعداد بڑھ گئی جس کے باعث مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما فیصل ایدھی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چار دونوں میں گھروں، گلیوں ، گراونڈ سے 427 افراد کی لاشیں اٹھائی گئیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

انھوں نے کہا 21 جون کو 78 ، 22 جون کو 86 ،23 جون کو 128 اور چوبیس جون کو 135 افراد کی لاشیں اٹھائی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

فیصل ایدھی نے کہا کہ اموات میں اضافے کی ممکنہ وجہ شدید گرمی اور اس کے دوران ہونے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی ہوسکتی ہے جبکہ بھٹی اور گرم جگہ پر کام کرنے والا طبقہ بھی موسم سے متاثر ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی، تیسرے روز بھی مختلف علاقوں سے 11 لاشیں برآمد، وجہ موت نامعلوم

انہوں نے بتایا کہ شدید گرمی کے دوران اموات میں بے تحاشہ اضافے کے بعد ہمارے کراچی میں قائم مردہ خانوں میں جگہ کم پڑھ گئی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ بلاوجہ گھروں نہیں نکلے اگر مجبوری ہے تو پانی کی بوتل اور سر پر کپڑا رکھ کر سفر کریں۔

اسے بھی پڑھیں: ہیٹ ویو؛ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں، محکمہ صحت سندھ

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران ایدھی اور چھیپا رضاکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں سے 36 لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ہے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ آج ملنے والی گیارہ لاشوں میں سے صرف تین کی شناخت ہوسکی ہے۔

The post کراچی میں شدید گرمی، چار روز میں اموات کیوجہ سے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kmUQhWg

Monday, 24 June 2024

سپر ایٹ مرحلہ: بھارت کے خلاف ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سےقبل سینٹ لوشیا میں جاری سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی اور طوفانی 92 رنز کی باری کھیلی۔

جبکہ سوریا کمار یادو 31، شِیوم ڈوبے 28، رشبھ پنت 15 اور ویرات کوہلی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہاردک پانڈیا 27 اور رویندر جڈیجہ 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور مارکس اسٹوائنس نے 2، 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

The post سپر ایٹ مرحلہ: بھارت کے خلاف ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hkaGmlD

Sunday, 23 June 2024

فائرنگ کے واقعے میں زخمی ریٹائرڈ ڈی ایس پی کا بیٹا دم توڑ گیا

  کراچی: ایئر پورٹ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونےوالا ڈی ایس پی کا بیٹا دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام ایئر پورٹ کے علاقے گلشن اصغر میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 45 سالہ ذیشان ولد اقبال زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امدا د کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،تاہم اتوار کی شب ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ہیڈ محرر ملک ظہیر اعوان کے مطابق واقعے میں ملوث کسی بھی ملزم کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی، انھوں نے بتایا کہ گھر سے دو گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔

ملک ظہیر اعوان  نے بتایا کہ  جس پستول سے گولی چلی وہ پستول مقتول کے والد کی ہے جو کہ محکمہ پولیس سے ڈی ایس پی ریٹائرڈ ہوئے تھے تاہم پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

The post فائرنگ کے واقعے میں زخمی ریٹائرڈ ڈی ایس پی کا بیٹا دم توڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32P1zG6

این ڈی ایم اے نے جولائی میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

 اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے مون سون کی شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری  کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق  درمیانی سے شدید بارشوں کی وجہ سے مقامی نالوں / ندیوں / دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے حساس علاقوں میں  سیلاب کا خدشہ ہے۔

درمیانی سے شدید بارشوں کی وجہ سے ڈی آئی خان، ڈی جی خان، راجن پور اور سلیمان اور کیرتھر رینجز کے حساس علاقوں میں پہاڑی سیلاب جبکہ ملک کے حساس شہری علاقوں میں  اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

معتدل سے شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ  گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ممکنہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندیوں کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

این ڈی ایم  اے کے مطابق حساس / خطرناک وادیوں میں گلیشئر جھیل پھٹنے کے واقعات کے وقوع پذیر ہونے کا زیادہ امکان ہے، جبکہ گرد آلود طوفان / ہوا، گرج چمک اور شدید بارشوں کی وجہ سے بجلی کے کھمبوں، سولر پینل، ہورڈنگز، لمبے درخت اور زیر تعمیر عمارات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اورا سٹیک ہولڈرز کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

The post این ڈی ایم اے نے جولائی میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1n7SiqK

Saturday, 22 June 2024

ممکنہ مون سون بارشیں، ایس بی سی اے نے رین ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیئے

  کراچی: ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 7/24 رین ایمرجنسی سینٹرز قائم کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے رین ایمرجنسی سینٹرز دفترانیکسی بلڈنگ اور سوک سینٹر گلشن اقبال میں قائم کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کا کہنا تھا کہ ممکنہ مون سون بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر پیشگی کنٹی جینسی پلان تیار کرلیا گیا

عبدالرشید سولنگی کا کہنا تھا کہ متوقع بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز, سیکریٹری آرکائیو و کلچر سمیت تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔

ان رین ایمرجنسی سینٹرز پر تمام ڈائریکٹرز ممکنہ بارشوں کے دوران اپنے افسران کے ساتھ اپنے ڈسٹرکٹ میں موجود رہیں گے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کا کہنا تھا کہ رین ایمرجنسی سینٹر سمیت تمام متوقع صورتحال کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے متعلق رین ایمرجنسی سینٹر کے نمبر 99232355، سوشل میڈیا پیجز یا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.sbca.gos.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

The post ممکنہ مون سون بارشیں، ایس بی سی اے نے رین ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7Y6zqjv

سوات واقعہ، ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا، تھانے لے جانا غلطی ثابت ہوئی، رپورٹ

 پشاور: سوات میں مبینہ توہین مذہب واقعے میں شہری کو تشدد اور زندہ جلانے کے کیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی جس میں پولیس کی غفلت اور اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ ملزم نے دوران حراست توہین مذہب سے انکار کیا۔

وزارت داخلے کے ماتحت وفاقی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو ہوٹل سے تھانے منتقل کر کے غلطی کی جبکہ ایس ایچ او اعلیٰ حکام سے رہنمائی نہ لے سکے اور نہ ہی مقتول کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سوات واقعے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

رپورٹ کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے مقتول سلیمان کے کمرے کا دروازہ کھلوایا تو اُس نے گیٹ کھولتے ہی توہین قرآن سے انکار کیا تھا۔تھانے منتقلی کے بعد ہجوم کے پہنچنے پر پولیس اسٹیشن میں اعلیٰ پولیس افسران یا سیاسی رہنماؤں کی غیرموجودگی بھی نقصان کا باعث بنی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی حراست میں ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا جبکہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو بچانے اور نقصان پر قابو پانے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین سے تصادم ہوا جس میں 11 افراد اور پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ مظاہرین نے تھانے میں پولیس وین، دو موٹر سائیکل اور  5  گاڑیاں بھی جلائیں۔

واقعے میں ڈی ایس پی آفس اور ایس ایچ او کوارٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

The post سوات واقعہ، ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا، تھانے لے جانا غلطی ثابت ہوئی، رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/I1fbzul

Friday, 21 June 2024

ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی میں ایف بی آر کی سنگین خامیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک: وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے تحقیقات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  کی طرف سےانفرادی ٹیکس دہندگان اور کاروباری اداروں کی  گاڑیوں کی خریداری اور لیز پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی مد میں سنگین خامیوں کا انکشاف کیا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے گاڑیوں کی خریداری اور لیز پر ایف بی آر کی جانب سے کی جانے والی ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کے بارے میں ازخود نوٹس کے تحت کی جانے والی تحقیقات میں سنگین خامیوں کا انکشاف کیا ہے۔

ایف ٹی او حکام کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے انفرادی طور پر لوگوں اور کاروباری اداروں کی طرف سے گاڑیوں کی خرید یا لیز پر ایف بی آر کی طرف سے کی جانے والی ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں میں سنگین خامیوں کا سراغ لگایا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی خامیوں کی وجہ سے خریدار ایسی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور فروخت پر ان کی طرف سے ادا کیے گئے ایڈوانس ٹیکس کے ٹیکس کریڈٹ کا دعویٰ کرنے سے محروم ہیں۔

ایف ٹی او کی طرف سے ازخود نوٹس کے تحت لیز پر لی گئی گاڑیوں اور خریدی جانے والی گاڑیوں پر ایف بی آر کی طرف سے کی جانے والی ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں کی تحقیقات میں ایف بی آر کے فیلڈ فارمشنز کی جانب انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 کے سیکشن 231بی کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس کے کریڈٹ کے انتظام میں ہم آہنگی کے فقدان کی بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی ٹیکس محتسب اس معاملے میں مکمل چھان بین کے بعد اپنی سفارشات پر مبنی آرڈر جاری کرے گا۔

 

The post ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی میں ایف بی آر کی سنگین خامیوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/T1mrOyx

عالمی بینک کی پاکستان کو 2 منصوبوں کی مد میں 53کروڑ ڈالر فراہم کرنیکی منظوری

 اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کو دو منصوبوں کی مدد کے لیے 53 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

پہلے منصوبے کرائسز ریسیلینٹ سوشل پروٹیکشن (سی آر آئی ایس پی) پروگرام کے لیے اضافی مالی اعانت کا مقصد ملک کے سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط کرنا ہے۔

دوسرا منصوبہ سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر سیکٹرز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ سے سندھ میں لائیو اسٹاک اور ایکوا کلچر کے شعبوں میں کلائمیٹ اسمارٹ جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے پروڈیوسرز کے درمیان مسابقت کو فروغ دے گا۔

The post عالمی بینک کی پاکستان کو 2 منصوبوں کی مد میں 53کروڑ ڈالر فراہم کرنیکی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FlaCMew

Thursday, 20 June 2024

نہ ہو نومید، نومیدی زوالِ علم و عرفاں ہے

اﷲ کے بارے میں حسنِ ظن ایمان باﷲ کی بنیاد ہے اس کی رحمت، جود و سخا، اس کی ہیبت، اس کے قادر مطلق ہونے پر یقین ہمارے عقیدے کا لا زمی جز ہے۔ عبد کو معبود سے ہمیشہ بہترین گمان رکھنا چاہیے کہ اﷲ کے بارے میں حسنِ ظن رکھنے والا کبھی مایوس نہیں ہوتا، جب بندہ اﷲ کو دل کے یقین کے ساتھ پکارتا ہے تو اس کا رب اس کی پکار کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا کہ یہ اس ذات ِ باری تعالی کی شان کے خلاف ہے کہ اس کا بندہ بہت مان سے دستِ ِسوال دراز کرے اور وہ عطا نہ کرے۔ وہ تو غنی اور ہر شے پر قدیر ہے! اس کا بندہ جب بھول چوک کر گزرے اور پلٹ کر اس غفور الرحیم کی جانب معافی کی نیّت سے رجوع کرے تو اس کی شانِ کریمی جوش میں کیوں نہ آئے؟ اس کا بندہ اس کی رضا پانے کی طلب میں اعمالِ صالح کے لیے حریص ہو تو وہ کیوں اس کے اجر میں کمی کرے ؟ بات صرف اس سے آس لگانے کی ہے کہ اس کے خزینے تو بھرے پڑے ہیں۔

مفہوم: ’’اﷲ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، اس کی رحمت سے تو بس کافر ہی مایوس ہُوا کرتے ہیں‘‘ (سورۃ یوسف)

ابن قیمؒ فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اﷲ سے اچھی امید رکھنا تقویٰ سے مشروط ہے کہ ایک متّقی انسان کو یقینِ کامل ہوتا ہے کہ اﷲ سے بڑھ کر سچا قول اور کسی کا نہیں، لہذا اس کے کہنے کے مطابق اس سے خیر کی توقع رکھنے والا مراد کو پہنچے گا، ان شاء اﷲ۔ اس کے برعکس فاسق اور منا فق انسان کا دل خطا کاری پر تکرار، ظلم اور نافرمانی کے باعث رحمتِ الہی سے متعلق بدگمان رہتا ہے، گناہوں کی سیاہی اس کے دل کو سخت کر دیتی ہے اور یہی چیز اس کو اﷲ سے دور لے جانے کا سبب بن جاتی۔ بے شک! اس کے اطاعت گزار بندے ہی اس کی بارگاہِ رحمت سے جھولی بھروانے کے امیدوار ہوتے ہیں۔

امام حسن بصریؒ کے الفاظ میں مومن اپنے رب سے حسنِ ظن رکھتا ہے اس لیے نیکی کی تاک میں لگا رہتا ہے اور فاسق بدگمانی رکھنے کے باعث بداعمالیوں میں گھرا رہتا ہے۔ اﷲ تعالی خود بدگمانی رکھنے والوں کے رویے کو منافقت کی علامت قرار دیتے ہوئے ملامت کرتے ہیں۔ اﷲ سے اچھا گمان رکھنا ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہماری امیدوں کا مرکز وہی ہستی ہے جو رحمن بھی ہے اور قہار بھی۔ اگر ہم اخلاص کے ساتھ اس کی راہ پر نکل پڑیں گے، گناہوں سے بخشش کے طلب گار ہوں گے اور نیکی میں سبقت لے جانے کی کوشش کریں گے تو اس کی رحمت کو ان شاء اﷲ ضرور پا لیں گے کہ ہمارے گناہ آسمانوں اور زمینوں کی حدود تک چھا جائیں تو بھی وہ قادر ہے کہ ہماری گریہ و زاری کو شرف ِ قبولیت سرفراز فرما دے۔

جابر بن عبداﷲ الانصاریؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اﷲ ﷺ کو ان کے وصال سے تین روز قبل کہتے سنا، مفہوم: ’’تم میں سے کوئی شخص دنیا سے اس حالت میں رخصت نہ ہو الاً یہ کہ وہ اپنے رب سے حسن ظن رکھتا ہو۔‘‘ (صحیح مسلم)

حدیثِ قدسی میں بیان ہُوا ہے کہ اﷲ تعالی فرماتا ہے، مفہوم: ’’میں اپنے بندے کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کرتا ہوں جیسا وہ مجھ سے گمان رکھتا ہے۔ میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ مجھے یاد کرتا ہے، اگر وہ مجھے خلوت میں یاد کرے تو میں اسے خلوت میں یاد کرتا ہوں، جلوت میں کرے تو میں اس سے بہتر مجلس میں اس کا ذکر کرتا ہوں، وہ میری جانب ایک بالشت آگے بڑھے تو میں ایک گز بڑھتا ہوں، وہ میرے پاس چل کر آئے تو میں دوڑ کر اس کی جانب جاتا ہوں۔‘‘ (صحیح بخاری و مسلم)

جب تک سانسیں باقی ہیں، یہ دل دھڑک رہا ہے، امید اور یقین سے اس کا دامن تھامے رکھنا ہے، اﷲ سے ایسا تعلق قائم ہونا چاہیے، جو سب سے مضبوط ہو، اب یہ تعلق کیسے قائم ہو؟ احادیث کی روشنی میں دیکھتے ہیں۔

جب رات اپنے آخری پہر میں داخل ہو جائے، تمام مخلوق نیند کے مزے لے رہی ہو، ایسے میں رب کی رضا کے لیے اپنی نیند کو قربان کرنا، اُس کے حضور گڑگڑانا، آنسو بہانا اور اُس سے معافی مانگنا، ایک ایسا عمل ہے جو اﷲ تعالیٰ کے مقرب بندوں کا ہمیشہ شعار رہا ہے۔ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے اپنے ان محبوب بندوں کا ذکر قرآن مجید میں کچھ اس طرح کیا ہے، مفہوم: ’’ان کے پہلو اُن کی خواب گاہوں سے جدا رہتے ہیں اور اپنے رب کو خوف اور امید (کی مِلی جُلی کیفیت) سے پکارتے ہیں اور ہمارے عطا کردہ رزق میں سے (ہماری راہ میں) خرچ کرتے ہیں۔ سو کسی کو معلوم نہیں جو آنکھوں کی ٹھنڈک ان کے لیے پوشیدہ رکھی گئی ہے، یہ اُن (اَعمالِ صالحہ) کا بدلہ ہوگا جو وہ کرتے رہے تھے۔‘‘ (السجدہ)

اپنے پہلو کو خواب گاہوں سے جدا رکھنے کے بارے میں مفسرین کرام کے مختلف اقوال ہیں: مشہور قول یہی ہے کہ یہاں نماز تہجد کے لیے پہلو کو خواب گاہ سے علاحدہ کرنا مراد ہے۔ اسی طرح حضور نبی اکرمؐ ﷺ کے ایک فرمان سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے۔ حضرت معاذؓ کی روایت ہے کہ حضور اقدسؐ نے ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’کیا میں تم کو ابوابِ خیر نہ بتاؤں؟ پھر آپؐ نے ابوابِ خیر کو شمار فرمایا: روزہ۔ صدقہ اور درمیان شب میں نماز پڑھنا۔ مذکورہ بالا آیت کریمہ اور حدیث مبارکہ کا مطلب یہی ہے کہ جو لوگ رات کی تاریکی میں اپنا آرام و سکون چھوڑ کر حق تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں، اﷲ کی دی ہوئی چیزوں کو اس کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، اور ان سب عبادتوں کو انجام دیتے وقت اﷲ کی رحمت سے مایوس بھی نہیں ہوتے، تو درحقیقت وہی سچے مسلمان ہیں۔ ان کے لیے اﷲ پاک نے ایسے انعامات تیار فرمائے ہیں جن کا آج تک کسی شخص کو بھی علم نہیں۔

تعلق جب مضبوط ہوجاتا ہے تو دعائیں بھی مقبول ہوتی ہیں:

حضرت عقبہ بن عامرؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا، جس کا مفہوم یہ ہے کہ میری امت کا ایک شخص رات کو بیدار ہوتا ہے، وضو اور اس کی پریشانی پر اپنے نفس کو مجبور کرتا ہے اور اس پر (شیطان کی) گرہیں ہوتی ہیں۔ تو جب وضو کے لیے اپنے ہاتھوں کو دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب چہرہ دھوتا ہے تو ایک اور گرہ کھل جاتی ہے، جب سرکا مسح کرتا ہے تو ایک اور گرہ کھل جاتی ہے اور جب پیر دھوتا ہے تو (آخری) گرہ بھی کھل جاتی ہے، یہ دیکھ کر اﷲ عز و جل پردہ کی آڑ میں موجود اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے اس بندے کو دیکھو! اپنے نفس پر زور دے کر وضو کی تکلیف برداشت کر رہا ہے اور مجھ سے کچھ سوال کر رہا ہے، لہذا تم سب گواہ رہو کہ میرے بندے نے مجھ سے جو کچھ مانگا میں نے اسے دے دیا۔ (مسند امام احمد)

سورہِ فرقان میں اﷲ اپنے خاص بندوں کا ذکر کر کے انہیں ’’رحمان کے بندوں‘‘ کے لقب سے یاد کر کے فرماتے ہیں، مفہوم: ’’اور (رحمان کے بندے وہ ہیں) جو راتیں اِس طرح گزارتے ہیں کہ اپنے پروردگار کے آگے (کبھی) سجدے میں ہوتے ہیں اور (کبھی) قیام میں۔‘‘ (الفرقان)

ایک جگہ ارشاد ہے، مفہوم: ’’بھلا (کیا ایسا شخص اُس کے برابر ہوسکتا ہے) جو رات کی گھڑیوں میں عبادت کرتا ہے، کبھی سجدے میں، کبھی قیام میں، آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے پروردگار سے رحمت کا اُمیدوار ہے؟ کہو کہ کیا وہ جو جانتے ہیں اور جو نہیں جانتے، سب برابر ہیں؟۔‘‘ (الزمر)

اﷲ رب العزت کے غفور و رحیم ہونے میں کوئی شبہ نہیں، تاہم اس امید سے گناہ کرتے رہنا شیطان کے واروں میں سے ایک وار ہے، موت کا وقت کسی کے علم میں نہیں، نہ معلوم کے بعد میں توبہ کا موقع ملے یا نہ ملے، دلی ندامت کے ساتھ وہ گناہ فوری طور پر چھوڑ دیا جائے اور آئندہ نہ کرنے کا پختہ عزم کیا جائے، پس اس عزم کے باوجود بھی اگر گناہ سرزد ہوجائے تو ناامید ہونے کے بہ جائے پھر توبہ کرلے، رسول اﷲ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ بہترین خطا کار وہ ہیں جو توبہ کرتے ہیں۔

بہ قول علامہ اقبال:

نہ ہو نومید، نومیدی زوالِ علم و عرفاں ہے

امیدِ مردِ مومن ہے خدا کے راز دانوں میں

یعنی اﷲ کریم کی رحمت سے ناامید نہیں ہونا چاہیے۔ سعدی کی مناجات کا ایک شعر ہے جو ہے تو فارسی میں، لیکن زبانِ زدِ خاص و عام رہا ہے:

مفہوم: ’’اے پروردگار! تجھ سے مغفرت اور معافی کی امید ہے کیوں کہ تُونے خود فرما رکھا ہے: اﷲ کی رحمت سے مایوس اور ناامید مت ہو۔‘‘

The post نہ ہو نومید، نومیدی زوالِ علم و عرفاں ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ff85cRq

مکان ایک نعمت خداوندی

اﷲ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ اس نے ہمیں عزت سے رہنے کے لیے مکان جیسی نعمت عطا فرمائی ہے جس سے تمام گھر والے بہت سے فوائد حاصل کرتے ہیں۔

مکان، اﷲ کا احسان:

قرآن کریم میں اﷲ رب العزت ارشاد فرماتے ہیں، مفہوم:

’’اور اﷲ تعالیٰ نے تمہارے کے لیے تمہارے گھروں کو سکون کی جگہ بنایا اور تمہارے لیے جانوروں کی کھالوں سے تیار ہونے والے ایسے گھر چمڑے کے خیمے بنائے جو تمہیں سفر میں جاتے وقت اور دوران سفر کہیں پڑاؤ ڈالتے وقت ہلکے پھلکے محسوس ہوتے ہیں اور جانوروں کی اُون، ان کی رُویں اور جانوروں کے بالوں سے گھریلو سامان کی دیرپا چیزیں بنائیں جو ایک مدت تک تمہارے کام آتی رہتی ہیں۔‘‘ (سورۃ النحل)

مکان کو حرام کمائی اور حرام کاموں سے بچائیں:

حضرت عبداﷲ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ اﷲ کے نبی کریم ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’مکان کی تعمیر اور استعمال میں حرام کمائی اور حرام کاموں سے بچو کیوں کہ یہی چیزیں اس کی ویرانی کی بنیاد ہیں۔‘‘ (شعب الایمان للبیہقی)

مکان کی بربادی کی دو صورتیں:

امام شرف الدین حسین بن عبداﷲ طیبیؒ حدیث مذکور کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’مکان کی تعمیر میں حرام مال خرچ کرنے سے بچو کیوں کہ ایسے گھر میں دین کی بربادی ہوتی ہے۔ اس کا دوسرا معنی یہ بھی ہے کہ گھروں میں حرام کاموں سے بچو کیوں کہ یہ چیز گھر کے بابرکت اور روحانی ماحول کو تباہ کر دیتی ہے۔‘‘

مکان سے نکلتے وقت کی اسلامی تعلیمات:

پہلا ادب یہ ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے دو رکعت نفل نماز پڑھ لی جائے۔ حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ اﷲ کے نبی ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’اے میرے امتیو! جب اپنے گھروں سے نکلنے لگو تو اس سے پہلے دو رکعت نفل نماز پڑھ لیا کرو۔‘‘ (مسند بزار)

دوسرا ادب یہ ہے کہ گھر سے نکلتے وقت یہ دعا مانگنی چاہیے۔ حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ اﷲ کے نبی ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’جب بندہ اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا مانگتا ہے: اﷲ کے نام کے ساتھ اپنے گھر سے نکلتا ہوں اﷲ پر بھروسا کرتا ہوں، اﷲ کے علاوہ کوئی ایسا نہیں جو گناہوں سے میری حفاظت اور نیکی کی طاقت دے سکے۔ تو اس دعا مانگنے والے کو سفر کی تمام پریشانیوں سے نجات دے دی جاتی ہے۔‘‘ (سنن أبی داؤد)

تیسرا ادب یہ ہے کہ گھر سے نکلتے وقت گھر والوں کو سلام کر لیا جائے۔ حضرت قتادہؓ سے مروی ہے کہ اﷲ کے نبی ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’جب گھر سے کہیں جانے لگو تو گھر والوں کو سلام کر کے جایا کرو۔‘‘ (شعب الایمان للبیہقی)

مکان میں داخل ہوتے وقت کی اسلامی تعلیمات:

پہلا ادب یہ ہے کہ گھر میں داخل ہونے سے پہلے کھنکار کر یا کوئی ایسی علامت کے ذریعے داخل ہوں جس سے گھر والوں کو آمد کی اطلاع ہو جائے۔ حضرت امام احمد بن حنبلؒ فرماتے ہیں کہ جب بندہ اپنے گھر داخل ہونے لگے تو بہتر یہ ہے کہ وہ کھنکھار (بہ تکلف کھانس) لے یا قدرے زور سے اپنے پاؤں زمین پر مارے۔

(تفسیر القرآن العظیم المعروف بہ ابن کثیر، تحت سورۃ النور)

دوسرا ادب یہ ہے گھر میں داخل ہوتے وقت گھر والوں کو سلام کریں۔ حضرت قتادہؓ سے مروی ہے کہ اﷲ کے نبی ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’گھروں میں داخل ہوتے وقت گھر والوں کو سلام کیا کرو۔‘‘ (شعب الایمان للبیہقی)

تیسرا ادب یہ ہے گھر میں داخل ہو کر دو رکعت نفل نماز پڑھ لی جائے۔ حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ اﷲ کے نبی ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’اے میرے امتیو! سفر سے واپسی پر جب اپنے گھروں میں داخل ہو جاؤ تو باقی کاموں سے پہلے دو رکعت نفل نماز پڑھ لیا کرو۔‘‘ (مسند بزار)

مولانا اشرف علی تھانویؒ نے مکان کے چار درجے ذکر فرمائے ہیں۔ جو بالترتیب درج ذیل ہیں:

مکان بہ صورت رہائش:

مکان رہائش کے قابل ہو، قبرستان کی طرح ویران اور پریشان کن نہ ہو، بل کہ ایسا ہو جس میں آدمی اپنے کنبہ کے ساتھ دھوپ، بارش، گرمی، سردی، اور موسم کے بُرے اثرات سے حفاظت کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

مکان بہ صورت آسائش:

اﷲ تعالیٰ نے سہولت عطا فرمائی ہوئی ہو جس کی وجہ سے وہ اپنے قابل رہائش مکان کو آرام و آسائش کے قابل بنانا چاہتا ہے تو مکان کا دوسرا درجہ آسائش کا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مکان کو آرام و راحت کے قابل بنایا جائے۔ مثال کے طور پر مکان کی چھت ٹن کی ہے تو ایسا مکان رہائش کے قابل ضرور ہے لیکن اس میں بارش میں چھت ٹپکتی ہے اور گرمی میں تپتی ہے اس لیے آسائش اور آرام کی غرض سے چھت کو پکا بنا دیا جائے۔ یا پلاسٹر کے ذریعے اس کی دیواروں کو مزید پختہ کر دیا جائے تو اس کی بھی اجازت ہے۔

بلکہ عاجز (مولانا اشرف علی تھانوی) کا خیال ناقص یہ ہے کہ اﷲ نے جسے سہولت عطا کی ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنا اور اہل و عیال کے آرام کا خیال کرتے ہوئے مکان کو قابل آسائش اور پختہ ہی بنائے خواہ مخواہ تکلف سے کام نہ لے کیوں کہ قرآن و حدیث میں اہل ایمان کے اتحاد کو بنیان سے تشبیہ دی ہے جس کا مطلب ہے مضبوط عمارت۔ ارشاد نبوی ﷺ ہے: المؤمن للمؤمن کالبنیا ن یعنی ایمان والے اپنے اتفاق و اتحاد میں مضبوط عمارت اور مکان کی مانند ہیں۔ تو اس میں ایک اشارہ یہ بھی ملتا ہے کہ مکان پختہ اور مضبوط ہونا چاہیے اور یہ کوئی ناجائز نہیں۔ شرعاً اس کی اجازت ہے کہ مکان قابل آسائش اور مضبوط بنایا جائے۔

مکان بہ صورت آرائش:

اگر کوئی شخص اﷲ تعالیٰ کی عطا کردہ سہولت اور وسعت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مکان کو رہائش اور آسائش سے بڑھ کر آرائش کے قابل بنائے۔ تو مکان کا تیسرا درجہ آرائش ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے مکان کو آرام و راحت کے قابل بنانے کے علاوہ مناسب طریقہ پر سجاوٹ کر کے خوب صورت بنا دیا جائے تو اس کی بھی رخصت کے درجے میں اجازت ہے۔ مثلاً ایک شخص نے اپنے رہنے کے قابل مکان تو بنا لیا لیکن اس میں پلاسٹر نہیں کیا، یا پلاسٹر بھی کیا لیکن اس میں رنگ و روغن نہیں کیا تو ایسا مکان اگرچہ قابل رہائش ہے اور اس میں فی الجملہ آسائش و آرام کا بھی انتظام ہے لیکن آرائش اور زیب و زینت کا اہتمام نہیں اس لیے دیکھنے میں ذرا اچھا نہیں لگتا۔

اب اگر کوئی شخص اﷲ کے دیے ہوئے رزقِ حلال سے اپنے دل کو خوش کرنے کے لیے فضول انہماک اور اشتغال کے بغیر فرنیچر وغیرہ کے ذریعے مکان کو مناسب درجہ میں خوب صورت بنا لے تو یہ بھی جائز ہے بل کہ قابل آرائش مکان، قابل آسائش مکان سے بھی بڑی نعمت ہے۔

مکان بہ صورت نمائش:

اگر اس آرائش کا مقصد نمائش اور دکھلاوا ہو تو یہ حرام ہے۔

مکان میں خیر و برکت کیسے آئے؟

گھر کے تمام افراد فرائض و واجبات کی مکمل پابندی کریں۔

اپنے گھر میں تلاوت قرآن کریم، ذکر اﷲ، درود پاک، دعاؤں کی کثرت کریں۔

گھر میں داخل ہوتے وقت اسلامی آداب پر عمل کریں۔

گھر سے نکلتے وقت اسلامی آداب پر عمل کریں۔

گھر کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھنے کے لیے صدقات کا اہتمام کریں۔

گھر میں والدین اولاد، بہن بھائی، میاں بیوی، ساس بہو پیار و محبت سے رہیں۔

گھر میں قطع کلامی، قطع تعلقی، نفرت اور لڑائی جھگڑا نہ کریں۔

گھر میں بڑوں کی عزت و احترام اور چھوٹوں سے پیار و شفقت کا ماحول بنائیں۔

گھر سے گناہوں کے تمام اسباب ختم کریں۔

گھر میں شوقیہ طور پر کتّا اور تصویریں نہ رکھیں۔

اﷲ تعالیٰ ہمیں اپنی نعمتوں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

The post مکان ایک نعمت خداوندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ygcEZjx

شُکریہ۔۔۔۔! ’’جو لوگوں کا شُکر ادا نہیں کرتا وہ اﷲ کا بھی شُکر ادا نہیں کرتا۔‘‘

انسان کو اﷲ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ ان میں سے کئی نعمتیں تو اتنی عظیم ہیں کہ اگر کوئی ایک نعمت ہم سے واپس لے لی جائے تو ہم اس نعمت کا نعم البدل کہیں سے نہیں لا سکتے۔ مثال کے طور پر ہم اپنے اعضاء پہ ہی غور کر لیں کہ یہ اﷲ تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت ہیں۔ اور خدا نہ خواستہ کسی حادثے میں کوئی ایک نعمت بھی واپس لے لی جائے تو اس وقت انسان کو یہ سمجھ میں آتا ہے کہ یہ اﷲ تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت تھی۔ میں زندگی بھر استعمال کرتا رہا، لیکن اس طرف تو کبھی سوچا ہی نہیں، اس نعمت کے حوالے سے تو کبھی اپنے رب کا شکر ادا کیا ہی نہیں تھا۔

اﷲ جل شانہ کی جس قدر نعمتیں ہر آن اور ہر دم انسان پر ہوتی ہیں، ان کا شکر ادا کرنا اور ان کا حق بجا لانا بھی انسان کے ذمے ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ شکر انسان کیسے ادا کرے؟ کیا ہم دن میں ’’شکر الحمدﷲ‘‘ کی تسبیح پڑھ لیں، اگر تسبیح پڑھ رہے ہیں تو یہ بھی اچھی بات ہے لیکن حقیقی شکر تب ہی ہوگا جب آپ دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کریں گے اور ہر نعمت کے عملاً قدر دان بن جائیں گے۔

قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ کے ارشاد گرامی کا مفہوم ہے: ’’اگر تم نے شُکر کیا تو میں تمہیں زیادہ عطا کروں گا۔‘‘

نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم لے فرمان مقدس کا مفہوم ہے کہ قیامت کے دن کہا جائے گا: حمد کرنے والے کھڑے ہو جائیں۔ لوگوں کا ایک گروہ کھڑا ہو جائے گا۔ ان کے لیے جھنڈا لگایا جائے گا اور وہ تمام لوگ جنّت میں جائیں گے۔ آپ ﷺ سے معلوم کیا گیا: یا رسول اﷲ ﷺ! حمد کرنے والے کون ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جو لوگ ہر حال میں اﷲ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ دوسری روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ جو ہر دکھ سکھ میں اﷲ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہر حال میں اﷲ تعالیٰ کا شُکر ادا کرنا بہت بڑی سعادت ہے۔

ظاہر ہے انسان کے حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے، انسان کی زندگی میں غم بھی آتے ہیں، امتحان اور آزمائشوں کے طوفان بھی آتے ہیں، لیکن ہر حالت میں جو اپنے رب تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے وہی حقیقی قدردان ہوتا ہے۔ اگر اﷲ تعالیٰ نے نوازا ہے تو شکر ادا کرنے والا خرچ کرتا ہے اور نادار مخلوق میں تقسیم کرنا شروع کرتا ہے۔ دوسروں کا احساس کرتا ہے اور وہ اپنے عمل سے انسانیت کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ مال جمع کرنے والا کبھی بھی شکر گزار بندہ نہیں بن سکتا، کیوں کہ شکر گزاری مال کو اکھٹا کرنے میں نہیں بل کہ سخاوت میں ہے۔ جب بھی انسان رب تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتا ہے تو اس کو ایک روحانی طاقت محسوس ہوتی ہے۔

زندگی کے روزمرہ کاموں میں اپنے گھر، محلے اور دفتر میں ہر انسان کا شکریہ ادا کریں۔ بل کہ ہر اس انسان کا شکریہ ادا کریں جو آپ کے ساتھ کسی نہ کسی طور پر منسلک ہے۔ ہم بڑے بڑے کام کروا لیتے ہیں لیکن شکریہ ادا کرنا بھول جاتے ہیں، آپ دو دن مسلسل ایک ہی بندے سے اُجرت کے ساتھ کوئی چھوٹا سا کام کروائیں، ایک دن شکریہ ادا نہ کریں اور دوسرے دن شکریہ ادا کریں اور خلوص دل سے کریں آپ دیکھیں گے کہ آپ کے الفاظ سے سامنے والے شخص کا چہرہ جگ مگا اٹھے گا اور آپ کو دیر تک ایسا سکون محسوس ہوگا کہ آپ کا دل و دماغ روشن ہو جائے گا۔

یاد رکھیں! اگر آپ میں لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کی عادت نہیں تو آپ اپنے مالک کا شکر بھی ادا نہیں کر سکتے ہیں کیوں کہ یہ حدیث رسول ﷺ کا مفہوم ہے:

’’جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اﷲ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔‘‘ اس لیے ہمیں ہر وقت، ہر حال میں، ہر نعمت کا ہر شخص کا، شکر ادا کرتے رہنا چاہیے تاکہ ہم اﷲ کا شکر ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔

شکر گزاری، شکر ادا کرنا اور اس کا اظہار کرنے کا عمل بہ ظاہر تو چھوٹا سا عمل ہے لیکن یہ روح کے ساتھ انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی بہت گہرا اثر ڈالتا ہے۔ سائنسی تحقیق سے بھی یہ بات ثابت کی جا چکی ہے کہ شکر گزار ہونا، آپ کی خوشیوں کے ذائقے کو بڑھاتا ہے، بہتر اور پرسکون نیند کی وجہ بنتا ہے۔ جسم کو طاقت اور اعتماد فراہم کرتا ہے۔

آج عہد کر کے شکر گزاری کی زندگی شروع کیجیے، مندرجہ بالا فوائد کے علاوہ آپ خالق اور مخلوق دونوں میں محبوب ہو جائیں گے، آپ کے ساتھ ہر شخص تعلق بنانے کی کوشش کرے گا۔ ہر شخص آپ کی قدر کرے گا۔ اور دنیا و آخرت کی تمام کام یابیوں کی راہ آپ کے لیے ہم وار ہو جائے گی۔

The post شُکریہ۔۔۔۔! ’’جو لوگوں کا شُکر ادا نہیں کرتا وہ اﷲ کا بھی شُکر ادا نہیں کرتا۔‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AxNe4Fl

Wednesday, 19 June 2024

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، خاتون سمیت متعدد زخمی

  کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا اور ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

کورنگی میں ڈکیتی کا ایک اور واقعہ چکرا گوٹھ میں پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد  زخمی ہوگئے، جن کی شناخت قدیر اور احتشام کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے شہریوں سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی لیکن شہریوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر نارتھ کراچی میں فائرنگ سے شہری زخمی ہوا اور سرجانی کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ارشد نامی شہری زخمی ہوگیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سی ویو میں دو دریا کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، خاتون سمیت متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UmwEIT9

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ

  کراچی: شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت 3.2 تھی۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں 9 بج کر 26  منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2  ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب مغرب میں 32 کلومیٹر کے فاصلے پر  بحیرۂ عرب میں 42 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران شہر میں اب تک کم شدت کے 3 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں،اس سے قبل آنے والے 2 زلزلوں کے اثرات مضافاتی علاقوں سمیت متفرق علاقوں میں رپورٹ ہوئے تھے۔

The post کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Q48Mpl

ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی پر عمل جاری

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

سنت ابراہیمی کی اتباع میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کے لئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کے پہلے دو روز منہ مانگے ریٹ مانگنے والے قصائیوں کے نخرے ختم ہو گئے اور آج کم پیسوں پر بھی جانور گرانے کو تیار ہیں۔

جن افراد نے عید کے پہلے اور دوسرے روز قربانی کی ان کے ہاں مہمانوں کی آمد اور طرح طرح کے پکوان بنائے جا رہے ہیں۔

جو لوگ قربانی کرچکے ہیں وہ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے اپنے عزیز و اقارب کے ہاں میل ملاپ میں مصروف ہیں جب کہ عوام کی بڑی تعداد آج بھی تفریحی مقامات کا بھی رخ کر رہی ہے۔

لوگ رشتے داروں کے گھروں پر جانے اور دعوتوں میں مشغول ہیں جبکہ عوام کی بڑی تعداد پارکس اور سیر و تفریح کے مقامات کا رخ کر رہی ہے۔ کراچی میں ساحل سمندر پر تفریح کےلیے آئے لوگوں کا رش ہے۔

The post ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی پر عمل جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0LUHCTR

Tuesday, 18 June 2024

اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 اسلام آباد: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی اورزیر زمین گہرائی 98 کلومیٹر تھی۔ زلزلے  کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔

اسلام آباد ،  راولپنڈی، پشاور، سوات اور مالا کنڈ ، شمالی وزیرستان ، پارا چنار، لوئر دیر، ہنگو، چار سدہ اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ساتھ تاجکستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ چند روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

The post اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7K2OaN9

کراچی میں آلائشیں پھینکنے اور اوجھڑی کو کاٹنے پر 111 افراد گرفتار

  کراچی: شہر قائد میں پولیس نے الائشیں پھینکنے اور اوجھڑی کاٹنے والے 111 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی کے علاقوں عید گاہ، گارڈن، سنگولین، لیاری میں سڑک پر قربانی کے جانور کی الائشیں پھینکنے اور چیر پھاڑ کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی سے 16 اور ضلع ملیر کے علاقوں قائد آباد فلائی اوور اور شاہ لطیف سے 10 افراد گرفتار کیا گیا، جبکہ ضلع وسطی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد سے 10، نیو کراچی سے 6، لیاقت آباد سے 3، پاپوش نگر سے 8 اور شاہراہ نورجہاں سے 4 گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ضلعی غربی کے علاقے مومن آباد سے 5 اور کیماڑی کے علاقے سائٹ سے 2 افراد، کراچی شرقی کے علاقے فیروز آباد سے 5، جمشید کوارٹرز سولجر بازار سے 9 اور گلزار ہجری سے 5 افراد گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے سڑک پر قربانی کے جانور کی اوجھڑی پھینکنے پر پابندی عائد کی تھی جبکہ ایک روز قبل عوامی شکایات پر میئر کراچی نے الائشوں کی چھیر پھاڑ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے کارروائی کی سفارش کی تھی۔

The post کراچی میں آلائشیں پھینکنے اور اوجھڑی کو کاٹنے پر 111 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Bcda2jI

لنڈی کوتل میں مسلح افراد نے گاڑی سے اتار کو صحافی جبران خلیل کو قتل کردیا

لنڈی کوتل: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جبران خلیل جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی پولیس آفیسر سلیم عباس نے بتایا کہ تھانہ حدود لنڈی کوتل علاقہ مزرینہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی اور لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر محمد جبران کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خلیل جبران ایڈوکیٹ سجاد ایڈوکیٹ کے ہمراہ گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ اُن کی کار خراب ہوئی اور اس دوران موٹر کار میں سوار ملزمان نے انہیں گاڑی سے اتار کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں خلیل جبران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈوکیٹ سجاد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خلیل جبران کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں ملی تھیں۔

دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے صحافی کے قتل کی مذمت کی اور اس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ نے مقتول صحافی کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت اور پسماندگان کیلیے صبر کی دعا بھی کی۔ انہوں نے متاثرہ اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ خلیل جبران کے قاتل قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔

The post لنڈی کوتل میں مسلح افراد نے گاڑی سے اتار کو صحافی جبران خلیل کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UqtSimH

خیبر پختونخوا میں عید پر بھی لوڈ شیڈنگ؛ مختلف شہروں واپڈا کے خلاف احتجاج

 پشاور: خیبر پختون خوا میں عید کے دنوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب مختلف شہروں میں احتجاج کیے گئے اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونین کونسل ہوتی کے سیکٹروں عوام نے عید پر بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گرمی کے ستاٸے عوام کو مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر اعلانات کرکے تھانہ ہوتی کے سامنے پہنچنے کی ہدایات کی گئیں۔

اسی طرح مردان میں بھی احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی رہنما دریاب خان ،اور لشکر خان اور معززین علاقہ نے کی۔ مظاہرے کے سبب طوور مایار روڈ بلاک ہوگیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید کے پہلے روز سے بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی زند گی اجیرن کر دی، واپڈا افسران کو بھی گھر میں بچوں کے ساتھ سکون سے چھٹییاں گزارنے نہیں دیں گے۔

بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پشاور چارسدہ روڈ پر شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے پشاور چارسدہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے شکوہ کیا کہ عید کے روز بھی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں تک بجلی بند کی جارہی ہے، جب تک بجلی بحال نہیں کی جاتی احتجاج جاری رہے گی۔ ۔

نوشہرہ کلاں میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے اور مردان نوشہرہ روڈ بلاک کردیا جس کے سبب دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے واپڈا اور گیس حکام کے خلاف نعرہ بازی کی۔

 

The post خیبر پختونخوا میں عید پر بھی لوڈ شیڈنگ؛ مختلف شہروں واپڈا کے خلاف احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/SlGBtyo

Monday, 17 June 2024

عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن؛ قربانیوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

  کراچی: 
ملک بھر میں آج بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
کہیں قصابوں کی آؤ بھگت کی جارہی ہے تو کہیں گھر والوں اور لڑکے بالوں نے خود ہی کمر کس لی ہے۔ قربانی سے فارغ ہوجانے والے افراد گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں۔
اللہ کے جو بندے قربانی کی استطاعت نہیں رکھتے وہ بھی عید الاضحیٰ کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں۔ مستحق افراد کے گھروں میں بھی انواع و اقسام کے گوشت کی بہتات ہے۔
خواتین گوشت کو محفوظ کرنے اور مزے مزے کھانوں کے ذریعے گھر کے مردوں اور مہمانوں میں اپنی دھاک بٹھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں کہیں روایتی مصالحوں کا سہارا لیا جارہا ہے تو کہیں بازار میں دستیاب تیار مصالحوں سے ہی کام چلایا جارہا ہے۔
دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کے لیے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کرلی گئی ہیں۔
جن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے دن ہی قربانی فریضہ سرانجام دے دیا یا پھر کل اسے نبھانے کا تہیہ کیا ہوا ہے وہ آج مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ عید کی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھانے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کرلیا ہے۔

The post عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن؛ قربانیوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/anxhuRq

ملتان روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکوں سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

 لاہور: ملتان روڈ پر واقع گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر میں دھماکے سے لگنے والی آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد دیگر گیس سلنڈرز بھی دھماکے سے پھٹ پڑے۔

عینی شاہدین کے مطابق یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔ دھماکوں کی آواز سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

دکان میں موجود گیس سلنڈرز پھٹنے سے آگ کی شدت مزید بڑھ گئی تھی، جس پر ریسکیو 1122 نے پیشہ ورانہ مہارت سے قابو پایا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر دکان کی آتشزدگی کنٹرول میں ہے جبکہ کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔

ڈی سی کمشنر لاہور رافیہ حیدر نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے عمل کی نگرانی کی۔

The post ملتان روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکوں سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/T0KyAZU

وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب اور قازقستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الاضحی کے موقع پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے ملائیشیا کے برادرانہ عوام اور امت مسلمہ کی خوش حالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

غزہ میں جاری بحران پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی قیادت میں فلسطینی کاز پر ملائیشیا کے اصولی اور مستقل مؤقف کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے کوششوں کو مزید تیز کرنے اور معصوم فلسطینی بھائیوں کو ضروری امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

بیان کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبیاور خوش گوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، جو کہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں خیالات کے حامل ہیں۔

اپریل 2024 میں ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر اپنی حالیہ نتیجہ خیز ملاقات کے ساتھ ساتھ گزشتہ چار مہینوں میں دو ٹیلی فونک روابط کو دہراتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو سے ٹیلی فون پر بات چیت اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے عید کی مبارک باد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔

اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا، قازقستان کے صدر نے شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مکمل صلاحیت کے ساتھ بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر روابط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لیے اہم ہیں اور دونوں فریقین کو اس اہم جہت پر اپنی توجہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ 3 سے 4 جولائی 2024 کو آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں۔

قازقستان کے صدر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ماہ ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں مدعو رہنما علاقائی تعاون آگے بڑھانے کے لیے ایک جامع ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے قازقستان کے صدر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت بھی دی، جسے قازقستان کے صدر نے خوش اسلوبی سے قبول کیا۔

The post وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب اور قازقستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fC35Ytc

Sunday, 16 June 2024

موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے

 لاہور: موٹروے پولیس نے گم شدہ زیوارت خاتون کو واپس  کردیے جن کی مالیت چار لاکھ روپےتھی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے جس کی اطلاع  مذکورہ فیملی نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر دی۔

اطلاع ملنے کے بعد پٹرولنگ افسران عمران اور عمر نے سمندری کے قریب بس سے وہ بیگ ڈھونڈ لیا جس میں زیوارت موجود تھے۔

بعدازاں سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر فیملی سے رابطہ کیا گیا اور  موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد زیورات فیملی کے حوالے کردیے۔

زیورات واپس ملنے پر خاتون نے موٹروے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔

دوسری جانب  ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے پٹرولنگ افسران کو شاباش دی، جبکہ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے بھی پٹرولنگ افسران کی ایمانداری کو سراہا۔

 

The post موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vsKV8ih

Saturday, 15 June 2024

کراچی: آن لائن خریدی گئی منشیات برآمد، پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

  کراچی: سی آئی اے کراچی نے آن لائن خریدی گئی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے اینٹی انکروچمنٹ پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی آئی اے کراچی کے سیل اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک گاڑی سے کروڑوں روپے کی 21 کلو منشیات برآمد کرلی اور اس دوران اینٹی انکروچمنٹ پولیس میں تعینات اہلکار سمیت 4 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کو ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کراچی کا ایک گروپ آن لائن منشیات کی خریداری کرتا ہے اور اس گروپ میں چند افسران بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے مخبر کی اطلاع پر اتحاد ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ایک گاڑی سے 21 کلو منشیات برآمد کی ہے جو پشاور سے کراچی پہنچائی گئی تھیاور اس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ سی آئی اے پولیس نے چھاپے میں اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات پولیس اہلکار سکندر آفریدی سمیت سعد ولی، محمد سلیم اور محمد احمد خان کو گرفتار کیا ہے اور 21 کلو منشیات مذکورہ چاروں ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان یہ منشیات کراچی کے منشیات فروشوں کو فراہم کر رہے تھے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں منشیات فروشوں کا گروپ بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) سے آن لائن منشیات اور اسلحہ خریدتا ہے اور اس حوالے سے اطلاعات پر اسپیلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کی اور گرفتار پولیس اہلکار سمیت چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

The post کراچی: آن لائن خریدی گئی منشیات برآمد، پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wasej6

خضدار سے صحافی صدیق مینگل کے قتل میں ملوث بی ایل اے کا کارندہ گرفتار

 کوئٹہ: انسداد دہشت گردی فورس نے صحافی صدیق مینگل کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خضدار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بہاؤ الدین یونیورسٹی کے طالب علم اور بلوچستان اسٹوڈنٹس آزاد کے ضلعی صدر کو گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی کا دعوی ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش صحافی صدیق مینگل کے قتل اور ثنا اللہ زہری کی رہائش گاہ کے قریب پولیس موبائل پر دھماکے کا انکشاف کیا۔

سی ٹی ڈی خضدار نے گرفتاری کے بعد ملزم ن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

The post خضدار سے صحافی صدیق مینگل کے قتل میں ملوث بی ایل اے کا کارندہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ub8SeVy

Friday, 14 June 2024

حج؛ اتحاد امت مسلمہ کا فقید المثال مظہر

حضرت ابراہیم، سیّدہ ہاجرہ اور حضرت اسمٰعیل علیہم السلام کی اطاعت الہٰی، ایثار و قربانی اور بے لوث وفاداری کی ادائیں اﷲ تعالیٰ کو اس قدر پسند آئیں کہ اُن کو قیامت تک کے لیے اہل ایمان کے لیے دہرانا اور نبھائے چلے جانا لازم قرار پایا۔

وفا کی انہی اداؤں کی پیروی کا نام حج ہے۔ حج، لاکھوں مسلمانانِ عالم کا عظیم اجتماع دنیا کے کسی بھی ایک مقام پر، ایک خاص وقت میں، انسانوں کا سب سے بڑا، سب سے شان دار اور منفرد اجتماع ہے۔

یہ ایک بے ہنگم ہجوم نہیں جو بلامقصد، بلاوجہ، بے سمت، کہیں بھی، منہ اٹھائے چلا جا رہا ہو، بل کہ یہ ایک ایسا منظم اور بامقصد لشکر ہوتا ہے جو فقط رضائے الٰہی کی خاطر، اپنے گھر بار، اپنے دیس، اپنے پیاروں کو چھوڑ کر، سفر کی مشقتیں اٹھا کر، پردیس اور اجنبیت کی سرحدیں عبور کرکے، رنگ و نسل اور زبان کے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر، دیوانہ وار نذرانۂ جان و تن اور قلب و روح کو خالق اکبر کے حضور پیش کرنے کے لیے ایک مرکز اور ایک مقام پر جمع ہوجاتا ہے۔

ایک گھر کا طواف کیا جاتا ہے اور اُس کے والہانہ پھیرے لیے جاتے ہیں۔ ایک عالم ذوق و شوق، جوشِ و سرشاری کی کیفیت طار ی ہوتی ہے۔ آنکھوں سے بہتے اشکوں میں درد دل کی تڑپ مچلتی ہے، سوزِ قلب احساس و اضطراب کی موجوں میں ڈھل جاتا ہے۔ جبینیں سجدہ ریز ہوتی ہیں۔ سر جھکتے ہیں، دل جھکتے ہیں، عجز و نیاز کی کیفیت طاری ہوتی ہیں۔

اسلام دین فطرت ہے۔ یہ انسانیت کے لیے خداوندِکریم کا آخری پیغام اور سب سے بڑا انعام ہے جس کی وضاحت حجۃ الوداع پر نازل ہونے والی اس آیت مبارکہ سے ہوتی ہے، مفہوم: ’’ آج ہم نے تمہارے لیے دین مکمل کردیا اور تم پر اپنے انعامات کی انتہا کر دی اور تمہارے لیے طریقِ حیات کے طور پر اسلام ہی کو پسند فرمایا۔‘‘

حج اس دین کامل کا مظہرِ اتم ہے۔ اسلام کی بنیاد عقیدۂ توحید و رسالت ہے جس کا عملی اظہار حج میں یوں ہوتا ہے کہ سب حجاج جہاں بیت اﷲ، منیٰ مزدلفہ اور عرفات میں توحید الہٰی کا پرچم بلند کرتے ہیں، وہیں بارگاہِ محبوب داور، سید و ختم رسل حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ میں حاضر ہوکر اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ وہ آپؐ کی نبوت و رسالت پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

ایک طرح سے دیکھا جائے تو بارگاہِ نبوت کی یہ حاضری اہل اسلام کے عقیدۂ ختم نبوت کا برملا اظہار بھی ہے کہ اﷲ کے گھر کی حاضری کے علاوہ صرف مدینہ پاک کی حاضری ہی امت پر واجب کی گئی ہے اور حدیث پاک میں یہاں تک ارشاد ہوا، مفہوم: ’’جس نے حج و عمر ہ کیا اور میری زیارت کو نہ آیا اُس نے مجھ سے جفا کی۔‘‘ اگرچہ متعدد انبیائے کرامؑ کے مدفن دنیا میں موجود ہیں مگر اُن کی زیارت کی تاکید نہیں گئی جب کہ حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس کی حاضری کو ناصرف واجب قرار دیا گیا، بل کہ اُس سے برکاتِ کثیرہ کے حصول کی خوش خبری بھی سنائی گئی۔

منجملہ دیگر گراں قدر انعامات کے سرکار رسالت مآب ﷺ کا یہ وعدہ، مفہوم: ’’جس کسی نے ارادہ کرکے میری قبر کی زیارت کی اُس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگئی۔‘‘ تو اس شخص سے بڑھ کر خوش نصیب اور کون ہوگا جس کی شفاعت لازماً آقائے دو جہاں شافع روزِ محشرؐ فرمائیں۔

حج میں عقیدۂ توحید و رسالت کا اقرار باللسان اور تصدیق بالقلب ہی نہیں بل کہ جسم و جاں کی تمام تر قوتوں، استعداد اور صلاحیتوں کے ساتھ آدابِ بندگی کی ادائی بھی ہے، رکوع و سجود اور قیام و قعود بھی، وضو اور غسل بھی، انفاق فی سبیل اﷲ بھی، ہجرت کے سفر کی پیروی بھی اور جہاد بالنفس، جہاد بالمال اور جہاد باللسان بھی ہے۔

’’حاضر ہوں، حاضر ہوں، اے میرے اﷲ! میں حاضر ہوں۔ اے وہ ذات جس کا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں۔ بے شک تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں، تمام نعمتیں تیری ہیں (تو ہی اُن کا عطا کرنے والا ہے) تمام بادشاہی تیری ہی ہے اور تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں۔‘‘

جب حجاج اور زائرین کوہ و صحرا، دشت و جبل، دریا، سمندر اور ہواؤں میں لبیک لبیک کہتے ہوئے کعبۃ اﷲ کی جانب بڑ ھ رہے ہوتے ہیں تو لگتا ہے کہ کائنات کی ہر چیز اﷲ کے حضور حاضری کے لیے بے تاب ہے۔ حاضری اور حضوری کا جو ذوق و شوق اور کیفیت سفرِ حج کے دوران طاری ہوتی ہیں دنیا بھر میں کہیں کسی بھی موقعے پر کسی بھی عبادت کے دوران دیکھنے اور سننے میں نہیں آتیں۔

یہ اسلام اور شارعِ اسلام حضرت رسول الثقلین ﷺ کا فیض اور اعجاز ہے کہ دنیا بھر کے ہر خطے اور ہر ملک، ہر رنگ و نسل کے اور ہر زبان بولنے والے لوگ، ایک ہی لباس، ایک سی وضع قطع میں اور ایک مرکز پر جمع ہوتے ہیں، ایک ہی مقصد لیے اور ایک ہی پکار اپنے ہونٹوں پر سجائے ہوئے۔ لبیک اللھم لبیک۔ یہ یک رنگی، یکسانیت، اتحاد اور یہی یگانگت اسلام کا اصل مقصد اور تعلیمات قرآن و سنت کا اصل مفہوم ہے۔

دورِ حاضر ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی اور مادہ پرستی کا دور ہے جس میں نفرت، تعصب، انتشار، خون ریزی، جبر و تشدد اور ظلم و ستم کا دور دورہ ہے، رنگ، نسل، زبان اور اقتصادی و گروہی مفادات نے بنی نوع انسان کو تقسیم کر رکھا ہے۔ اس عہدِ ابتلا و آزمائش میں افراد اور قوموں کی نجات ایک ہی مرکز پر جمع ہونے اور اسلامی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے سے ہی ممکن ہے جس کے لیے حج کا عظیم اجتماع ایک سنہری موقع پیش کرتا ہے۔ کاش بنی نوعِ انسان اﷲ کے اس آخری پیغام اور اُس کے انعامات کی حکمتیں سمجھ پائے۔

نہ جانے صدائے ابراہیمیؑ میں کیا طاقت اور کتنا اخلاص تھا کہ ہر سال اتنے لوگ یہاں حاضر ہوتے ہیں کہ کسی سلطان وقت کے بلاوے پر بھی لوگوں کی اتنی بڑی تعداد جمع ہوئی ہوگی اور نہ ہوسکتی ہے۔ اونٹوں کے دور سے لے کر جہازوں کے زمانے تک زائرین و حجاج کی تعداد ہے کہ برابر بڑھتی چلی جا رہی ہے، دنیا میں کسی بھی جگہ پر انسانوں کا یہ سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے اور یہ محض اجتماع ہی نہیں ہوتا بل کہ بے شمار روحانی اور معاشرتی خوبیوں اور پہلوؤں کا حامل ہوتا ہے۔

حج کے موقع پر دنیا بھر کے علماء، محققین، سائنس دان، سیاست دان، تاجر، قانون دان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ جمع ہوتے ہیں تو وہ حج کی ادائی کے ساتھ اپنے ملکی اور عالمی پیچیدہ مسائل پر افہام و تفہیم کرکے ملتِ اسلامیہ کے لیے بہترین لائحہ عمل بھی تجویز کرسکتے ہیں۔ اس لیے کہ حج ایک عالمی اسلامی کانفرنس بھی ہے۔ اتنا بڑا اجتماع کسی قومی فخر کے اظہار اور کسی نسلی عصبیت کے حوالے سے نہیں ہوتا اور نہ ہی وقتی سیاسی ہنگاموں کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ بل کہ اس عالم گیر اجتماع میں جو شریک ہوتا ہے وہ یہاں زرق برق لباس پہن کر نہیں بل کہ ایک طرح کا کفن اوڑھ کر حاضر ہوتا ہے۔ اس اجتماع میں اپنی شخصی وجاہت کا نہیں ہر لمحہ خطاؤں پر ندامت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

تخت نشین خاک نشین بن کر رہتے ہیں۔ حج کے اجتماع میں جو کچھ نظر آتا ہے اگر یہی کچھ امت کا اجتماعی رویہ بن جائے تو فکری و روحانی اور سیاسی و معاشرتی انقلاب دو قدم کے فاصلے پر رہ جاتا ہے۔ امت اگر ہر قدم پر اسی جذبہ عبودیت سے سرشار ہو جس کا مظاہرہ مطاف کعبہ، کوہ صفا، میدان عرفات اور منیٰ و مزدلفہ میں کیا جاتا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت امت کو اپنے دام غلامی میں نہیں پھانس سکتی۔

اسی زرق برق لباس کی بے محابا اور منہ زور خواہش نے عالم اسلام کو تن آسانی کا مریض بنا دیا ہے جس کے نتیجے میں ہم اپنا من بہت ارزاں گروی رکھنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ کفن پر قناعت کرلی جائے تو ذلت سے آدمی کو نجات مل سکتی ہے۔

آج امت کا ایک بڑا روگ شخصی وجاہت کا اظہار ہے جس نے وجود امت کو ریزہ ریزہ اور اسلامی جمعیت و حمیت کو پارہ پارہ کیا ہوا ہے، کسی زمانے میں اسلامی برادریوں کا رنگ الگ لیکن آہنگ ایک تھا۔ جغرافیائی خطے تو تھے مگر دینی رشتے پر استوار، لفظ مختلف تھے مگر معنی مشترک تھے، بول چال اور لہجے میں ضرور اختلاف تھا لیکن چال ڈھال اور رویے میں زبردست اشتراک تھا، حج کے اجتماع میں مختلف رنگوں زبانوں اور علاقوں کی نمائندگی ہوتی ہے لیکن سبھی ایک ہی رشتۂ بندگی میں جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔

حج کے موقع پر آج تک کسی بھی زمانے میں یہ حادثہ نہیں ہوا کہ کوئی عربی طواف کے دوران کسی عجمی سے کندھا جوڑ کر چلنے میں عار محسوس کرے، کوئی گورا کسی کالے کو اپنے ساتھ نہ لگنے دے، کوئی امیر کسی غریب کے ساتھ ایک صف میں نماز پڑھنے کو آمادہ نہ ہو، کوئی عالم عام مسلمانوں کے عرفات میں قیام نہ کرے اور کوئی شب زندہ دار اور زاہد کسی عاصی و خاطی کی موجودی میں مناسک حج ادا کرنے سے گریز کرے۔ لیکن یہ کیا ہے؟ کہ وہاں سے واپس ہوتے ہی کسی کی عربیت جاگ پڑتی ہے، کوئی اپنے گورے رنگ پر فخر کرتا ہے، کسی کی امارت میں فرعونیت آجاتی ہے، کوئی اپنی علمی برتری کو باقاعدہ صنعت آذری بنا کر بیٹھ جاتا ہے کہ لوگ آئیں اور پوجا کریں اور کوئی اپنی شب بیداری کو باضابطہ مردم آزاری میں بدل دیتا ہے۔

اگر صفا و مروہ کی دوڑ میں سب برابر کے شریک ہوتے ہیں تو زندگی کی دوڑ میں ہم سب کو شریک کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں۔۔۔۔ ؟ اگر نمرہ و مزدلفہ میں قیام و سجود ایک ساتھ ہوسکتا ہے تو عام مسجدوں میں ایک دوسرے کا وجود کیوں ناقابل برداشت ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ؟

خالق کائنات نے جان انسانی کو تکریم عطا فرمائی ہے۔ اسی نے اس کو احسن تقویم پر پیدا فرمایا۔ اﷲ تعالیٰ کو پسند نہیں کہ انسان کا خون بہایا جائے۔ رسول رحمت ﷺ نے فرمایا کہ میرے لیے سار ی زمین کو مسجد بنایا گیا۔ لہٰذا ساری زمین پر امن و سلامتی سے انسانی معاشرہ وجود میں آنا چاہیے۔ حرم کعبہ میں مرد و زن اکٹھے طواف کرتے ہیں، مل کر سعی کرتے ہیں اور سب کی توجہ اپنے خالق و مالک کی طرف ہوتی ہے۔ جب سب کی توجہ اﷲ تعالیٰ کی طرف ہو تو عزتیں محفوظ ہوتی ہیں۔

جانیں امان میں ہوتی ہیں اور اموال کے نقصان کا ذرا بھی ڈر نہیں ہوتا۔ یہاں سے مومن کامل یہ قانون اخذ کرتا ہے کہ دنیا کے لیے امان توجہ الی اﷲ میں ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ پوری دنیا میں ظلم اور بے اعتدالی توجہ ہی کے بھٹک جانے کا نتیجہ ہے اور جوں ہی توجہ یک سو ہو جائے تو امن و سکون اور اطمینان کی فضا قائم ہو جاتی ہے۔ مومن کی نگاہ بصیرت لباس احرام سے بھی دانائیاں کسب کرتی ہے۔ وہ لباس کی یکسانیت پر غور کرتا ہے کہ ایک جیسے لباس میں امیر و غریب، حاکم و محکوم اور آقا و غلام کی تمیز مٹا دی۔ سب ہی ایک اﷲ کے بندے بن گئے ہیں۔ وہی اﷲ جس کی بندگی میں افتخار ہے۔ اس کے سوا دنیا کے ہر بادشاہ کی غلامی انسان کے لیے کسرِ شان ہے۔ کیوں کہ اﷲ تعالیٰ بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔

اس کی ازلی و ابدی بادشاہت کے سامنے ہر بادشاہت سرنگوں ہے۔ لباس کی سادگی نے شاہوں میں انکساری اور فقیروں میں اعتماد کی روح پھونک دی ہے۔ اس لباس نے قوم و ملت کا امتیاز ہی ختم نہیں کردیا بل کہ رسم و رواج کے فرق کو بھی مٹا دیا ہے اور سارے انسانوں کو ایک جیسا بنا دیا ہے۔ یہاں انسان نے اپنے ہاتھوں سے کفن پہن لیا ہے وہ سوچتا ہے کہ ایک روز اسی بدن پر ایسا ہی ان سلا لباس دوسروں نے پہنانا ہے۔ اس دن دوسرے میرا بدن اٹھائے توحید الٰہی کی شہادت دے رہے ہوں گے۔ آج میں خود اس مالک و خالق کے حضور حاضر ہوں اور اسے پکار کر کہہ رہا ہوں، اللھم لبیک۔ یہ تو غم ہجراں سے گزرنے والے عاشق کی فریاد ہے، یہاں لفظ تو علامت کی حیثیت رکھتے ہیں وہ علامت جو جذبۂ اطاعت کی ترجمان ہے۔

سوچنے کا مقام ہے کہ مناسک حج کے دوران جو سبق ہمارے دلوں پر لکھا جاتا ہے ہم اس پر کس حد تک عمل کرتے ہیں ؟ اپنے رب کے گھر میں اس سے جو عہد کرکے لوٹتے ہیں اس کو فراموش کرتے ہوئے ہمیں ڈر کیوں نہیں لگتا ؟ حاجی وہاں آب زم زم کی بوتلوں اور کھجوروں کے ساتھ ساتھ روحانی نور، وقت کی پابندی، مساوات اسلامی، احترام انسانیت، محبت، انس اور بندگی کو واپس آکر تقسیم کیوں نہیں کرتے ؟

لوگ ایک سا لباس پہن کر سخت گرمی میں طواف کعبہ کرتے ہیں بل کہ اسی طرح جیسے حضرت ہاجرہؓ دوڑی تھیں کیوں کہ ان کا بچہ حضرت اسمعیلؑ پیاسا تھا لیکن حاجیوں کے پاس تو پانی کی فراوانی ہوتی ہے اور ان کا بچہ بھی پیاسا نہیں ہوتا تو پھر وہ اس دوڑنے کی منطق کو کیوں نہیں سمجھتے ؟ امیر بھی دوڑ رہا ہے، غریب بھی، بوڑھا بھی دوڑ رہا ہے اور جوان بھی، غلام بھی دوڑ رہا ہے اور آقا بھی، ولی، غوث، قطب، ابدال بھی دوڑ رہے ہیں بل کہ ان راہوں پر خود امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ بھی دوڑے یہاں پر سب کے ہونٹوں پر ایک ہی کلمہ ہوتا ہے اور سب رحمت الہٰی کے طلب گار ہوتے ہیں۔

حج کے موقع پر ہم فلسفۂ حج کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، شاید ہمارے اعمال میں وہ تبدیلی آسکے جس کا ذکر ہم کتابوں میں کئی بار پڑ ھ چکے ہیں۔ سب سے بڑی تبدیلی سوچ و فکر کی تبدیلی ہوتی ہے اگر فکر میں انسان سب کو برابر سمجھنا شروع کر دے تو مساوات اسلامی کا سبق ہماری زندگیوں میں شامل ہو جائے گا اور ہم حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گام زن ہوجائیں گے۔ مساوات کا سبق ہمیں قانون کے احترام کی طرف لے جاتا ہے وہ قانون جس کی نظر میں سب برابر ہیں۔ جو سب کے حقوق کا محافظ ہے۔

اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم فلسفۂ حج سمجھ کر اپنی عملی زندگی کو نظام مصطفیٰ ﷺ میں ڈھالنے پر آمادہ ہو جائیں تو پھر ہمیں کسی نئے انقلاب کی ضرورت نہیں بل کہ چودہ صدیاں پہلے آنے والے آفاقی انقلاب کی یادیں پھر سے تازہ ہوجائیں گی۔

The post حج؛ اتحاد امت مسلمہ کا فقید المثال مظہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Nudtzvq

Thursday, 13 June 2024

دورانِ عدت نکاح کیس؛ عدالت کا فریقین کو نوٹس جاری

 اسلام آباد: دورانِ عدت نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فریقین کو نوٹس کر دیے۔

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ خاور مانیکا اور ان کے وکیل کو 21 جون کو عدالت پیش ہوں دیگر صورت میں ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ عدالت میں پیش کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکشن آچکی ہے کل کے لیے رکھ لیں۔

جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ اگر میں زندہ رہا تو دس دنوں میں فیصلہ کر دوں گا، کل ممکن نہیں ہے کیونکہ بہت سی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں، اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کر دوں گا۔

عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے کہا کہ کل کے لیے سماعت رکھ لیں پھر نوٹس ریکارڈ کا حصہ ہو جائیں گے۔ جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ آج کی سماعت کا آرڈر لکھ رہا ہوں اس میں نوٹس سے بڑا کچھ ہوگا۔

دلائل کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔

The post دورانِ عدت نکاح کیس؛ عدالت کا فریقین کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/l7xzYp1

پشاور؛ سی ٹی ڈی اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،زیرحراست دہشتگرد ہلاک

 پشاور: سی ٹی ڈی ٹیم  کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ  کا تبادلہ، کالعدم ٹی ٹی پی کا زیرحراست  دہشتگرد  ہلاک، کارروائی کے دوران حملہ آور دہشت گرد بھی مارا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق بڈھ بیر سیفن کے مقام پر دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا اہم دہشت گرد معاذ عرف عمر خالد عمر حملہ آور دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق  کارروائی کے دوران دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد عمر خالد پشاور پولیس کے دو افسران پر حملے میں ملوث تھا۔

The post پشاور؛ سی ٹی ڈی اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،زیرحراست دہشتگرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/07IZ9kg

Wednesday, 12 June 2024

بجٹ 2024-2025: صوبوں کیلیے 74 کھرب 38 ارب مختص

وفاقی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت چاروں صوبوں کے لیے مجموعی طور پر 74 کھرب 38 ارب روپے مختص کردئیے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق گزشتہ بجٹ 2023-2024 میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 53 کھرب 99 ارب روپے سے زائد ملے تھے، صوبہ پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 36 کھرب 95 سے زائد ملیں گے۔

مختص کردہ بجٹ کے تحت صوبہ سندھ کو آئندہ مالی سال میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 18 کھرب 53 ارب 8 کروڑ سے زائد ملیں گے، صوبہ خیبر پختونخواہ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 12 کھرب 21 ارب53 کروڑ 50 لاکھ روپے ملیں گے۔

اسی طرح صوبہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 6 کھرب 67 ارب 55 کروڑ 70 لاکھ روپے ملیں گے۔

The post بجٹ 2024-2025: صوبوں کیلیے 74 کھرب 38 ارب مختص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cZU3s9S

بجٹ 24-25 : نان فائلر کے گھر خریدنے پر ٹیکس 45 فیصد کرنے کی تجویز

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کیپیٹل گینز ٹیکس کا نیا نظام متعارف کروانے اور فائلر کے لیے پراپرٹی ٹیکس جبکہ نان فائلرز کیلیے ٹیکس کی شرح 45 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-2025 کے بجٹ میں گنیز ٹیکس کا نیام نظام متعارف کرانے کی تجویز دی جبکہ رئیل اسٹیٹ اور سیکیورٹیز پر کیپیٹل گین ٹیکس میں ترمیم کی گئی ہے۔

فنانس بل کے مطابق موجودہ قانون میں غیر منقولہ پراپرٹی کے کیپیٹل گینز پر فائلر اور نان فائلر دونوں کے لیے ہولڈنگ کی مدت کی بنیاد پر ٹیکس لگایا جاتا ہے، ہولڈنگ کی مدت سے قطع نظر 15 فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے، جبکہ نان فائلر ٹیکس ریٹ مختلف سلیبس کے تحت 45 فیصد تک کرنے کی تجویز ہے۔

حکومت کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے معیشت کو دستاویزی کرنے میں مدد ملے گی، اس طرح ہاوٴسنگ سیکٹر سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو سستی ہاوٴسنگ کی فراہمی میں مدد ملے گی جبکہ سیکیورٹیز پر بھی کیپیٹل گینز ٹیکس کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے، موجودہ قانون میں سیکیورٹیز کے کیپیٹل گینز پر فائلر اور نان فائلر دونوں کے لیے ہولڈنگ کی مدت کی بنیاد پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔

دستاویز کے مطابق کیپیٹل گینز پر ٹیکس نظام کو تبدیل کیا جارہا ہے، یکم جولائی کے بعد ہولڈنگ کی مدت سے قطع نظر فائلرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے مختلف سلیبس کے تحت ٹیکس کی شرح 45 فیصد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

The post بجٹ 24-25 : نان فائلر کے گھر خریدنے پر ٹیکس 45 فیصد کرنے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RVv06tU

بجٹ میں دفاعی اداروں کیلئے 2221 ارب، وزارت داخلہ کیلئے 27 کھرب 99 ارب کی تجویز

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نےمالی سال 25-2024 کے بجٹ میں وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے27 کھرب 99 ارب روپے سے زائد اور دفاعی اداروں کیلئے 2221 ارب مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ کے لیے مجموعی طور پر 27 کھرب99 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گی، جس کے تحت ماتحت کمبائنڈ سول آرمڈ فورسز کے لیے 23 کھرب23 ارب مختص ہوں گے۔

اسی طرح آئی سی ٹی کے لیے 20 ارب 41 کروڑ روپے، نیکٹا کے لیے ایک ارب ایک کروڑ اور وزارت داخلہ ڈویژن کے لیے 15 ارب 36 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گی ہے۔

بجٹ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں اسلام آباد پولیس کے لیے 14 ارب 98 کروڑ 87 لاکھ روپے، پنجاب رینجرز کے لیے 16 ارب 2 کروڑ 72 لاکھ روپے، چاروں صوبوں کی پولیس کے لیے 209 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر دفاع کے لیے 2 ہزار 144 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

دفاعی اداروں کیلئے 2221 ارب مختص کرنے کی تجویز

بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت دفاع کے لیے 7 ارب 86 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت دفاع کے علاوہ بجٹ میں کنٹونمنٹ ایریا میں تعلیمی اداروں کے لیے 14 ارب 31 کروڑ اور دفاعی اداروں کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار122 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق پاک فوج کے لیے ایک ہزار 9 ارب روپے، پاکستان ائیرفورس کے لیے 451 ارب روپے اور پاکستان نیوی کے لیے 230 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

The post بجٹ میں دفاعی اداروں کیلئے 2221 ارب، وزارت داخلہ کیلئے 27 کھرب 99 ارب کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mtopPuH

Tuesday, 11 June 2024

سینیٹ اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ چار ترمیمی بلز منظور

 اسلام آباد: سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ 4 بلز کو منظور کر لیا۔ اپوزیشن نے بغیر قائمہ کمیٹی کے سپرد کئے بلز کی منظوری پر ایوان سے واک اوٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں سینٹ کااجلاس منگل کی شام ہوا،جس میں قومی اسمبلی سے پاس ہوکر آنے والے چاربل سینٹ میں منظوری کیلئے بھی پیش کئے گئے۔

ان بلوں میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی بل اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی بل شامل ہیں۔

بلوں کے پیش ہونے پر اپوزیشن نے بل کے خلاف ووٹ دیا اور ربر اسٹیمپ کی اجازت نہیں دیں گے کے نعرے لگائے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بلز کو کمیٹی کو بھیجیں، اگر بل قومی اسمبلی سے پاس ہوتا ہے تو لازمی نہیں کہ سینیٹ ایسے ہی پاس کرے ، اسے قائمہ کمیٹی کے پاس بھیجنا ہے، آخری منٹ پر چیزیں لاکر بلڈوز کیا جاتا ہے۔

اس پر وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تاررڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ ریاستی ملکتی اداروں سے حکومتی کنٹرول قدرے کم کی جائیں، ریاستی ملکیتی اداروں کے بورڈز کمپنیاں ہیں۔ کیا حکومت کو بورڈ کو فیصلے کی آزادی نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاروں قوانین ریاست کی commitment ہے۔ سینٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ سینیٹ کی توہین ہے جبکہ شبلی فراز نے کہا کہ ملکی اداروں کے لیے جو فیصلے ہو رہے ہیں ان ہر بات ہونی چاہیے، ہم ایوان سے واک اوٹ کرتے ہیں اوراپوزیشن کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے۔

چئیرمین سینٹ نے سینیٹر شیری رحمان سے کہاکہ وہ اپوزیشن کو مناکر لائیں لیکن شیری رحمان نے ہنستے ہوئے اشارہ کیا کہ اپوزیشن والوں کو ادھر ہی رہنے دیں۔

اپوزیشن کی غیر موجودگی میں حکومت بلوں کی منظوری میں کامیاب ہوگئی جس کے بعد اپوزیشن ارکان خود ہی ایوان میں واپس آگئے۔ بعد ازاں کورم کی نشاندہی پر سینیٹ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

The post سینیٹ اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ چار ترمیمی بلز منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LB2k4rH

Monday, 10 June 2024

بلوچستان سے کروڑوں مالیت کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 کراچی: بلوچستان سے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اسمگلنگ پر پابندی کے باوجود بلوچستان کے راستے سلسلہ جاری ہے ۔ ایس ایچ او ماڑی پور کامران حیدر نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

انہوں نے بتایا کہ چھالیہ ڈمپر میں کرش کے ساتھ چھپا کر بلوچستان کے راستے اسمگل کر کے لائی جا رہی تھی ۔ پولیس نے ڈمپر سے مجموعی طور پر چھالیہ کی 550 بوریاں برآمد کی ہیں جس کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔

اسمگل کر کے لائی جانے والی چھالیہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں اسمگل کرنا تھا تھی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ۔

The post بلوچستان سے کروڑوں مالیت کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1q4YNgX

وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے ہوگا

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ حجم پر مشتمل وفاقی بجٹ بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12.9 ٹریلین روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں سود اور قرضوں کی ادائیگیوں کا تخمینہ 9.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے، توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کیلیے 800 ارب روپے مختص کیے جانے اور وفاقی ٹیکس ریونیو 12.9 ٹریلین روپے کے لگ بھگ مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب روپے لگایا گیا ہے اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1050 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کا ہدف متوقع ہے۔

خبر یہ بھی ہے کہ اگلے وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کیلیے عمر کی حد بڑھا کر62 سال کرنے اور قومی خزانے پر پنشن بل کا بوجھ کم کرنے کیلیے جامع پنشن اصلاحات متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

پنشن اصلاحات کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کیلیے بھارت کی طرز پر رضاکارانہ کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کروانے، ریٹائر ہونے والے ملازمین کو تاحیات کی بجائے 20 سال تک پنشن دینے ، ملازمین کی فیملی پنشن کی مدت 10 تا 15 سال اور بیٹی کی پنشن ختم کرنے اور کموٹیشن کم کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں دوہزار ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے،جی ایس ٹی کی معیاری شرح میں ایک فیصد اضافہ اور غیر ضروری ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سمیت دیگر نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات پر ابتدائی مرحلے میں 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، پٹرولیم مصنوعات پر5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے سے تقریباً چھ سو ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے فنانس بل میں تمام غیر ضروری سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز ہے اور سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے تقریباً ساڑھے پانچ سو ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے،  اس کے علاوہ بھی سات سو ارب روپے مزید حاصل کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق اضافی ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح مزید ایک فیصد بڑھنے کا امکان جس سے اربوں روپے کا اضافی ریونیو تو متوقع ہے تاہم اس سے مہنگائی بھی بڑھنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے کچھ حلقوں کی جانب سے اس کی مخالفت بھی کی جارہی ہے جبکہ کمرشل درآمدکنندگان کے لیے درآمدی ڈیوٹیز کو ایک فیصد بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

اسی طرح کمرشل درآمدکنندگان پرڈیوٹیز کی شرح بڑھانے سے 50 ارب روپے کی اضافی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور یہی آئی ایم ایف مطالبات کررہا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کیلیے ایف بی آر کو 3 ہزار 490 ارب روپے کی زائد ٹیکس وصولی کرنا ہوگی،  اسی طرح آئی ایم ایف نے انکم ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد دوگنا کرکے یہ تعداد بڑھا کر 60 لاکھ سے زائد کرنے  اور تاجروں کو ہر صورت انکم ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ہر طرح کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلیے زرعی اشیا، بیجوں، کھاد، ٹریکٹر اور دیگر آلات پر مکمل سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خوراک، ادویات، اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، و فاقی بجٹ 2024-25 میں ایس ایم ایز کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے سمیت بجٹ میں فوڈ آئٹم پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

The post وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/534p7uH

Sunday, 9 June 2024

خیبر پختونخوا؛ بار کونسل کے رکن پر حملے کیخلاف وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

 پشاور: بار کونسل کے رکن پر حملے کے خلاف وکلا کی جانب سے آج پختونخوا میں عدالتی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ممبر خیبرپختونخوا بار کونسل علی زمان ایڈووکیٹ پر حملے کے خلاف وکلا آج عدالتی بائیکاٹ کررہے ہیں اور 1خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر صوبے بھر کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی زمان پر حملہ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف ایف آئی آر درج

وکلا کا مطالبہ ہے کہ علی زمان ایڈوکیٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ حکومت وکلا کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

The post خیبر پختونخوا؛ بار کونسل کے رکن پر حملے کیخلاف وکلا کا عدالتی بائیکاٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sOAqck7

ٹریبونل تبدیلی کیس؛ الیکشن کمیشن آج محفوظ فیصلہ سنائے گا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ٹریبونل تبدیلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن آج 3 بجے فیصلہ سنائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے آج کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ٹربیونل تبدیلی کیس سے متعلق فیصلہ جمعہ کے روز محفوظ کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹریبونل تبدیلی؛ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد سے لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے 2 روز تک ن لیگ اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کے دلائل سننے کے بعد جمعہ کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد سے طارق فضل چوہدری سمیت تینوں لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری پر عدم اعتماد کیا تھا۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ شعیب شاہین، عامرمغل اورعلی بخاری کے وکلا نے ن لیگی رہنماوں کی درخواستوں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ گزشتہ سماعت میں فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ٹریبونل تبدیلی یا نظرثانی کا اختیار نہیں۔

The post ٹریبونل تبدیلی کیس؛ الیکشن کمیشن آج محفوظ فیصلہ سنائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kXqPKwz

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک ، 7 گرفتار

 کراچی: سعیدآباد، ناظم آباد اور شارع فیصل پولیس نے مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور ایک زخمی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، دستی بم اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ علاوہ ازیں شارع فیصل پر پولیس مقابلے کے دوران منشیات کے ڈیلرز کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا ۔

پیرآباد کے علاقے مکان نمبر 562 گلی نمبر 8 قصبہ میانوالی کالونی بلال مسجد کے قریب پُراسرار فارئرنگ سے 7 سالہ بچی زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والی بچی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق زخمی بچی کی شناخت 7 سالہ عائشہ دختر عمرشریف کے نام سے کی گئی ، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

اُدھر مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن ضیا کالونی کٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 45 سالہ نوروز خان ولد عبد الغفور کے نام سے کی گئی ۔ واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

دریں اثنا زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی کٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 28 سالہ وسیم ولد اکرم کے نام سے کی گئی ، جسے 3 گولیاں ماری گئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ۔

The post کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک ، 7 گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0Gvlpa9

Saturday, 8 June 2024

حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہوکر ملک چھوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم

  کراچی:  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہوکر ملک چھوڑ رہے ہیں۔

جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت ریلوے گراؤنڈ آئی آئی چند ریگر روڈ پر ہزاروں طلبہ و طالبات کو آئی ٹی کے مفت کورسز کروانے کے لیے ”الخدمت بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 5 سے 15 سال کی عمر کے 2 کروڑ 62 لاکھ بچے ملک میں ایسے ہیں جنہیں اسکول جانا چاہیے لیکن وہ نہیں جارہے۔

حافظ نعیم نے کہا ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان بچوں کو مفت تعلیم دے، نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، جماعت اسلامی نوجوانوں کو مضبوط اورمتحد کرے گی، آئندہ ایک سال میں دس لاکھ طلبہ وطالبات کو فری آئی ٹی کورسز اور ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کو بنیادی فری آئی ٹی ایجوکیشن دیں گے جو 50 لاکھ طلبہ وطالبات کو اپنے اپنے اسکولز میں کورسز کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان مایوس ہوکر ملک چھوڑنے کے بجائے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں تاکہ انہیں عزت، روزگار اورامن ملے، نوجوان جماعت اسلامی کی تعلیم عام کرنے کی جدوجہد میں بھی رضاکار بنیں اور سوشل میڈیا کے درست استعمال اورآئی ٹی کورسزکی تعلیم سے اپنا اور ملک و قوم کا مستقبل بہتر کریں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی صرف پورے ملک کا ہی نہیں اس خطے کا بھی آئی ٹی حب بن سکتا ہے، آئی ٹی پلیٹ فارم کے ٹھیک ہونے سے ہم 7 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔ بدقسمتی سے گزشتہ 5 سال آئی ٹی منسٹر کراچی سے رہے لیکن انہوں نے آئی ٹی کے میدان میں نوجوانوں کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا، آج بھی صوبے اور وفاق میں فارم 47 والے حکمران مسلط ہیں، ان سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ بنو قابل پروگرام کراچی کے طلبہ وطالبات کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ بنو قابل پروگرام ایک گیم چینجرز پروگرام ہے اس سے نہ صرف کراچی کے نوجوانوں بلکہ پورے کراچی کا مستقبل بہتر بنے گا۔ الخدمت و جماعت اسلامی کے تحت دوبیجز پاس ہوچکے ہیں اور اپنے والدین کا سہارا بن رہے ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ الخدمت بنوقابل پروگرام میں 20ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کورسز مکمل کرچکے ہیں۔آج بنوقابل ٹیسٹ میں 30ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شامل ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ آج کے ٹیسٹ میں شریک تمام ہی طلبہ و طالبات کو فری آئی ٹی کورس کروائیں۔ جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز ہیں، ہم ٹاؤنز کی سطح پر بھی فری آئی ٹی کورس کروائیں گے۔

بنوقابل ٹیسٹ کی تقریب سے امیرجماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبد الرشید،الخدمت کراچی کے سی ای اونوید علی بیگ، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم آبش ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ سرفراز احمد کا اسٹیج آمد پر بنوقابل ٹیسٹ کے شرکاء نے شاندار استقبال کیا۔ سرفراز احمد نے الخدمت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

The post حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہوکر ملک چھوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/72w509Z

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...