Urdu news

Thursday, 6 June 2024

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  کراچی: 

ملک میں ذی الحج 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔

اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں آج 7 جون بروز جمعہ 29 ذیقعد ہوگی اور اسی روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں 8 جون بروز ہفتہ یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر عیدالاضحیٰ ہوگی۔

The post ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vHJM0ZL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...