Urdu news

Friday, 7 June 2024

چمن میدان جنگ بن گیا، دھرنا مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں، متعدد اہلکار زخمی

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چمن میں کئی روز سے دھرنے پر بیٹھے شرکا اور فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے مال روڈ میدان جنگ بنا رہا۔

ایف سی اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو مشتعل مظاہرین نے فورسز پر حملے کیے جبکہ بکتر بند گاڑیوں پر پیٹرول بم پھینک کر انہیں جلانے کی کوشش کی۔

مظاہرین سے تصادم کے نتیجے میں متعدد مظاہرین سمیت 8 پولیس اور9 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دھرنےکے شرکا نے ٹولیوں کی شکل میں فورسز پرپتھراؤ کیا، مظاہرین کو پولیس اور ایف سی نے آنسو گیس کے استعمال  سے منتشر کیا۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد کشیدہ صورت حال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ دھرنے کے مقام اور اطراف میں موجود سرکاری دفاتر کشیدگی کی وجہ سے جمعے کے روز بند رہے

The post چمن میدان جنگ بن گیا، دھرنا مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں، متعدد اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bcu7wlH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...