Urdu news

Monday, 3 June 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا اخراجات میں کمی کیلیے اقدامات کا اعلان

 پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے اخراجات میں کمی کیلیے نئی آسامیوں کی تخلیق،گاڑیوں کی خریداری، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج  پر پابندی سمیت دیگر اقدامات کا اعلان کردیا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق  صوبائی حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کااعلان کیا ہے جن کے تحت  ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ نئی آسامیوں کی تخلیق اور  ایمبولینس، فائربریگیڈ کے علاوہ  دیگرگاڑیوں کی خریداری پرپابندی ہوگی۔

اسی طرح سرکاری خرچ پربیرون ممالک ورکشاپس وسیمینارز میں شرکت، فائیو اسٹارہوٹلوں میں سرکاری اخراجات پر سیمینارز اورورکشاپس کے انعقاد پرپابندی ہوگی۔

سرکاری اخراجات پر بیرون ملک علاج بھی نہیں کرایا جاسکے گا  نہ ہی کنٹریکٹ ملازمین کےکنٹریکٹ میں توسیع ہوگی۔

محکمہ خزانہ کے مطابق سرکاری محکمے مختص فنڈزکے اندررہتے ہوئے اخراجات کریں گے اوراضافی گرانٹس نہیں ملیں گی، اسی طرح  خالی آسامیوں پربغیرپیشگی منظوری بھرتی نہیں کی جاسکے گی۔

وزیراعلیٰ صوبے کی مالی صورت حال کے جائزہ اوربہتری کی تجاویز دینے کی غرض سے کابینہ کمیٹی تشکیل دیں گے جو سہ ماہی بنیادوں پر صوبے کی مالی صورت حال کاجائزہ لے گی۔

The post خیبرپختونخوا حکومت کا اخراجات میں کمی کیلیے اقدامات کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hz72T1m

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...