Urdu news

Friday, 28 June 2024

راولپنڈی؛ ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، مریضہ سمیت 5 افراد جاں بحق

 راولپنڈی: اٹک سے راولپنڈی فالج کی مریضہ منتقل کرنے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں ریسکیو اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

امدادی ذرائع کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث فالج کی خاتون مریضہ کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔ اٹک راولپنڈی روڈ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سامنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایمبولینس میں موجود مریضہ اور اس کے 3 رشتے بھی جاں حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق پانچوں افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 ایمبولینس کے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی، جن میں 32 سالہ ریسکیو اہلکار عمران، 52 سالہ شاہین، 70 سالہ کامنہ بی بی، 44 سالہ ریاض، 40 سالہ ثمینہ بی بی شامل ہیں۔ ایمبولینس کا ڈرائیو وقار احمد شدید زخمی ہے جب کہ دیگر زخمیوں میں 60 سالہ عبدالوحید، 36سالہ رخسانہ بی بی بھی شامل ہیں۔

The post راولپنڈی؛ ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، مریضہ سمیت 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UCcYdZV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...