Urdu news

Sunday, 16 June 2024

موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے

 لاہور: موٹروے پولیس نے گم شدہ زیوارت خاتون کو واپس  کردیے جن کی مالیت چار لاکھ روپےتھی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے جس کی اطلاع  مذکورہ فیملی نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر دی۔

اطلاع ملنے کے بعد پٹرولنگ افسران عمران اور عمر نے سمندری کے قریب بس سے وہ بیگ ڈھونڈ لیا جس میں زیوارت موجود تھے۔

بعدازاں سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر فیملی سے رابطہ کیا گیا اور  موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد زیورات فیملی کے حوالے کردیے۔

زیورات واپس ملنے پر خاتون نے موٹروے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔

دوسری جانب  ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے پٹرولنگ افسران کو شاباش دی، جبکہ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے بھی پٹرولنگ افسران کی ایمانداری کو سراہا۔

 

The post موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vsKV8ih

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...