Urdu news

Sunday, 2 June 2024

سندھ میں ڈینگی سے پہلی موت کی تصدیق،11 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

  کراچی: سندھ میں ڈینگی بخار نے خطرے کی گھنٹی بجادی، محکمہ صحت سندھ نے رواں سال کراچی میں ڈینگی سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی،سندھ بھر میں رواں سال رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرچکی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں 11 سالہ بچہ امیر حمزہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر جان سے چلا گیا،رواں سال ڈینگی بخار کے سبب رپورٹ کی جانے والی یہ پہلی ہلاکت ہے،امیر حمزہ گزشتہ تین دن سے نجی اسپتال  میں زیر علاج تھا۔

سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے پانچ سو سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں،طبی ماہرین بھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری پورے آستینوں کا لباس پہنیں،مچھر دانیوں اور مچھر کو دور رکھنے والے لوشن کا استعمال کریں اور گلی و محلے میں پانی بھی جمع نہ ہونے دیں۔

دسری جانب شہری شکوہ کرتے ہیں کہ شہر میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے باوجود حکومت مچھر مار اسپرے مہم  شروع نہیں کررہی۔

The post سندھ میں ڈینگی سے پہلی موت کی تصدیق،11 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sC0BThV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...