Urdu news

Saturday, 8 June 2024

بلوچستان میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

 کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے لیویز تھانہ بوستان دفعدار کی مدعیت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شہریار آفریدی، خاتون رہنما شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کے خلاف پرچہ کاٹا گیا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بوستان کے علاقے میں بغیر اجازت جلسہ کیا اور شرکا کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے میں بغاوت پر اکسانے، ریاست اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

The post بلوچستان میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ctgBY8M

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...